تازہ ترین

کمار سنگاکارا پوری دنیا کے ہیرو ہیں:کیون پیٹرسن

 ممبئی// کمار سنگاکارا کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ، اسٹار اسپورٹس سلیکٹ ڈگ آؤٹ ماہر کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ انہیں اس بات پر بہت خوشی ہے کہ کمار سنگاکارا کو ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ وہ ایک عظیم شخص اور ایک بہترین کھلاڑی ہے ۔ وہ نہ صرف سری لنکا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے ہیرو ہیں۔ پیٹرسن نے منگل کو کہا ‘‘مبارک ہو دوست۔ یہ ایک بہت اچھی اور بڑی کامیابی ہے ۔ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو آپ پر بہت فخر ہونا چاہئے اور میں جانتا ہوں کہ اس کا آپ کے لئے کیا معنی ہیں۔ اسٹار اسپورٹس سلیکٹ کے ایک دیگر ڈگ آؤٹ ماہر برائن لارا نے کہا ‘‘دیگر بلے بازوں سے الگ کمار سنگاکارا دنیا بھر کے سبھی بالنگ اٹیک کے خلاف سبھی حالات میں قابو پالیا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ صرف اپنے گھریلو میدان پر ہی نہیں بلکہ غیر ملکی سرزمین پر بھی ک

کریری میں ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز

بارہمولہ//کریری بارہمولہ ہائر سیکنڈری اسکول کے میدان پر ڈسٹرکٹ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز ہوگیا۔ ابتدائی میچ رائزنگ سٹار پسناگ اور ڈائنامک سپورٹس دردپورہ کے مابین کھیلا گیا۔ رائزنگ سٹار پسناگ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کی اور مقررہ 8اوورز میں 67رن بنائے۔ ٹیم میں رئیس نے سب سے زیادہ 19رن بنائے۔ جواب میں ڈائنامک سپورٹس دردپورہ کی پوری ٹیم محض 54 رنز ہی بنا سکے اور 13 رنز سے میچ ہار گئے ۔عمر ڈار نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 3وکٹیں رائزنگ سٹار کے لئے حاصل کیں اور شاندار کارکردگی کے لئے میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ٹورنامنٹ میں ایڈووکیٹ حامد ،صوفی جاوید اور سرپنچ میمونہ جی بھی موجود تھے۔   

ورمل کپ میں کنڈی الیون کی شاندار جیت

بارہمولہ //  ورمل کپ کے کھیلے گئے میچ میںسوموار کو وائی ایم سی سی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 82 رنز سکور کئے۔کنڈی الیون کی جانب سے شبیر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ جمیل اور نیاز نے ایک ایک وکٹ لی۔جیت کا ہدف حاصل کرنے کیلئے کنڈی الیون نے 12 اورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر جیت درج کی۔کنڈی الیون کی جانب سے زاہد نے 22 رنز جبکہ حمید نے 21 رن اور جان صوفی نے 12 رن بنائے۔  

ڈنگڈارہ سپر لیگ شد ومد سے جاری

بارہمولہ //  کریری بارہمولہ میں  ڈنگڈارہ میں ڈنگڈارہ سپر لیگ شدومد سے جاری ہے ۔ٹورنامنٹ میںکھیلے گئے میچ میں بنگڈارہ سپارٹنز نے نوپورہ الیون کو 24 رنز سے شکست دی ۔ٹاس جیت کر بنگڈارہ سپارٹنز نے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں 144 رن بنائے۔ جواب میں نوپورہ الیون کی پوری ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 24 رنز سے میچ ہار گئے۔پرویز احمد کو شاندار کارکردگی کے عوض میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔  

اسنیہ رانا کے بلے اور گیند کی افادیت نے ان کا انتخاب کرایا: متالی

برسٹل/یو این آئی/ ٹسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والی اور پانچ برسوں سے زیادہ وقت کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والی اسنیہ رانا نے اس وقت کی تلافی کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں چار وکٹ لئے اور فالو آن کے بعد ہندوستان کی دوسری اننگز میں ناٹ آؤٹ 80 رن بناکر اس واحد ٹسٹ کو عزت دارانہ ڈرا کرانے میں کامیابی حاصل کی۔ گیند اور بلے سے اسی فادیت کے سبب ہندوستانی ٹیم میں ان کا انتخاب ہوا تھا۔ یہ ہندوستانی کپتان متالی راج کا کہنا ہے متالی نے کل پہلا ٹسٹ ڈرا ہونے کے بعد کہا کہ یہ بلے اور گیند سے ان کی فادیت تھی جس کے سبب ہندوستانی ٹیم میں ان کا انتخاب ہوا، اگرچہ وہ ٹیم میں دوسری آف اسپنر تھیں۔ متالی نے کہا کہ گھریلو کرکٹ میں رانا کی شاندار فارم ہی ان کے پونم یادو اور رادھا یادو کے مقابلے ٹیم میں شامل ہونے کی وجہ رہی۔کپتان نے کہا ‘‘ہمارے لئے یہ اہم تھا کہ وہ اسپنرس چنے جائ

ٹوکیو اولمپکس کے لئے مغربی ریلوے کے چار کھلاڑیوں کا انتخاب

احمد آباد/یو این آئی// ٹوکیو میں اس سال 23 جولائی سے منعقد ہونے والے اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کے لئے منتخب ٹیم میں مغربی ریلوے کے چار کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔تعلقات عامہ کے چیف افسر سمت ٹھاکر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ، مغربی ریلوے کے لئے یہ فخر کی بات ہے ۔ ٹوکیو اولمپکس میں کھیلنے جارہی مرد اور خواتین کی ہندوستانی ہاکی ٹیموں میں مغربی ریلوے کی دو خواتین اور دو مرد ہاکی کھلاڑی شامل ہوں گے ۔ جنرل منیجر آلوک کنسل نے ان کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور انہیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی۔واضح رہے کہ دیپ گریس اکا اور نونیت کور ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے جارہی ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ امت روہی داس اور نیل کانت شرما مردوں کی ہاکی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ان چار کھلاڑیوں میں سے تین کا تعلق مغربی ریلوے کے ممبئی ڈویژن کے

سچن 21 ویں صدی کا سب سے بڑا بلے باز

ممبئی//(یو این آئی) کرکٹ کے لیجنڈ سچن تندولکر 21 ویں صدی کے سب سے بڑے بلے باز بن گئے ہیں۔ سچن کو سری لنکا کے عظیم بلے باز کمار سنگاکارا سے سخت مقابلہ ہوا۔ دونوں کھلاڑیوں کے ایک جیسے ہی پوائنٹس تھے لیکن جیوری کے مزید ممبروں کی فہرست میں آنے کی وجہ سے سچن فاتح بن گئے ۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کے دوسرے دن ہفتہ کو یہاں ایجس بال میں کھیلے جانے والے چائے کے وقت کے دوران اس کا اعلان کیا گیا ۔ہندوستان کے معروف اسپورٹس براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخی لمحات منانے کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں اکیسویں صدی کے سب سے بڑے کھلاڑی کا انتخاب کرنے کا انوکھا اقدام اٹھایا۔ اسٹار اسپورٹس کا مقصد تجربہ کار کرکٹرز سے لے کر سینئر اسپورٹس صحافی ، براڈ کاسٹرز ، شماریات دان ، تجزیہ نگار ، اینکرز

ٹاپ ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے ٹی۔20 عالمی کپ کی تیاری میں مدد ملے گی: مصباح الحق

کراچی//(یو این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز جیسی سرفہرست ٹی۔ 20 ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے ٹیم کو ٹی۔ 20 عالمی کپ کی تیاری کرنے میں مدد ملے گی۔ دراصل پاکستان کو جولائی اور اگست میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بالترتیب تین اور پانچ ٹی۔ 20 مقابلے کھیلنے ہیں۔مصباح نے سنیچر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے مڈل آرڈر سے متعلق امور پر بات چیت کی۔ انہوں نے خاص طور پر کچھ بلے بازوں کے اپنے فارم کے لئے جدو جہد کرنے کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے کہا ‘‘اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ٹاپ ٹیمیں ہیں۔ میرا تجربہ کہتا ہے کہ اگر آپ اچھی ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں تو آپ کی تیاری بہتر ہوگی۔ آپ خود کا اندازہ صحیح طریقے سے لگا سکتے کہ آپ کہاں کھڑے ہیں۔   

رافیل نڈال نے ٹوکیو اولمپک اور ومبلڈن سے نام واپس لیا

نئی دہلی؍ٹینس کے اسٹار کھلاڑی اور 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم فاتح رافیل نڈال نے اس سال ومبلڈن میں ہونے والی چیمپئن شپ اور ٹوکیو میں اولمپک گیمزسے اپنا نام واپس لے لیا ہے ۔ نڈال نے بتایا کہ ان کے لئے یہ آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن فرنچ اوپن کھیلنے کے بعد انہوں نے آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس طرح نڈال دونوں بڑے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلیں گے ۔انہوں نے سوشل میڈیا میں بتایا کہ میں نے اس سال ومبلڈن میں ہونے والی چیمپئن شپ اور ٹوکیو میں اولمپکس گیمس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ بالکل بھی آسان نہیں تھا لیکن میرے جسم کی حالت کو دیکھتے ہوئے اپنی ٹیم سے بات چیت کے بعد میں میں نے یہ مشکل فیصلہ کیا۔ اولمپک گیمز اس سال 23 جولائی سے 8 اگست تک جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہوں گے ۔ جبکہ ومبلڈن کو اس سے پہلے ہونا ہے ۔ یہ سال کا تیسرا گرینڈ سلیم ہے جس کا انعقاد 28 جون سے 11 جولائی تک ہوگا۔ جب

ورمل کپ میں افروٹ الیون کی شاندار کارکردگی | شائننگ سٹار سنگھپورہ کو48 رنز سے شکست دی

بارہمولہ // جہلم اسٹیڈیم بارہمولہ میں کھیلے گئے میچ میں کل افروٹ الیون سپورٹس کلب بارہمولہ نے شائننگ سٹار سنگھپورہ کو 48 رنز سے شکست کا سامنا کرایا ۔ٹاس جیت کر افروٹ الیون سپورٹس کلب بارہمولہ نے بلے بازی کی اور بیس اورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر وحید بشیر کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 161 رنز بنائے ۔وحید بشیر افروٹ الیون کی جانب سے نمایاں سکورر رہے اور 45 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔عرفان لون نے 23 گیندوں پر 28 ،محمد یعقوب نے 19 گیندوں پر 24 اور جاوید دین نے 9 گیندوں پر 15 رنز بنائے ۔مقررہ ہدف کو حاصل کرنے اتری شائننگ سٹار سنگھپورہ 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں میچ 48 رنز سے ہار گئے ۔محمد یعقوب کو شاندار ہرفن مولا کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا ۔یاد رہے افروٹ الیون سپورٹس کلب بارہمولہ وانی انسٹرکشنز ،میر کانسٹرکشنز اور نوبہار کریری کے اشتراک سے میچ کھیل رہے تھے ۔ &

۔2کشمیری نوجوانوں نے مائونٹ ایوریسٹ سر کرلیا

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے رہنے والے26 سالہ نوجوان محفوظ الٰہی حجام اور کپوارہ کے محمد اقبال خان نے اُسوقت ایک بڑاکارنامہ انجام دیاجب یکم جون2021 کو صبح 6 بج کر30 منٹ پراُنہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کیا۔ نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینئرنگ اینڈ ونٹر اسپورٹس، پہلگام میں بطور سویلین انسٹرکٹرتعینات محفوظ الٰہی حجام نے ماؤنٹ ایورسٹ کو کامیابی کے ساتھ سر کیا ۔ محفوظ الٰہی حجام اس ٹیم کا ایک حصہ تھے جس کی سربراہی کرنل آئی ایس تھاپا نے کی، جو جے آئی ایم ڈبلیو ایس پہلگام کے پرنسپل بھی ہیں۔ اس سلسلے میں سرینگر میں ونٹر گیمس ایسو سی ایشن کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران ان ایورسٹ کوہ پیمائوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔تقریب پر ونٹر گیمس ایسو سی ایشن کے صدر اور سابق ممبر اسمبلی عباس احمد وانی، سپورٹس کونسل کی سیکریٹری نزہت گل،ونٹر گیمس ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد

جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں پھیروبدل

سرینگر//بی سی سی آئی نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کے کام کاج کو دیکھنے کے لئے3 رکنی سب کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کے این ایس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کے کام کی نگرانی کے لئے سب کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سابق رانجی پلیئر مِتھْن منہاس بھی شامل ہیں۔3 رکنی کمیٹی میں مِتھْن منہاس کے علاوہ انِل گْپتا اور سنیل سیٹھی کا نام شامل ہے۔بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہان تینوں اراکین کے علاوہ ماجد ڈار سری نگر میں کرکٹ ڈیولپمنٹ کی نگرانی کریں گے اور سب کمیٹی کے ارکان کو رپورٹ کریں گے۔بیان میں کہا گیا کہ سب کمیٹی جے کے سی اے کے کام کی نگرانی کرے گی اور موجودہ کمیٹی کے ماتحت کام کرے گی۔مارچ میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ڈویڑن بینچ کے حکم کے بعد بی سی سی آئی نے جے کے سی اے کے کام کی نگرانی کے لئے کمیٹی تشکی

کرکٹر سریش رینہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سری نگر//اِنٹرنیشنل کرکٹر سریش رینہ نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔سُریش رینہ نے لیفٹیننٹ گورنر کو کرکٹ اکادمیوں کے کام کاج سے متعلق جانکاری دی۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اَپنے منصوبے کی مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں لیفٹیننٹ کو آگاہ کیا اور اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو اَپنی کتاب ’’Believe‘‘ بھی پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں کھیلوںکی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے سٹار کرکٹر کی کاوشوں کو سراہا اور اُنہیں یوٹی اِنتظامیہ کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دِلایا۔  

بھارت کے پاس ہر صورتحال کا فائدہ اٹھانے کے لائق گیندباز موجود :سہواگ

نئی دہلی/ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے بیچ ورلڈ ٹسٹ چیمپئن کا فائنل مقابلہ 18 سے 22 جون تک انگلیند کے ساوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ وہاں کے کنڈیشنس کو نیوزی لینڈ کے لئے فائدہ مند بتایا جارہا ہے ۔ حالانکہ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز وریندر سہواگ اس سے پوری طرح رضامند نہیں ہیں۔ سہواگ کا خیال ہے کہ چاہے سوئنگ یا اسپن ہندوستان کی ٹیم کے پاس ہر صورتحال سے نمٹنے کے لئے گیندباز موجود ہیں۔سہواگ نے کہا کہ ہندوستان کی بالنگ لائن اپ کافی مضبوط ہے ۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کو ان کی سرزمین میں دو مرتبہ شکست دی ہے اور ٹسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ حالانکہ ابھی ٹیم انڈیا دوسرے نمبر پر موجودہے ۔ ہندوستان کے پاس کئی ایسے بہترین بلے باز ہیں جو کسی بھی صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔ ٹسٹ میچ جیتنے کے لئے 20 وکٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اورٹیم انڈیا کے پاس ایسے گیندباز ہیں جو کسی بھی صورتحال میں 20 وکٹیں حاصل کر

وراٹ کے پاس بطور کپتان رکی پونٹنگ کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع

نئی دہلی//عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ فائنل 18 سے 22 جون کے بیچ ساوتھم پٹن میں کھیلا جانا ہے ایسے میں وراٹ کوہلی کے پاس بطور کپتان آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہوگا۔ کوہلی 41 سنچریوں کے ساتھ پونٹنگ کے برابر ہیں۔ کوہلی نے 200 میچوں میں کپتانی کی ہے اور 62.33 کی اوسط سے 12243 رنز بنائے ہیں۔ جبکہ پونٹنگ نے 45.54 کی اوسط سے 15،440 رنز بنائے ہیں۔ کوہلی نے نومبر 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میں اپنی آخری سنچری اسکور کی تھی۔ تب ہندوستانی کپتان نے 136 رنز کی اننگ کھیلی۔ تب سے وہ سنچری اسکور نہیں کر سکے ہیں۔ اگر کوہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں سنچری بناتے ہیں تو یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 28 ویں سنچری ہوگی۔ اس کے علاوہ کوہلی کی اس وقت بین الاقوامی کرکٹ میں 70 سنچریاں ہیں۔ صرف سچن تندولکر (100) اور پونٹنگ (71) ان سے آگے ہیں۔ وراٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ، ایک آسٹری

ڈبلیو ٹی سی فائنل میں بغیر تھوک لگائے بھی گیند سوئنگ کرے گی : ایشانت شرما

ممبئی //ہندوستان کے تیزگیندباز ایشانت شرما کا خیال ہے کہ انگلینڈ کے ساوتھمپٹن میں کھیلے جارہے عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی ) کے فائنل میں تھوک لگائے بغیر بھی گیندباز سوئنگ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں سے کسی گیندباز کو گیند کو سوئنگ کراتے رہنے کی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔ ایشانت نے آج ڈبلیو ٹی سی فائنل کے دوران گیند پر تھوک کے استعمال کی اہمیت کے سلسلے میں بتاتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اسٹاراسپورٹس کے پروگرام ‘کرکٹ کنیکٹیڈ’ پر کہا، ‘‘ اگر یہاں کی صورتحال میں گیند کو اچھی طرح سے سوئنگ کرانا جاری رکھا جائے تو گیندبازوں کے لئے ان مشکل حالات میں بھی وکٹیں حاصل کرنا آسان ہوگا۔ آپ کو الگ طرح سے تربیت لینے اور تبدیلی کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہندوستان میں آپ کو کچھ وقت بعد ریورس سوئنگ ملتی ہے لیکن انگلینڈ میں سوئنگ کی وجہ سے گ

اسٹار ہندوستانی وکٹ کیپر رشبھ پنت شارٹ ویڈیو ایپ ‘ موج ’ سے جڑے

ممبئی// نوجوان اسٹار وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت ہندوستان کے اہم شارٹ ویڈیو ایپ ‘موج ’ سے جڑنے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بن گئے ہیں، اس کے بعد کرکٹ کے مداح اب ‘موج ’ ایپ پر پنت سے جڑنے کے لئے تیار ہیں۔ رشبھ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور موج پر اسپورٹس کے کنٹینٹ کے اضافہ نے اس ایپ کو پنت کے لئے اپنے مداحوں سے جڑنے کا مثالی پلیٹ فارم بنا دیا ہے ۔ پنت نے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے موج ایپ پر اپنی موجودگی کا اعلان کیا۔پنت نے موج سے جڑنے کے بعد کہا کہ مجھے نئے لوگوں سے جڑنا اور جدید ٹرینڈ اور پاپ ثقافت کے ساتھ رہنا پسند ہے ۔ یہ چیز مجھے اس ایپ پر لے کر آئی ہے ۔ یہ پلیٹ فارم مجھے موج مستی کی دنیا میں لے کر جائے گا۔ میں کچھ ایکسکلیوسیو کنٹینٹ بنانے اور اپنی نجی زندگی کی ایک جھلک دینے کے لئے پرجوش ہوں ۔ بطور کرکٹر میں اپنے مداحوں کے لئے یہ سب کچھ کروں گا ۔ میرے مداح کو م

ڈنگڈارہ سپر لیگ ٹی20کا آغاز

بارہمولہ//ڈنگدارہ کریری سپر لیگ کاآغاز ہوگیا ہے اور افتتاحی میچ ڈی سی سی ڈنگدارہ نے جیت لیا۔ ڈی سی سی ڈنگدارہ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے 20اوور میں 176رن بنائے۔ یاور نے شاندار بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے70رن سکور کئے۔ میچ جیتنے کیلئے پویلن میں اتری یونائٹڈ دولت پورہ ٹیم نے پہاڑ جیسے سکور کو بنانے کیلئے جی توڑ کوششیں کیں اور کھلاڑیوں نے کھیل کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے داد حاصل کی۔ مخالف ٹیم کے بالروں نے بلے بازوں کوآوٹ کرنے کیلئے شاندار گیند بازی کی اور یونائٹڈ دولت پورہ ٹیم کو مقررہ ہدف پورا کرنے سے روک دیا۔ یونائٹڈ دولت پورہ ٹیم 17رنوں سے میچ ہار گئی۔ڈی سی سی ڈنگدارہ کے ہرفن مولا کھلاڑی یاور نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور مرد میدان کے اعزاز سے نوازی گیا۔  

۔ 22سال بعد نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز پر قابض

برمنگھم/ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اتوار کی صبح کے سیشن میں آٹھ وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔ نیوزی لینڈ نے اس طرح 22 سال کے طویل وقفے کے بعد انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتی ہے ۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 1999 میں ہرایا تھا۔ نیوزی لینڈ اس جیت سے ہندوستان کے خلاف ہونے والے آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے نفسیاتی طور پر مضبوط ہو گیا ہے ۔پہلی پاری میں 85 رن سے پچھڑنے کے بعد انگلینڈ نے اپنی دوسری پاری میں چوتھے دن اتوار کو نو وکٹ پر 122 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی دوسری پاری 122 رن پر ہی سمٹ گئی جس سے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 38 رن کا ہدف ملا۔ نیوزی لینڈ نے 10.5 اوور میں دو وکٹ پر 41 رن بنا کر یکطرفہ جیت حاصل کر لی۔ کپتان ٹام لاتھم نے فاتحانہ چوکا لگایا۔ لاتھم نے 32 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 23 رن میں تین چوکے ل

بھارت کا دورۂ سری لنکا | ٹیم کوچ کے طور پر دراوڑ سے جڑیں گے دلیپ اور مہابرے

نئی دہلی/ ٹی دلیپ اورپارس مہابرے بالترتیب فیلڈنگ اور گیندبازی کوچ کی حیثیت سے ہندوستان کی اے کرکٹ ٹیم کے ساتھ سری لنکا دورے پر جائیں گے ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے ) کے چیف اورسابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڈ اس دورے پر ہندوستانی ٹیم کے ہیڈکوچ ہوں گے ۔ وہیں شکھردھون کو کپتانی سونپی گئی ہے ۔سمجھاجاتا ہے کہ دراوڈ اورمہابرے کوٹیم کے معاون اسٹاف میں مقررکئے جانے کی کافی زیادہ امید کی جارہی تھی، لیکن دلیپ کا اس میں شامل ہونا حیرت انگیز ہے ۔ 39 سالہ دلیپ فی الحال حیدرآباد کے فیلڈنگ کوچ ہیں، جو پہلے ہندوستان اے ٹیم سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ 2019 میں ہندوستانی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کے ممبران کے دستخط لینے والی ایم ایس کے پرساد کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی، نے انہیں کوچنگ ہنر کے لئے اعلیٰ درجہ دیا تھا۔ دلیپ نے لیول تین کاکوچنگ کورس بھی مکمل کیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ پانچ نیٹ گیندبازوں کے ساتھ سری لنکا