ہمیشہ منشیات کے استعمال سے انکار کیا: شعیب اختر

کراچی/پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ انھیں اپنے کیریئر کے دوران قوت بخش ڈرگز کے استعمال کے گھناؤنے مشورے دیے گئے تاہم انھوں نے ہمیشہ ڈرگز کے استعمال سے انکار کیا۔ خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے توانائی میں غیر ضرور اضافے کے لیے ادویات لینے سے متعلق لب کشائی کردی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی سالانہ منشیات جلاؤ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے مجھے بہتر گیند بازی کے لیے ڈرگز کے استعمال کا مشورہ دیا، تاہم میں کبھی اپنے راستے سے نہیں اترا۔ شعیب اختر نے کہا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو مجھ سے کہا گیا کہ میں کبھی تیز گیند بازی نہیں کرسکتا اور 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکنے کا سنگ میل بھی عبور نہیں کر سکتا، تاہم مجھے اس کے لیے ڈرگز کا استعمال کرنا ہوگا۔ اپنی بات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ش

میدویدیو نے اے ٹی پی فائنلز میں جیتا سال کا آخری خطاب

لندن / دنیا کے چوتھے نمبرکے کھلاڑی روس کے ڈینل میدویدیو نے تیسری پوزیشن کے کھلاڑی اور یو ایس اوپن چیمپیئن آسٹریا کے ڈومینک تھئم کوسخت مقابلہ میں اتوار کو 6-4، 6-7 (2)، 4-6 سے شکست دے کر سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کاخطاب اپنے نام کرلیا۔میدویدو نے دو گھنٹے اور 43 منٹ تک جاری رہنے والے اس ٹائٹل مقابلے میں تھئیم کو شکست دے کریہ خطاب جیتا۔ اے ٹی پی فائنلز کی تاریخ کا سب سے طویل فائنل تھا۔ میدویدیو اس کے ساتھ ہی سیزن کے آخری ٹورنامنٹ میں دنیا کے ٹاپ تین کھلاڑیوں کو شکست دینے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ۔ یہ ان کے کیریئر کا سب سے بڑاخطاب ہے ۔روسی کھلاڑی نے گروپ میں پانچ مرتبہ کے چیمپیئن اورعالمی نمبرایک کھلاڑی سربیا کے نواک جوکووچ کو3-6، 3-6 سے ، سیمی فائنل میں دنیا کے نمبردوکھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال کو 6-3، 6-7(4)3-6سے اور فائنل میں دنیا کے نمبرتین کھلاڑی تھیئم کو6-

افروٹ الیون کے نامور کھلاڑی مجیب الرحمٰن کو شادی پر مبارک بادی

بارہمولہ //افروٹ الیون سپورٹس کلب بارہمولہ کے معروف کھلاڑی مجیب الرحمٰن ازدواجی زندگی میں بندھے۔ اس مبارک موقعے پر افروٹ الیون کے مینیجر ندیم نذیر نے پوری ٹیم کے ہمراہ موجودہ کھلاڑی  کے دولت کھانے پر جا کر اسے مبارک بادی کے ساتھ ساتھ ایک کرکٹ جرسی بھی بطور تحفہ پیش کیا۔مجیب الرحمٰن ایک نامور کھلاڑی ہے اور اس وجہ سے رات دیر تک سوشل میڈیا پر موجودہ کھلاڑی مجیب الرحمٰن کے مدح مبارک بادی پیش کرنے سے پیچھے نہیں رہے اور اسکے لئے نیک دعایئں دیتے رہے۔  

جوکووچ اور نڈال باہر، تھیم اور میدویدیف میں خطابلی مقابلہ

لندن/ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ اور نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال سنیچر کے روز سیمی فائنل میں ہار کر باہر ہوگئے اور سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کا خطابی مقابلہ آسٹریا کے ڈومنک تھیم اور روس کے ڈینیل میدیویدیف کے مابین کھیلا جائے گا۔ یو ایس اوپن چیمپئن تھیئم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوکووچ کو سخت مقابلے میں 7-5, 6-7 (10), 7-6 (5) سے ہرایا ۔ اسی شکست کے ساتھ نڈال کا 16 برسوں میں پہلی مرتبہ یہ خطاب جیتنے کا خواب پھر ٹوٹ گیا۔جوکووچ نے سابق چیمپئن جرمنی کے ایلکزینڈر جیوریف کو 6-3, 7-6 (4) سے شکست دے کر نویں مرتبہ اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن تھیئم نے آخری چار میں دو گھنٹے 54 منٹ میں جوکووچ کا چیلنج توڑ دیا ۔ تھیئم اس طرح پچھلے چار برسوں میں پہلے ایسے کھلاڑی بنے ہیں جو مسلسل چیمپئن میں خطابی مقابلے میں پہنچے ہیں۔ تھ

کپل دیو نے دو کپتانی کی سوچ کو مسترد کیا

 نئی دہلی/ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے کپتانی بانٹنے کے خیال کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ثقافت دو کپتانی کی نہیں ہے اور وراٹ اگر ٹی۔20 میں اچھا کررہے ہیں تو انہیں کپتان بنے رہنا دینا چاہیے ۔ متحدہ عرب امارات میں اختتام پذیر انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں روہت شرما کی قیادت والی ممبئی انڈین فاتح رہی تھی۔ یہ ٹیم کا پانچواں آئی پی ایل خطاب تھا اور اس نے روہت کی رہنمائی میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ اسی کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی کی ٹیم کوالیفائر سے باہر ہوگئی۔ وراٹ کی ٹیم اب تک ایک بھی آئی پی ایل خطاب نہیں جیت سکی ہے ۔ ایسے میں یہ بحث تیز ہوگئی ہے کہ وراٹ کی جگہ ٹی ٹونٹی کی کپتانی اب روہت شرما کے سپرد کردی جانی چاہئے ۔عالم کپ فاتح ٹیم کے کپتان کپل دیو نے ہندوستان ٹائمس کی ورچوئل سمٹ کے دوسرے دن کہا ‘‘ میں پہلے اپنی 1983 کی ثقافت کو دیکھتا ہوں۔ ہمارے

دوبارہ باکسنگ نہیں کروں گا، بھیڑ بکریاں پالوں گا: خبیب

واشنگٹن/مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) میں ناقابل شکست رہنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف کا کہنا ہے کہ وہ اب دوبارہ باکسنگ کی دنیا میں نہیں آئیں گے بلکہ بھیڑ بکریاں پالیں گے۔خبیب کا کہنا تھا کہ میں سیاست میں آنے سے متعلق  دلچسپی نہیں رکھتا۔ انہیں لگتا ہے کہ سیاست میں جانے کی ابھی عمر نہیں۔ 32 سالہ خبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ میں نے رنگ کو خیر باد کہہ دیا ہے اور ایم ایم اے سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے مگر یہ پیسہ اور شہرت بار بار آپ کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔خبیب کا کہنا تھا کی میں اس حوالے سے ڈٹا ہوا ہوں اور اپنے فیصلے پر نظرثانی بھی نہیں کرنا چاہتا کہ میں رنگ میں کبھی واپس جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ میں ابھی نوجوان ہوں اور یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہا ہوں جب تعلیم مکمل ہو گی تو میں سوچوں گا کہ پیشہ ورانہ زندگی میں مجھے کیا کرنا ہے۔انہوں نے اپنے

نیا چیلنج اور ذمہ داری ملی ہے، دباؤ نہیں ہے:بابر اعظم

کراچی/پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد بابر اعظم کا دورہ نیوزی لینڈ سے متعلق کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر جا رہے ہیں، بہت پرجوش ہیں، نیا چیلنج اور ذمہ داری ملی ہے، دباؤ نہیں ہے، لطف اندوز ہوں گا۔بابر اعظم نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ہم بیک ٹو بیک کھیل رہے ہیں اور پر اعتماد ہیں، نیوزی لینڈ میں ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کوشش یہی ہیکہ اچھا کھیل پیش کروں، بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔بابر اعظم نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا ہے کہ کوشش ہوتی ہے ذمہ داری لوں اور اسی ذمہ داری کے سا تھ کھیلتا ہوں، کوشش ہے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ میں سینچری کروں، آسٹریلیا کے بعد اب انگلینڈ میں سینچری اسکور کرنے کا ارادہ ہے۔بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سے متعلق کہا ہے کہ سرفرازاحمد اور اظہر علی سے بہت کچھ سیکھا ہے، ان سے مشورہ بھی کروں گا، فیصل

۔15 سال سے کم عمر کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکتے: آئی سی سی

لندن/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق اب 15 سال سے کم عمر کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ نے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے عمر کی پالیسی متعارف کرائی ہے جس کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کے اہل ہونے کے لیے کرکٹر کی عْمر کم از کم 15 سال ہونا ضروری ہے۔آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی حفاظت میں بہتری لانے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے کم سے کم عمر کی پابندیاں متعارف کرانے کی تصدیق کی ہے جس کا اطلاق آئی سی سی ایونٹ، باہمی کرکٹ اور U19 کرکٹ سمیت تمام کرکٹ میں ہوگا اور یہ اصول مردوں، خواتین اور انڈر 19 کرکٹ میں ہر ایک کے لیے لاگو ہوگا۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ کچھ وجوہات کی بناء پر اگر کسی ملک کا کرکٹ بورڈ عالمی سطح پر اپنے 15 سال سے کم عمر کھلاڑی کو کھلانا چاہتے ہیں تو اْنہیں اس کے لیے آئ

اسپورٹس فیسٹول سوپور میں چار میچ کھیلے گئے

 سوپور/ سوپور پولیس کے زیر اہتمام جاری اسپورٹس فیسٹیول میں خوشحال اسٹیڈیم ٹلیبل اور ایم ای ٹی گراؤنڈ سوپور میں آج کرکٹ کے چار میچ کھیلے گئے۔پہلا میچ چھیہامہ 11 بمقابلہ سوپور انسٹی چیوٹ جس میں سپور انسٹی چیوٹ نے جیت دوسرا میچ سیر اسپورٹس اور پراڈائیس تارزو سوپور  جس میں سیر نے جیت درج کی ، تیسرا میچ  جانوار ٹوز اور گرین لینڈ کے معابین کھلاگیا جس میں جانوار ٹوز نے جیت درج کی اور چوتھا میچ   آر سی سی روہامہ  اور علمداراسپورٹس یاری بوگ کے درمیان کھیلا گیا تھاجس میں آر سی سی روہامہ نے دو رن سے جیت لیا ۔اسپورٹس فیسٹول جاری ہے ۔ 

برازیل کے عظیم فٹبالرپیلے ،جو لیاری والوں کے لیے کسی دیوتا سے کم نہیں

لندن/یہ پچاس اور ساٹھ کی دہائیوں کا زمانہ تھا جب روسی سفارتخانے کی گاڑی، جسے چلتا پھرتا سنیما گھر کہا جاتا تھا، ہر دوسرے مہینے لیاری کے علاقے میں آتی۔ اس گاڑی کے ساتھ سفارتخانے کے ثقافتی شعبے کے لوگ بھی ہوا کرتے تھے۔گاڑی میں پروجیکٹر، سکرین اور فٹبال میچوں کی فلمیں ہوا کرتی تھیں جو خاص طور پر لیاری کے فٹبال شیدائیوں کو دکھانے کے لیے ہوتی تھیں۔ان میچوں کی فلمیں دیکھنے والوں میں لیاری کے فٹبال کلب سیفی سپورٹس کے ایک نوجوان کھلاڑی نادر شاہ عادل بھی ہوا کرتے تھے جو اب ایک سینئر صحافی ہیں۔نادر شاہ عادل بتاتے ہیں:لیاری والوں نے ہمیشہ سیاہ فام لوگوں سے محبت کی ہے، چاہے وہ ہالی وڈ کے اداکار ہوں، فٹبالرز یا پھر ویسٹ انڈین کرکٹر۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لیاری والوں کی جڑیں نسل در نسل مشرقی افریقہ سے جا ملتی ہیں۔‘لیاری کے لوگوں نے ہمیشہ پیلے اور برازیلین ٹیم کو ایک مثالی ٹیم سمجھا اور یہی وجہ ہ

۔16سال بعد انگلش ٹیم کے دورۂ پاکستان کا اعلان

 لندن/انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کا اعلان کردیا، انگلش ٹیم آئندہ برس اکتوبر میں 16 برس بعد پاکستان پہنچے گی۔انگلش کرکٹ ٹیم اکتوبر میں کراچی میں دو ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کر کراچی میں ہوں گے۔انگلش کرکٹ ٹیم بارہ اکتوبر کر کراچی پہنچے گی۔ دورے کے اختتام پر دونوں ٹیمیں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے16 اکتوبر کو اکٹھے بھارت روانہ ہوجائیں گی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل آخری مرتبہ سال 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔انگلینڈ ٹیم نے  پاکستان میں 3 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔اس کے بعد پاکستان نے سال 2012 اور 2015 میں متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر انگلینڈ کی میزبانی کی تھی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال ایک بار پھر انگلینڈ کا دورہ کرے گی، پاکستان ٹیم جولائی میں تین ٹی

جموں وکشمیر اولمپک ایسو سی ایشن کا وفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

 جموں//جموںوکشمیر اولمپک ایسو سی ایشن کا ایک وفد آج یہاں راج بھون جموں میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقی ہوا۔ وفد جس کی قیادت ایسو سی ایشن  کے صدر آشوتوش شرما کر رہے تھے، نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر میں کھیل کود شعبے کی ترقی سے متعلق مختلف معاملات کے بارے میں تفصیل دی۔ وفد کے اَرکان کے ساتھ تبادلہ خیال کے کرنے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت جموں وکشمیر میں کھیل کود شعبے کی ترقی کے لئے وعدہ بند ہے ااور انہیں یقین دِلایا کہ ان کی جانب سے پیش کئے گئے تمام مسائل کا بغور جائزہ لے کر ان کا بروقت ازالہ یقینی بنایاجائے گا۔  

پی ایس ایل کا فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان آج کھیلا جائے گا

 کراچی/پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کا فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان آج (17 نومبر) کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ایک طرف پی ایس ایل فائنل نے دونوں ٹیموں کے مداحوں میں جوش اور ولولہ پیدا کردیا ہے۔ایک طرف پی ایس ایل فائنل نے دونوں ٹیموں کے مداحوں میں جوش اور ولولہ پیدا کردیا ہے، وہیں دونوں ٹیمیں بھی اس چیمپئن شپ کے تاج کے لیے آخری مقابلے کی منتظر ہیں۔اس سے ہٹ کر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور لاہور قلندرز کپتان سہیل اختر ایک الگ ہی طرح کے کھیل میں مدمقابل آگئے ہیں۔کراچی کے نجی ہوٹل کے ایک کمرے میں پی ایس ایل فائنل کی دونوں ٹیموں کے کپتان نے نشانے بازی (ڈارٹس) کا میچ کھیلا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر زیر گرد ش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عماد وسیم اور سہیل اختر ایک ساتھ کھڑے ہیں۔کرکٹ میدان سے باہر کھیلے گئے اس مقابلے کے بارے میں عماد وسیم نے دیکھنے وا

ڈوپلیسی نے بابر اور کوہلی کو ایک جیسا کھلاڑی قرار دیدیا

لاہور/پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے فاف ڈوپلیسی نے پاکستانی کپتان بابر اعظم اور ان کے بھارتی ہم منصب ویرات کوہلی کو ایک جیسا کھلاڑی قرار دیدیا۔ بھارتی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ میں کرکٹ پاکستان کے مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جنوبی افریقی کپتان نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو ’بہت ہی اعلیٰ معیار کے کھلاڑی‘ کہا۔ اپنے ایک انٹرویر میں فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ یہ دونوں بہت ہی اعلیٰ معیار کے کھلاڑی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک آدھ سال میں بابر اعظم نے اس کھیل کے عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے ایک اور قدم بڑھا دیا ہے۔ فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ ایک روشن مستقبل بابر اعظم کا انتظار کر رہا ہے۔جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ بابر اعظم نے اپنی ٹی 20 کرکٹ سے لوگوں کو متاثر کیا، لوگ اسے ایک بچے کی طرح دیکھتے ت

ڈورو شاہ آباد میں فوج کے اہتمام سے رن فار یونٹی کا انعقاد

اننت ناگ//فوج کی 19آر آر کے اہتمام سے رن فار یونٹی منعقد ہوئی جس میں ہر عمر کے افراد نے شرکت کی ۔معروف کشمیری شاعر رسل میر فیسٹول کی مناسبت سے پہلے مرحلے میں دوڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں 30چھوٹے بڑے افراد نے شرکت کی ۔سپورٹس اسٹیڈم سے صبح9بجے دوڈ منعقد ہوئی ۔میجر سدھانشو نے دوڈ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو سپورٹس اسٹیڈم پر اختتام پزیر ہوئی ۔پہلا انعام طالب حُسین کھٹانہ ساکنہ لورمنڈہ ،دوسرا انعام یونس ریشی ساکنہ ویری ناگ اور تیسرا انعام لون عاصف ساکنہ براگام ڈورو نے حاصل کیا ہے ۔اس موقع پر فوج کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں دوڈ میں شامل ہونا قابل سراہنا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ فوج نے آج سے رسل میر فیسٹول شروع کیا ہے اگلے اتوار کو سائیکل ریس منعقد ہوگئی جبکہ اُس سے اگلے اتوار کو کلچرل پروگرام منعقد ہوگا جس میں فن کار رسل میرکے کلام کو موسیقی کے زریعے پیش کریں گئے ۔  

ٹھنڈمہ کریری بارہمولہ میں کھیل کے میدان کی عدم دستیابی

 بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے ٹھنڈمہ کریری  علاقے میں کھیل میدان کی عدم دستیابی کی وجہ سے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو سخت مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔گاؤں کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ذی عزت لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں اگرچہ چھوٹا سا میدان موجود ہے لیکن وہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ زیشان احمد نامی ایک نوجوان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ہے کہ اگر یہاں کھیل کا میدان ہوتا تو نوجوان لڑکے کھیل کو ترجیح دیکر اپنے گاؤں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کا نام روشن کرتے ۔ اسکے علاوہ صحت کو تندرست رکھنے کے ساتھ معشرے کو منشیاتی برائیوں اور منشیات کی لت سے دور رکھنے میں کامیاب ہوجاتے۔نوجوان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں کے شکر گزار ہے جنہوںنے ہمارے گاؤں میں کھیل کے میدان کی عدم موجودگی کے باوجود 2014 میں افروٹ سپورٹس کلب بارہمولہ نامی ایک بہترین سپورٹس کلب  کو مورض وجود میں

اسٹیوو اسمتھ کا ہندوستانی گیند بازوں کو چیلنج

 میلبورن/ آسٹریلیا کے اہم بلے باز اسٹیوو اسمتھ نے آئندہ ہندوستانے دورے کے لئے ہندوستانی گیند بازوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب شارٹ گیندوں سے ڈر نہیں لگتا اور وہ اس کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔اسمتھ نے ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے نیوز کارپ سے بات چیت کے دوران کہاکہ انہوں نے زندگی میں اتنی شارٹ گیندوں کا سامنا کیا ہے کہ اب انہیں ڈر نہیں لگتا۔انہوں نے کہا ‘‘اگر کوئی ٹیم مجھے شارٹ گیندیں ڈالر کر آؤٹ کرنے کی کوشش کرے تو اس سے ہماری ٹیم کو ہی فائدہ ہوگا۔ میں نے زندگی میں اتنی شارٹ گیندیں کھیل لی ہیں کہ اس سے اب مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا’’۔نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ سیریز میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نیل ویگنر نے اسمتھ کو چار بار شارٹ پچ گیندوں پر آؤٹ کیا تھا۔ اس ہر انہوں نے کہا کہ ویگنر نے شاندار گیند بازی کی تھی لیکن دوسرے گیند باز اسے دہرا نہیں

وراٹ اور سہواگ سمیت متعدد کھلاڑیوںنے دی دیوالی کی مبارکباد

نئی دہلی/ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اور سابق اوپنر وریندر سہواگ سمیت متعدد کرکٹرز نے ملک کو دیوالی کی مبارکباد دی۔وراٹ نے کہا ‘‘میری جانب سے آپ اور آپ کے اہل خانہ کو دیوالی کی نیک خواہشات۔ آپ کو اس دیوالی پر امن اور خوشحالی نصیب ہو’’۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس بار پٹاخے نہ جلائیں اور ماحول کی حفاظت کریں’’۔ اس کے علاوہ اپنے گھر والوں کے ساتھ مٹی کے دیئے جلائیں اور مٹھائیوں کے ساتھ منائیں۔ہندوستانی ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے گنش جی کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے دیوالی کی نیک تمنائی پیش کی۔ سہواگ نے ٹویٹ کیا ‘‘آپ کی زندگی ہمیشہ پیار اور خوشی سے روشن رہے ، آپ سب کو دیوالی مبارک ہو’’۔ٹیم انڈیا کے اوپنر شیکھر دھون نے بھی دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ‘‘امید ہے کہ اس سال دیوالی کا تہوار سب کے گھر میں ن

ہندوستان میں ہونے والے ٹی 20ورلڈ کپ کا کاؤنٹ ڈاون شروع

 دبئی/ متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں ہونے والے آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد سے حوصلہ افزا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2021 میں ٹی 20 کی میزبانی کے لئے ہندوستان کی میزبانی میں ورلڈ کپ 2021 کی الٹی گنتی شروع کردی ہے ۔بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی ، سکریٹری جئے شاہ اور آئی سی سی کے سی ای او منو ساہنی نے ورلڈ کپ ٹرافی سے الٹی گنتی کا آغاز کیا۔ یہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن ہے اور ہندوستان پانچ سال بعد اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کررہا ہے ۔ ہندستان نے 2016 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔ اگلے سال اس ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں پپوا نیو گنی کی ٹیم کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے ۔بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ ہندوستان نے 1987 کے کرکٹ ور

یونس خان پاکستان کے بیٹنگ کوچ مقرر

اسلام آباد/ پاکستان کے سابق کرکٹر یونس خان کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 تک پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔ جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس کی تصدیق کی۔ پی سی بی نے ارشد خان کو ایک سال کے لئے پاکستانی ویمن ٹیم کی بولنگ کوچ مقرر کیا ہے ۔یونس خان کی تقرری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء تک کے لیے کی گئی ہے ،اکتوبر،نومبر 2022ء میں آسٹریلیا میں شیڈول ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو کھیلا جائیگا ۔ اس سے قبل یونس خان نے دورہ انگلینڈ میں بھی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کیں تھیں اور نوجوان کھلاڑی ان کے ساتھ کام کرکے بے انتہاء خوش تھے ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق جب یونس خان ٹیم کے ساتھ مصروف نہیں ہوں گے تب حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے ،نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر یونس خان کے لیے ایک مکمل

تازہ ترین