لفٹینٹ گورنر نے نہرو پارک میں واٹر سپورٹس مرکز کا افتتاح کیا | یو ٹی حکومت نے جموں کشمیر میں کھیل کود کی کلہم ترقی کیلئے مشن شروع کیا ہے :گورنر

سرینگر//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج پی ایم ڈی پی سکیم کے تحت جھیل ڈل نہرو پارک میں واٹر سپورٹس مرکز کا افتتاح کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے اس موقعہ پر عالمی معیار کے آبی کھیلوں کے ساز و سامان کا آغاز کیا۔لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ افسروں اور کھلاڑیوں کو واٹر سپورٹس مرکز ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کیلئے سراہا ۔ جموںخطے میں آبی کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے اسی طرح کا واٹر سپورٹس مرکز رنجیت ساگر جھیل میں قائم کرنے کا بھی لفٹینٹ گورنر نے اس موقعہ پر اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جموں کشمیر کی بے پناہ کھیل کود صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے ہمہ جہت لایحہ عمل پر کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں بے شمار آبگاہوں کی موجودگی کو آبی کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے موثر طور بروئے کار لایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس ضمن میں کئی اقدامات اٹھا رہی ہے اور جموں کشمیر میں کھیل کود کی کلہم ترقی کیل

عمر کی صمد کو یوم پیدائش پر نیک خواہشات

سری نگر /سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بدھ کے روز جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے آئی پی ایل کھلاڑی عبدالصمد کو ان کی سالگرہ کے موقع پر کامیابی کی تمنا کی اور نیک خواہشات پیش کیں ۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ '' عبد الصمد سالگرہ مبارک ہو۔ آپ کو بڑی کامیابی اور ترقی کے لئے نیک خواہشات ،ساتھ ساتھ طویل اور روشن کیریئر اور فٹنیس واچھی صحت کے لئے دعا۔ آپ سن رائزرس کی کامیابیوں میں تعاون کرتے رہیں اور آئندہ مقابلوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ برقرار رکھیں ۔جموں و کشمیر سے آئی پی ایل کھیلنے والے دوسرے کرکٹ کھلاڑیوں میں پرویز رسول اور راسخ سلام شامل ہیں ۔  

تازہ ترین