تازہ ترین

سرینا ولیمز انجری کے باعث فرینچ اوپن سے دستبردار

 واشنگٹن/امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز انجری کے باعث فرنچ اوپن سے دستبردار ہوگئیں۔ رافیل نڈال، ڈومینک تھائم اور الیگزینڈر زیوررو اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔اسپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ امریکا کے میکنزی میکڈونلڈ سے ہوا نڈال تیسرے سیٹ میں کچھ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن نڈال گیم پر چھائے رہے اور میچ میں 1-6 ، 0-6 اور 3-6 سے کامیابی حا صل کی۔ورلڈ نمبر 3 ڈومینیک تھائم نے جیک سوک کو اسٹریٹ سیٹس میں 1-6 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جرمنی کے الیگزینڈر زیورور نے ہوگیو ہربرٹ کو سخت مقابلے کے بعد ہرادیا۔سرینا ولیمز نے سویٹانا پائرنکووا (Tsvetana Pironkova) کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے سیٹ میں انجری کے باعث گیم اور ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ اس طرح وہ اپنا 24 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئیں۔خواتین کے مقاب

ٹوئنٹی 20|شعیب ملک سب سے زیادہ رنزبنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز

 لاہور/پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے دنیا کے تیسرے بہترین بلے باز بن گئے ہیں۔ 38 سالہ شعیب ملک نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبر پختونخوا کی جانب سے ناردرن کی ٹیم کے خلاف میچ میں 20 رنز اسکور کیے جس کے ساتھ ہی وہ 9922 ٹوئنٹی ٹوئنٹی رنز اسکور کرنے والے سابق کیوی کپتان برینڈن میک کولم سے آگے نکل گئے ۔شعیب ملک اب تک 390 ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں 37.31 کی اوسط سے 9926 رنز اسکور کرچکے ہیں جن میں 61 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے یہ رنز 125.53 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کئے ہیں۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب س زیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے اب تک 13296 رنز بنا ئے ہیں، ان کے ہم وطن کیرون پولارڈ 10298 رنز کے ساتھ اس فہرست میں دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ایک دیگر معاملے میں وکٹ کیپر بیٹسمین

تازہ ترین