تازہ ترین

گاندربل میںپریمیر کرکٹ لیگ کا22واں روز

گاندربل//کانسٹیبل الطاف حسین کی یاد میں منعقدہ ٹی 20 پولیس پریمیر کرکٹ لیگ کے 22 ویں روز دوسرے راؤنڈ میں4 میچ کھیلے گئے ۔ قمریہ میدان میں پہلا میچ رنگل الیون اور ویلی سٹارز کے درمیان کھیلا گیا جبکہ دوسرا میچ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گاندربل بمقابلہ فرینڈز الیون کنگن کے مابین کھیلا گیا۔شالہ بگ میدان میں پہلا میچ ینگ الیون سالورہ اور گیراج الیون کے درمیان جبکہ دوسرا میچ برادرز الیون گنگرہامہ اور ہمدانیہ کرکٹ کلب سالورہ کے مابین کھیلا گیا۔رنگل الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے  18.3 اوورز میں 122 رن بنائے۔عادل نے 18گیندوں پر 38رن بنائے۔ شوکت نے 22رن دیکر 4وکٹیں لیں اور اسے مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ ویلی سٹارز نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گاندربل نے ٹاس جیت کر 20 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رن بن

سرینگر پولیس کے اہتمام سے ’رن فار یونٹی‘ کا انعقاد

سرینگر//پولیس کے اہتمام سے ’رن فار یونٹی‘ منعقد ہوئی جس میں ہر عمرکے افراد نے شرکت کی۔ پولیس فلیگ ڈے 2020کے بینر تلے جھیل ڈل کے کنارے للت گھاٹ باٹنیکل گارڈن سے صبح8بجے دوڑ منعقد ہوئی ۔ ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے دوڑ کوہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا جو باٹنیکل گارڈن پر اختتام پذیر ہوئی۔ پہلا انعام 19سالہ گلبدین حکمت یار ساکن گاندربل ، دوسرا انعام منیر احمد ڈار ساکن خانیار سرینگر اورتیسرا انعام عمر فاروق بٹ ساکن حضرتبل سرینگر نے حاصل کیا۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر حسیب مغل نے کہاکہ سردی کے باوجودرن فاریونٹی میں لوگوں اورخاص کر چھوٹے بچوں کی شرکت قابل سراہنا ہے۔ ایس ایس پی کے ہمراہ ایس پی ہیڈکواٹرس سرینگر، تمام زونل ایس پی، ڈی ایس پی ڈی آر، دی ایس پی ہیڈکواٹر سرینگرکے علاوہ ایس ڈی پی او موجود تھے۔ادھر بانڈی پورہ میں 31اکتوبر2020کو ایس کے سٹیڈیم بانڈی پورہ میں صبح8.30بجے ’رن

تازہ ترین