گاندربل میں پولیس پریمیر کرکٹ لیگ ،دوسرے مرحلے میں4میچ کھیلے گئے

گاندربل//ڈسٹرکٹ پولیس گاندربل کی طرف سے کانسٹیبل الطاف حسین کی یاد میں منعقدہ ٹی 20  پریمیر کرکٹ لیگ کے 17 ویں روز 4میچ کھیلے گئے۔قمریہ کرکٹ میدان میں پہلا میچ رنگل الیون اور ایکسٹریم بلاسٹر کے درمیان کھیلا گیا جبکہ دوسرا میچ گاندربل ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اور سعید کرکٹ کلب تھیورو کے درمیان ہوا۔ شالہ بگ میدان میں پہلا میچ رائل گائز گنڈ رحمان اور گیراج الیون کے درمیان کھیلا گیا. جبکہ دوسرا میچ ہتھ براہ الیون اور فتح پورہ واریئرس کے درمیان کھیلا گیا۔ رنگل الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 198 رن بنائے۔ معشوق نے 64 رن اور مدثر نے 33 گیندوں میں 70 رن بنائے۔ ایکسٹریم بلاسٹرز 151رن ہی بناسکی اور رنگل الیون نے 47رنوں سے میچ جیت لیا۔ مدثر اور معشوق کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ دیا گیا۔دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گاندربل نے ٹاس جیت

کھریو میں پولیس کا والی بال ٹورنا منٹ اختتام پذیر | سائبر سٹریم نے شیخ سپورٹس کو شکست دیکر جیت اپنے نام کی

سرینگر؍/اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ’’پولیس شہید یاد گاری‘‘ والی بال ٹورنا منٹ اختتام پزیر ہوا ،جس میں سائبر اسٹریم نے شیخ سپورٹس کو شکست دیکر ٹورنا منٹ کو اپنے نام کیا ہے ۔اس اختتامی تقریب میں پولیس کے اعلیٰ افسران کے علاوہ مقامی چیر مین اوقاف کمیٹی اور شائقین کھیل کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے پولیس ضلع اونتی پورہ کی جانب سے گزشتہ دنوں شروع ہونے والے والی بال ٹورنا منٹ کا آخری مقابلہ کھریلو میں سنیچر کے روز شیخ سپورٹس اورسائبر سٹریم کے درمیان کھیلا گیا ہے ۔اس دوران سائبر اسٹریم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنا منٹ کو اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ٹورنا منٹ کا آخری مقابلہ دیکھنے کے لئے ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم،ایس ڈی پی او پانپور،ایس ایچ او پانپور، ایس ایچ کھریواور مقامی اوقاف کمیٹی ک

تازہ ترین