تازہ ترین

بابر اعظم کا2007 میں’بال پکر‘ سے پاکستان ٹیم کے کپتان تک کا سفر

پاکستانی  ٹیم کے بلے باز بابر اعظم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کرکے پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی قیادت کا اعزاز حاصل کرلیں گے۔بابراعظم کو اپنا یہ سفر ایک خواب کی طرح محسوس ہوتا ہے کیونکہ 14سال قبل جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر وہ میدان سے باہر باؤنڈری پر کھڑے ایک غیرمعروف 'بال پکر' تھے لیکن 14سال بعد وہ قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 14 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے اور آخری مرتبہ 2007 میں جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی۔اس سیریز کی خاص بات یہ تھی کہ یہ قومی ٹیم کے عظیم بلے باز اور سابق کپتان انضمام الحق کی آخری ٹیسٹ سیریز تھی۔انہیں جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا سب سے کامیاب بلے باز بننے کے لیے محض چند رنز ہی درکار تھے لیکن وہ پال ہیرس کی گیند پر اسٹمپ ہو کر یہ ریکارڈ نہ

ہندوستان کے سب سے بڑے آئس ہاکی مرکز کو لداخ میں قائم کریں گے : کرن رجیجو

 نئی دہلی //کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو لداخ میں کھیلوں انڈیا ونٹر گیمس میں شامل ہوئے اور انہوں نے مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی یقین دہانی کرائی۔ مسٹر رجیجو نے ساتھ ہی کہاکہ ہندوستان کے سب سے بڑے آئس ہاکی سنٹر کو لداخ میں قائم کیا جائے گا۔  زانسکر وِنٹر اسپورٹس اینڈ یوتھ فیسٹیول 2021ء کا آغاز 18 جنوری کو ہوا تھا۔یہ سرمائی کھیل 30 جنوری 2021ء کو ختم ہوں گے ۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی خوبصورت زانسکر وادی کے کھلے علاقے میں ہونے والی کھیل سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ لداخ انتظامیہ کے ذریعے منعقد کئے جانے والے پہلے زانسکر سرمائی کھیل اور یوتھ فیسٹول میں اہم کھیلوں میں چدر ٹریک ، اسنو اسکیئنگ ، اسنو اسکوٹر اور ہائیکنگ ، آئس ہاکی اور دیگر کھیل شامل ہیں۔  مرکزی وزیر کرن رجیجو نے فیسٹول میں جمعرات کے روز حص

میتھیوز کی ناٹ آوٹ سنچری نے سری لنکا کو سنبھالا

گالے //تجربہ کار آل راونڈر اینجلیو میتھیوز (ناٹ آوٹ 107) کی شاندار سنچری اور ان کی کپتان دنیش چانڈیمل (52) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 123 رن کی شاندار شراکت کی بدولت سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ میچ کے پہلے دن آج 87 اوور میں چار وکٹ پر 229 رن بنالئے ۔  میتھیوز نے اپنی 11 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ دن کے اختتام تک ، میتھیوز 228 گیندوں پر 107 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے ۔ میتھیوز کا ایک سال کے بعد یہ پہلی سنچری اور انگلینڈ کے خلاف تیسری سنچری تھی۔ ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کی شروعات خراب رہی اور ٹیم صرف سات رن پر دو وکٹیں گنوا بیٹھی۔ تیزگیندباز جیمز اینڈرسن نے کوشل پریرا اور اوشادا فرنینڈو کو پویلین بھیج دیا۔ لاہورو تیریمانے اور میتھیوز نے تیسری وکٹ کے لئے 69 رنز کی شراکت کی۔ اینڈرسن نے تریمانے کو آؤٹ کرکے یہ شراکت توڑ دی۔ تریمانے نے 95 گیندوں پر

سکریٹریٹ بلیو اورگرین ٹیمیںسول سیکرٹریٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخل

سرینگر//سیکرٹریٹ بلیو اور سکریٹریٹ گرین نے فارسٹ گرائونڈ سدرا میںجاری سول سکریٹریٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔پہلے سیمی فائنل میں آفیسرز 11 اور ٹیم سیکریٹریٹ بلیو کے مابین کھیلے گئے میچ میں ٹیم سیکریٹریٹ بلیو نے آفیسرز 11 کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹیم بلیو کے لئے نوید اور دانش نے میچ اننگ اننگز کھیلی جنہوں نے بالترتیب 59 اور 58 رنز بنائے جبکہ بلیو کے ا عجاز ڈار نے3 وکٹیں حاصل کیں۔ آفیسرز 11 نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سکریٹریٹ بلیو کیلئے 167 رنز کا ہدف دیا۔ آفیسرز 11 کے لئے ، ماجد 49 رنز بنا سکے جبکہ سمیع نے 39 رنز بنائے۔دوسرے سیمی فائنل میں جو ٹیم سیکریٹریٹ گرین اور ٹیم انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے مابین کھیلا گیا تھا ، ٹیم گرین نے 30 رنز سے میچ جیت لیا۔ ٹیم گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے 20 اوورز میں 161 رنز بنائے جبکہ محسن  48 رنز کے ساتھ نمایا بلے باز رہے۔ ٹیم انفارمیشن

محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام گلمرگ میں تعارفی سکی کورس کا آغاز ہوا

جموں//محکمہ سیاحت کشمیر نے بدھ کے روز گلمرگ میں تعارفی سکی کورس کے لئے جموں و کشمیر کے لڑکوں کے پہلے بیچ کو یوٹی کے باہر روانہ کیا ۔ناظم سیاحت کشمیر نثار احمد وانی نے مختلف ریاستوں سے لئے گئے لڑکوں کے 20 رُکنی گروپ کو ٹی آر سی سری نگر سے روانہ کیا۔ جوائنٹ ڈائریکٹر سیاحت تبسم کاملی اور ڈپٹی ڈائریکٹرسیاحتی پبلسٹی / تفریح عدیل سلیم بھی موجود تھے۔ یہ جموں و کشمیر کے لڑکوں کا پہلا گروپ ہے جو کہ گلمرگ میں 7 روزہ تعارفی سکی کورس میں شرکت کریں گے۔ اس گروپ کو سکیئنگ سے متعلق بنیادی تربیت فراہم کی جائے گی ۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے قیام و طعام اور سکی سامان مفت فراہم کیا جارہا ہے۔ سکی انسٹرکٹروں کی چار رُکنی ٹیم اِن ابتدائیوں کو سکیئنگ کی تربیت دے رہی ہے۔ڈائریکٹوریٹ ٹوراِزم کشمیر نے رواں سیزن میں زیادہ سے زیادہ 6 گروپوں کو سکینگ کی تربیت دینے کے لئے ہفتہ وار کیلنڈر تیار کیا ہے۔   &nb

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں پریمیئر لیگ کے آغاز کا اعلان کیا | جموںوکشمیر میں کھیل کود شعبے میں اِنقلاب انگیز تبدیلی آئی ہے : لیفٹیننٹ گورنر

جموں//جموں وکشمیر میں کھیل کود شعبے میں اِنقلاب انگیز تبدیلی آئی ہے ۔ یوٹی حکومت جموںوکشمیر میں کھیل کود شعبے کی کلہم ترقی کے لئے اِختراعی اِقدامات اُٹھارہی ہے تاکہ جدید ترین کھیل کود بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کی تربیت بھی نوجوان کھلاڑیوں کو فراہم کی جاسکے ۔اِن باتوں کا اظہار آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کے ہکو سٹیڈیم میں پریمیئرلیگ کے آغا ز کے اعلان کے دوران کیا۔ اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ کود، کوچوں اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر شاید پہلی یوٹی ہوگی جو فٹ بال، ہاکی، والی بال اور کبڈی کھیلوں میں یوٹی کے تمام اضلاع میں 1250 میچوں کا اِنعقاد کر رہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی میلے سے کم نہیں ہے جس میں 8500کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کھیل میدان میں کھلاڑیوں نے جس صلاحیت

الطاف بخاری کاکھلاڑیوں کی خالی اسامیوں مشتہر کرنے پرزور

 جموں// اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے حکومت سے مختلف محکموں میں کھیلوں کے افراد کی خالی اسامیوں کو مشتہر کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوںنے کہا’’حکومت کو چاہئے کہ وہ کھلاڑیوں کی تمام خالی اسامیوں کی تشہیر کرے اور مذکورہ پوسٹوں پر بھرتی کرے‘‘۔ الطاف بخاری نے بتایا کہ بہت سے کھلاڑیوں کو جو کھیلوں کی سرگرمیوں میں جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ قومی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں ،کو حکومت کا انتظار ہے کہ وہ ان عہدوںکو مشتہر کریں جو سرکاری محکموں میں ان کے لئے مخصوص ہیں۔اس موقع پر ، جموں و کشمیر کے کھیلوں کے افراد کے مسائل اور مطالبات کو رولر اسکیٹس ایوارڈ یافتہ اور اپنی پارٹی یوتھ رہنما ہٹیشور سنگھ نے پارٹی کے صدر الطاف بخاری سے بات چیت کرتے ہوئے اجاگر کیا۔ دریں اثنا ، بخاری نے ہٹیشور سنگھ کو پیشے سے لگن کے لئے عزت افزائی کی۔اس پروگرام میں ، تمام رہنماؤں نے نوجوان اسپ

بھارت نے برسبین کا قلعہ فتح کر لیا

 برسبین//یو این آئی// نوجوان سلامی بلے باز شبمن گل (91)، چیتیشور پجارا (56) اور باصلاحیت وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (ناٹ آؤٹ) کی بہترین بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو برسبن کے گابا میدان میں منگل کے روز کھیلے گئے چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن تین وکٹوں سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔ ہندوستان نے پہلی مرتبہ برسبین میں ٹیسٹ میچ جیت کر چار میچوں کی سیریز 1۔2 سے جیت لی۔ہندستان کو اس مقابلے کو جیتنے کے لئے 328 رنوں کا ہدف ملا تھا۔ٹیم انڈیا نے صبح جب بنا کوئی وکٹ کھوئے چار رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا تو کسی کو توقع نہیں تھی کہ ہندستان چوتھی اننگز میں اتنے مشکل ہدف کو حاصل کرلے گا لیکن ہندوستانی بلے بازوں نے وہ کرشمہ کر دکھایا جس کا کروڑوں اہل وطن کو انتظار تھا ۔ انڈیا نے 97 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 329 رن بنا کر تاریخی فتح درج کرلی۔ہندستان کی گابا میدان

برسبین ٹیسٹ| میچ کے آخری دن دلچسپ مقابلہ متوقع

 برسبین // یواین آئی // تیز گیندباز وں محمدسراج (73رن پر پانچ وکٹ )اور شاردل ٹھاکر (61رن پر چار وکٹ )کی خطرناک گیندبازی سے ہندستان نے آسٹریلیاکو چوتھے اور آخری کرکٹ  ٹسٹ کے چوتھے دن پیرکے روز دوسری اننگزمیں 294رن پر سمیٹ دیا۔آسٹریلیاکو کل 327رن کی سبقت حاصل ہوئی اور اس نے فیصلہ کن میچ میں ہندستان کے سامنے جیت کیلیے  328رن کا انتہائی مشکل ہدف دیاہے۔ہندستان نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور ایک اعشاریہ پانچ اوورمیں بغیر کوئی وکٹ گنوائے  چار رن بنائے تھے  کہ بارش کی وجہ سے دن کا باقی کھیل ختم کرنا پڑا۔روہت شرما نے ایک چوکا لگایا ہے اور وہ چار رن اور شبھ من گل کھاتہ کھولے بغیر کریز پر ہیں۔ہندستان کومیچ کے پانچویں اور آخری دن منگل کو جیت کے لیے  324رن بنانے ہونگے۔دوسری طرف آسٹریلیاکی پوری کوشش رہے گی کہ وہ ہندستان کے سبھی 10وکٹ حاصل کر

سوربھ گانگو لی رانجی ٹرافی کے انعقاد کے لئے پرعزم

ممبئی//ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی طویل فارمیٹ کے قومی گھریلو ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی کے انعقاد  کے لئے پرعزم ہیں۔کورونا وائرس کے بعد ، بی سی سی آئی نے تمام ریاستی ایسوسی ایشنز سے پوچھا تھا کہ وہ اس سیزن میں طویل فارمیٹ کیرنجی ٹرافی ، 50 اوور کے  وجے ہزارے ٹرافی اور سید مشتاق علی ٹی 20 ٹورنامنٹ  میں سے کس کی پہلے میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔ بیشتر  نے اس پر فروری میں آئی پی سی نیلامی کا حوالہ دیتے ہوئے مشتاق علی کی وکالت کی تھی۔ مشتاق علی کا انعقاد فی الحال چل رہا ہے اور اس کے ناک آؤٹ مقابلے احمد آباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں ہوں گے۔بی سی سی آئی کے ایک ممبر نے کہا ، "گانگولی کسی بھی طرح رنجی ٹرافی کے انعقاد کے لئے پرعزم ہیں۔ ہمیں اسے کرا سکتے ہیں یا نہیں، ہمیں نہیں معلوم۔ ‘‘ بی سی سی آئی اس ٹورنامنٹ کوکرانے کے لئے پوری

برسبین ٹیسٹ | سندر اور ٹھاکر نے آسٹریلیا کو بڑی سبقت لینے سے روکا

برسبین/ڈیبیوٹیسٹ کھیل رہے آل راؤنڈر واشنگٹن سندر (62) اوردوسال کے بعد اپنا دوسرا ٹیسٹ کھیل رہے  شاردل ٹھاکر (67) کی بہترین اور زبردست سنچری سے ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے دن اپنا چوتھا اور فیصلہ کن ٹیسٹ کھیلا اور اتوار کے روز ، پہلی اننگز میں 336 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو بڑی سبقت حاصل ہونے سے روک دیا۔ آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 33 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ہندوستان نے ایک وقت میں 186 رنز پر چھ وکٹیں گنوا دی تھیں اور ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا بڑی سبقت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا لیکن آخری چار بلے بازوں نے 150 رنز کا اضافہ کرکے ہندوستان کو ایک قابل احترام اسکور تک پہنچا دیا۔ سندر اور ٹھاکر نے ساتویں وکٹ کے لئے 123 رن کی شاندار شراکت میں ہندوستان کو بحران سے بچایا۔آف اسپن آل راؤنڈر سندر نے اپنی اننگز میں 144 گیندوں میں 62 رنز کی مدد سے سات چوکے اور ایک چھکا لگایا ،

کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی کراچی میں پریکٹس

کراچی/جنوبی افریقہ کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کی پہلے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی جس کے بعد مہمان کھلاڑیوں نے کراچی جم خانہ میں سیریز کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 14 سال بعد ٹیسٹ اور ٹوی ٹوئنٹی سیریز کے لیے گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی۔جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کا کراچی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں مکمل سیکورٹی میں ہوٹل تک پہنچایا گیا۔2007کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی مہمان ٹیم کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے تھے۔جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے مطابق اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف اراکین کی پہلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آئی ہے۔ٹیسٹ منفی آنے کے بعد مہمان کھلاڑیوں نے اتوار کو ہوٹل کے قریب قائم کراچی جم خانہ میں سیریز کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔اُدھر پاکستانی اسکواڈ کے کھلاڑی منگل سے کراچی پہنچ کر بائیو سیکور

فاروق خان نے نوجوانوں کو کھیل کود سرگرمیوں میں حصہ لینے پر زور دیا

جموں//کھیل کود نصاب کا ایک اہم حصہ ہے جس سے جسمانی اور ذہنی صحت قائم رہتی ہے اور کھلاڑیوں کی کلہم ترقی میں مدد ملتی ہے ۔ اس کا اظہار آج لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے 26   ویں مردوں کی فری سٹائل ، گریکو رومن سٹائل اور عورتوں کی 12 ویں ریسلنگ چیمپین شپ کی اختتامی تقریب پر کیا ۔ چیمپین شپ 15 جنوری کو ریسلنگ ایسوسی ایشن جے اینڈ کے کے جھنڈے تلے گلشن گراؤنڈ جموں میں شروع ہوئی۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ کھیل کود کے شایق نوجوانوں کو بہترین بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہے تا کہ وہ اپنی توانائیوں کو ایک مثبت سمت دے سکیں ۔ نوجوانوں کی زندگی میں کھیل کود کیاہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود سرگرمیوں سے اتفاق اور ہم آہنگی کا احساس پیدا ہوتا ہے ۔ مختلف زمروں کے تحت فاتحین میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے مشیر نے نوجوانوں کو ک

جنوبی افریقہ کی ٹیم14سال بعد پاکستان پہنچ گئی

کراچی/جنوبی افریقہ کی ٹیم 2007 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان پہنچی ہے اور 14 سال بعد پاکستانی سر زمین پر کرکٹ کھیلے گی۔مہمان ٹیم چارٹرڈ طیارے سے کراچی پہنچی ہے، ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کوک کررہے ہیں جب کہ ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقا کے آفیشلز بھی کراچی پہنچے ہیں۔جنوبی افریقہٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی لیکن سیریز سے قبل مہمان کھلاڑیوں کاکورونا ٹیسٹ ہوگا اور نتیجہ آنے تک وہ قرنطینہ کریں گے۔ کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والیکرکٹرز اتوار سے کراچی میں ٹریننگ کرسکیں گے، پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی ایک بار پھر کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی میں 26 جنوری سے ہوگا جس کے لیے پاکستان کی ابتدائی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں 8 نئے کھلاڑی شامل ہیں۔  

محمد عامر موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم

لاہور// فاسٹ باولر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ انتظامیہ کے ساتھ معاملات طے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ اب بھی اپنے اس مؤقف پر قائم ہیں کہ وہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کھیل سکتے۔دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا شکار ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے محمد عامر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ یا کرکٹ سے بڑا نہیں ہوں لیکن میں اس مینجمنٹ اور اس کی ذہنیت کے ساتھ کارکردگی نہیں دکھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے اور ہر کھلاڑی اس کی تائید کرے گا کہ کوئی بھی کھلاڑی اس وقت تک اپنی پوری کارکردگی نہیں دکھاسکتا جب تک کہ وہ ڈریسنگ روم سے لطف اندوز نہ ہو، معیار سے کمتر کارکردگی کے نتیجے میں کھلاڑی کے آس پاس کے لوگوں کو اس سے بہتر فائدہ اٹھانے کے لیے اس کی ہمت بندھانی پڑتی ہے لیکن اس مینجمنٹ کا معاملہ ایسا ن

سیدمشتاق علی ٹرافی : کیرالہ نے دہلی کو شکست دی

ممبئی /سلامی بلے باز رابن اتھپا کی 91 رن کی شاندار اننگز کی بدولت کیرالہ نے اپنی بہترین کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے دہلی کو آج سیدمشتاق علی ٹرافی ٹی ٹورنامنٹ کے ایلیٹ گروپ ای میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مسلسل تیسری جیت درج کی جبکہ دہلی کو تین میچوں میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دہلی نے کپتان شکھر دھون کی 48 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 77 رن کی زبردست اننگز ،ہمت سنگھ نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 26 رن، للت یادو کے 25 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ پانچ رن اور انوج راوت کی 10 گیندوں پر ایک چوکی اور تین چھکوں کی مدد سے 27 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کی بدولت20 اوورز میں چار وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔کیرالہ نے 19 اوورز میں چار وکٹوں پر 218 رنز بنا کر جیت اپنے نام کرلی۔ گزشتہ میچ میں 137 رنز بنانے والے محمد اظہرالدین اس بار کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہ

برسبین میں ٹیسٹ سیریزجیتنے کے ساتھ نمبر ون رینکنگ رہے گی داؤ پر

 برسبین، 14 جنوری //ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹسٹ میچوں کی بارڈر۔گواسکر ٹرافی کے لئے فیصلہ کن مقابلہ جمعہ سے برسبین کے میدان پر شروع ہونے جارہا ہے جس میں سیریز پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کی نمبر ون ٹسٹ رینکنگ بھی داؤ پر رہے گی۔ہندوستان اور آسٹریلیا 1-1 کی برابری کے ساتھ چوتھے ٹسٹ میں داخل ہونے جارہی ہیں۔ آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں پہلا ٹسٹ آٹھ وکٹ سے جیتا تھا جبکہ ہندوستان نے میلبورن میں دوسرا ٹسٹ آٹھ وکٹ سے جیت کر سیریز میں برابری حاصل کی۔ سڈنی میں تیسرا ٹسٹ ڈرا پر ختم ہوا اور اب سیریز کا فیصلہ برسبین میں چوتھے اور فیصلہ کن ٹسٹ سے ہوگا۔ اگر ہندوستان برسبین ٹسٹ میں جیت جاتا ہے یا ڈرا کھیلتا ہے تو وہ بارڈر۔گواسکر ٹرافی اپنے پاس برقرار رکھے گا کیونکہ ہندوستان نے 19-2018 میں آسٹریلیا سے گزشتہ سیریز دو۔ایک سے جیتی تھی۔ اگر آسٹریلیا سیریز جیتنے میں کامیاب رہا ت

ٹم پین کی برسبین کے ناظرین سے ہندوستانی کھلاڑیوں کا احترام کرنے کی اپیل

سڈنی//آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے برسبین کے گابا میدان پر ہندوستان کے اتھ جمعہ سے شروع ہونے والے چوتھے اور ا?خری ٹسٹ میچ سے قبل یہاں برسبین کے ناظرین سے میدان پر ہندوستانی کھلاڑیوں کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔  سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران تنازعہ میں آنے کے بعد پین نے یہ اقدام کیا۔ سڈنی میں ، ہندوستانی کھلاڑیوں محمد سراج اور جسپریت بمراہ  پر  نسلی تبصرہ کیا گیا  تھا اور ہندوستانی  ٹیم کی شکایت کے بعد اس طرح کے تبصرے کرنے والے چھ شائقین کو میدان سے باہر کردیا گیا تھا۔  پین نے جمعرات کو یہاں کہا ، "ناظرین کا کسی کے ساتھ بھی بدسلوکی کرنا مناسب نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ گابا میں ساتھ آئیں ، کرکٹ سے لطف اٹھائیں اور آسٹریلیا۔ ہندوستان کی حمایت کریں۔ اگر آپ چاہیں تو امپائروں کی بھی حمایت کریں۔ میرا مشورہ ہے کہ شائقین&nbs

محکمہ سیاحت کی معاونت سے منعقدہ

 سرینگر//دو بیک ٹو بیک بوائز بیچوں کے بعدمحکمہ سیاحت کشمیر نے آج گلمرگ میں تعارفی سکی کورس کے لئے پہلے گرلز بیچ کو روانہ کیا۔تمام لڑکیوں کے گروپ کو ٹی آر سی سری نگر سے جوائنٹ ڈائریکٹر سیاحت تبسم کاملی نے گلمرگ کی طرف روانہ کیا۔ اِس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت پبلسٹی / ریکریشن عدیل سلیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوراِزم ایڈمنسٹریشن نگہت عالم ، ٹورسٹ آفیسر ریکریشن مدثر مشتاق بھی موجود تھے۔جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے 20 شرکأکا یہ پہلا لڑکیوں کا گروپ ہے۔ لڑکیوں کا گروپ گلمرگ میں سات روزہ تعارفی سکی کورس میں تربیت حاصل کریں گی ۔ اِس دوران اِس گروپ کو سکیئنگ کی بنیادی باتوں سے متعارف کرایا جائے گا۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے تمام رہائش ،بورڈِنگ اور سکی سامان مفت فراہم کیا جارہا ہے۔ سکی انسٹرکٹروں کی چار رکنی ٹیم ان کو سکیئنگ کی تربیت دے رہی ہے۔محکمہ سیاحت کشمیر نے رواں سیزن میں زیادہ سے زیادہ

ہندوستان کے لئے فیصلہ کن میچ میں فٹ ٹیم کا انتخاب سب سے بڑا چیلنج

برسبین // ہندوستانی ٹیم سڈنی میں ڈرا کرانے کے بعد برسبین پہنچ چکی ہے جہاں  اسے  اپنی  ٹیم کے ہوٹل میں سہولیات کی کمی کا سامنا  ہے لیکن اس  مرتبہ  برسبین میں ٹیم انڈیا کو درپیش سب سے بڑا چیلنج 15 جنوری سے شروع  ہونے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے کے لئے فٹ الیون کا انتخاب کرنا ہے۔ بارڈر۔گاوسکر ٹرافی کے لئے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور سیریز کا فیصلہ برسبین میں آخری ٹیسٹ کے ذریعے ہونا ہے۔ اگر ہندوستان برسبین  میں ٹیسٹ جیت جاتا ہے یا کوئی ڈرا کھیلتا ہے تو وہ بارڈر-گاوسکر ٹرافی کو اپنے پاس  برقرار رکھے گا کیونکہ ہندوستان نے19 -2018میں آسٹریلیا سے گزشتہ سیریز دو۔ ایک سے جیتی تھی۔  ہندوستان کی اس وقت سب سے بڑی پریشانی اس کے کھلاڑیوں کا زخمی ہونا ہے۔ سلامی بلے باز  روہت شرما (پہلے دو ٹیسٹ) اورتیزگیندباز ایشانت شرما (پوری سی