تازہ ترین

دو نئی آئی پی ایل ٹیموں کے لیے دس پارٹیوں نے لگائی بولی

دبئی،//(یو این آئی) آئی پی ایل2022 سیشن کے لیے دو نئی ٹیموں کی تشکیل کی غرض سے آج دو پہر دبئی کے تاج دبئی ہوٹل میں منعقد ہوئی بولی میں دس پارٹیاں حاضر تھیں۔ احمد آباد، لکھنؤ، کٹک، دھرم شالہ، گوہاٹی اور اندور میں سے ایک شہر کے لیے بولی لگانے والی ان پارٹیوں میں دنیا کے سب سے مشہور فٹ بال کلب مین چیسٹر یونائٹیڈ کے مالک بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ سنجیو گوئنکا کی ملکیت والے اڈانی گروپ اور آر پی ایس جی گروپ بھی بولی لگانے والوں میں شامل رہے۔ حالانکہ اس دوران ایک اہم دواساز کمپنی غیر حاضر رہی جس کے بارے میں پہلے کافی باتیں کی جارہی تھی۔ سمجھا جاتا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی کے منیجر ارون پانڈے کے ذریعہ پرموٹیڈ ریتی اسپورٹس نے کٹک کے لیے بولی لگائی ہے، حالانکہ پتا یہ چلا ہے کہ وہ پروگرام کے مقام پر تھوڑی تاخیر سے پہنچے اور دیر سے ٹینڈر پیش کرنے کے سبب ان کی بولی بالآخر قبول نہیں کی گئی۔ قاب

آزادی کا امرت مہوتسو | جے کے پولیس موٹر سائیکل ٹیم اندور پہنچ گئی

سرینگر//آزادی کے 75 سال منانے والے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ایک حصے کے طور پر جموں کشمیر پولیس کی ٹیم کے 30 موٹر سائیکل سوار اندور مدھیہ پردیش پہنچ گئے۔ ڈپٹی سپر انٹنڈ نٹ پولیس غلام حسن کی قیادت میں ٹیم کا سینئر پولیس افسران نے استقبال کیا ۔ جموں و کشمیر پولیس کی موٹر سائیکل سواروں کی ریلی کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 18 اکتوبر 2021 کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھااور اس ماہ کی 19 تاریخ کو یہ ریلی جموں پہنچی۔20 اکتوبر کو ریلی جموں سے سفر کر کے جالندھر پہنچی۔ 21 اکتوبر کی شام ریلی نے جالندھر سے نئی دہلی کا سفر کیا اور 23 کو ریلی نئی دہلی سے گوالیار کے لیے روانہ ہوئی۔ 24اکتوبر کو موٹر سائیکلوں کی یہ ریلی گوالیار سے جھانسی تک گئی اور پیر کو ریلی نے جھانسی سے اندور ایم پی تک کا سفر کیا۔یہ ریلی 2536 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کرے گی اور 31 اکتوبر کو گجرات کے کیواڈیا میں راشٹریہ