تازہ ترین

آئی پی ایل :دہلی کیپٹلز اور سن رائزرس حیدرآبادآج آمنے سامنے

ابوظبی/کپتان شریئس آئیر کی اہل قیادت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی دہلی کیپٹلز کی ٹیم منگل کے روز سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل میچ میں جیت کی ہیٹ ٹرک کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی جبکہ ابتدائی دو میچ ہار نے والی وارنر کی زیر قیادت سن رائزرس حیدرآباد کی اپنی غلطیوں کو درست کرکے دوبارہ واپسی پر بظر ہوگی ۔دہلی آئی پی ایل 13 میں اپنے دونوں میچ جیتنے کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ حیدرآباد کی ٹیم اپنے دونوں میچ ہارنے کے بعد آٹھویں نمبر پر ہے ۔ دہلی نے پہلے میچ میں کنگز الیون پنجاب کو ایک سپر اوور میں شکست دی تھی اور آخری میچ میں چنئی سپر کنگز کو ہرایا تھا۔ اس سے قبل حیدرآباد کو پہلے رائل چیلنجرز بنگلور نے 10 رنز سے اور آخری میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔دہلی کے لئے آخری میچ میں ان کے دونوں اوپنرز شکھر دھون اور پر

نیوزی لینڈ پاکستان کیخلاف ہوم سیریز کا اعلان آج کریگا

آکلینڈ/نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ آج پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا ، نومبر دسمبر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔کیوی بورڈ کے مطابق وہ کل انٹرنیشنل ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا اس میں پاکستان کے خلاف سیریز کا شیڈول بھی شامل ہے۔ پاکستان ٹیم نے نومبر دسمبر میں نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے جس کے لیے نیوزی لینڈ روانگی 20 نومبر کو متوقع ہے، پاکستان شاہین بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ جائے گی۔پاکستان شاہین نیوزی لینڈ میں دو چار روزہ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کے کھلاڑی ایک دوسرے کی ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔