جے کے ایس اے خواتین کرکٹروں نے مشیر خان سے ملاقات کی

 جموں کشمیر میں کھیل کود کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا  سرینگر//جموں کشمیر فُٹ بال ایسوسی ایشن اور کشمیر کی خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کے وفود نے آج لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی اور جموں کشمیر میں کھیل کود کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ جے کے ایف اے کے وفد نے جنرل سیکرٹری بشیر اے شاہ کی قیادت میں کھیل کود سرگرمیوں کی موجودہ صورتحال اور انجمن کی جانب سے منعقد کئے جا رہے ٹورنامنٹوں کے بارے میں مشیر کو جانکاری دی ۔ انہوں نے مشیر خان کو مختلف سپورٹس ٹیموں کو بحال کرنے کی درخواست کی جو اس سے قبل مختلف سرکاری محکموں کی سرپرستی میں کھیل سرگرمیوں میں حصہ لیا کرتی تھیں ۔ انہوں نے مختلف کھیل میدانوں اور مراکز کی توسیع اور دیکھ ریکھ کی بھی درخواست کی ۔ سابق بین الاقوامی فُٹ بال کھلاڑی اور جموں کشمیر فُٹ بال ٹیم کے موجودہ کوچ اور انجمن کے دیگر ارکان وفد کا حص

آربلیوز،ویلی سٹارزاورگیراج الیون سیمی فائنل میں پہنچ گئے

گاندربل//الطاف حسین کی یاد میں پولیس کی جانب سے جاری پرئمیر کرکٹ لیگ میں سنیچر وار کو تین کوارٹر فائنل میچ کھیلے گئے۔قمریہ کرکٹ میدان میں ایک جبکہ شالہ بگ میدان میں دومیچ کھیلے گئے۔.شالہ بگ میدان میں پہلا کوارٹر فائنل آر بلیوز اور الیون برادرز گنگرہامہ کے درمیان کھیلا گیا۔.آر بلیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔آر بلیوز نے 18 اوور میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 148 رن بنائے۔.عابد نے 48 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔.الیون برادرز کو جیت کیلئے 149 رنوں کی ضرورت تھی.تاہم آر بلیوز کی طوفانی گیند بازی کے سامنے الیون برادرز گنگرہامہ 57 رن بناکر لڑھک گئی اسطرح آر بلیوز نے 91 رنوں سے میچ جیت لیا۔.عاصف خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔انہوں نے 11 رن دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔.آر بلیوز پہلی ٹیم ہے جو پرئمیر کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔.قمریہ میدان میں دوسراکوارٹر فائنل

ہندواڑہ میں پولیس کا میموریل اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

سرینگر؍ پولیس جاں بحق اہلکاروں کی یاد میں اور جموں و کشمیر پولیس کے جاں بحق اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہندواڑہ پولیس نے ڈی پی ایل ہنڈواڑہ میں ایک اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز کیا تھا جو آج کرکٹ ، والی بال اورکیرم  کے فائنل میچوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس اختتامی تقریب میں ایس پی ہنڈواڑہ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکروتی( آئی پی ایس) ، ایس ڈی پی او ہندواڑہ ، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر ہندواڑہ نے تمام کھیلوں جس میں کرکٹ ، والی بال ، شطرنج کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازاگیا۔ اسی طرح فائنل میچوں اور ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو ایوارڈز بھی دیئے گئے۔ایس پی ہندواڑہ نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فاتح اوررنر اپ ٹیموں کو مبارکباد پیش کی اور اظہار کیا کہ جموں وکشمیر پولیس اور پولیس ہندواڑہ اس علاقے میں کھیلوں اور یوتھ ڈویلپمنٹ سرگرمیوں کو

تازہ ترین