تازہ ترین

ٹی ۔20 ورلڈ کپ کا اہم مقابلہ | پاکستان نے بھارت کو10وکٹوں سے ہرادیا

دبئی//ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم معرکے میں پاکستان نے ہندوستان کوہرا دیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے معرکے میں پاکستانی بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر بیٹنگ کرنے کا موقع نہیں دیا جس کے باعث بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو 100 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ریکارڈ اوپننگ شراکت قائم کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔بابراعظم نے 40 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی جب کہ محمد رضوان نے 41 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔اس سے قبل میچ کا ٹاس کپتان بابراعظم نے جیت کر ہندوستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کی جانب سے کے ایل راہل اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں روہت شرما کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین وا

۔2 کیچ گراکر بنگلہ دیش نے سری لنکا کو گنوایا میچ

شارجہ// (یو این آئی) چرت اسالنکا (ناٹ آؤٹ 80) اور بھانوکا راج پکشے (53) کی شاندار نصف سنچری اور ان کے درمیان 86 رن کی بہترین شراکت داری کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کو آئی سی سی  ٹی۔ 20 عالمی کپ کے گروپ ایک کے مقابلے میں اتوار کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔بنگلہ دیش نے اہم موقع پر سری لنکا کے دو کیچ گرانا مہنگا پڑ گیا اور اس کا نتیجہ اسے شکست کی صورت میں ملا۔  بنگلہ دیش نے اوپنر محمد نعیم (62) اور مشفق الرحیم (ناٹ آؤٹ 57) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت کوالیفائر بنگلہ دیش نے اتوار کو سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ٹی۔ 20 ورلڈ کپ گروپ  ایک  کے اپنے میچ میں 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 171 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا جبکہ سری لنکا نے 18.5 اوور میں پانچ وکٹ پر 172 رن بناکر پورے پوائنٹ حاصل کئے۔  

تازہ ترین