تازہ ترین

مشیر فاروق خان کی وزیر انچارج یوتھ افئیز اسپورٹس کی ورچول کانفرنس میں شرکت

سرینگر //لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج وزیروں کے انچارج یوتھ افئیرز اور کھیلوں کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ورچول کانفرنس میں شرکت کی جس کی صدارت کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کی ۔ میٹنگ میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء اور مشیروں نے شرکت کی ۔ کانفرنس کے دوران کئی اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی جس میں کھیلوں کے فروغ اور بھارت کو ’’ ایک سپورٹنگ نیشن ‘‘ بنانے کی طرف کھیلو انڈیا کے تحت کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے نفاذ کی صورتحال ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کھیلو انڈیا مراکز کا قیام ، کھیلو انڈیا پروگرام بشمول یوتھ گیمز ، یونیورسٹی گیمز ، ونٹر گیمز ، کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس اور دیسی کھیلوں کو فروغ دینا شامل ہے ۔ اسکول گیمز فیڈریشن آف انڈیا ( ایس جی ایف آئی ) ریاستوں اور مر

ترال کا انڈور سٹیڈیم عوام کے نام وقف

ترال//جنوبی کشمیر کے قریب ایک سو گائوں دیہات سے تعلق رکھنے والے 25ہزار کے قریب نوجوانوں کیلئے بجونی کے مقام پر کروڑوں روپے کی رقم سے ایک انڈور اسٹیڈیم تعمیر کیا گیا ہے جس کا تعمیری کام حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز پلوامہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں مرکزی وزیز یر نشتھ پر مانک اس اسٹیڈیم کا ای افتتاح کیا ہے ۔انڈور اسٹیڈم کاکام مکمل ہونے اور کھلاڑیوں کے لئے وقف کرنے پر مختلف انڈور کھیلوں کے کھلاڑیوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سرکار اور متعلقہ محکمے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ریاض احمد نامی ایک نوجوان نے بتایا ترال میں انڈور اسٹیڈیم نہ ہونے کی وجہ سے سب ضلع کے سینکڑوں کھلاڑیوں کو سرینگریا وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کا رخ کرنا پڑ تا تھا۔