تازہ ترین

’پیڈل فار پیس | سرینگر میں پولیس کی جانب سے سائیکل ریس میں 1 ہزار نوجوان شریک

  سری نگر//سرینگر میں پولیس کی جانب سے ’’ پیڈل فار پیس‘‘ سائیکل ریس کا اہتمام کیا ہے جس میں وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے1 ہزار نوجوانوں نے حصہ لیا ہے جہاں بعد میں پہلی دسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کو انعامات سے نوازا گیا ہے ۔ تقریب میں جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا مہمان خصوصی کے طور شریک ہوئے جنہوں نے بتایا کھیل پروگراموں سے بڑھ کر کوئی بھی تقریب تبدیلی نہیں لا سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ کھیلوں کے پروگرام کسی بھی دوسرے ایونٹ کے مقابلے میں بہت زیادہ تبدیلی لانے کی طاقت رکھتے ہیں اور دیگر ریاستوں کے مقابلے میں ، جموں و کشمیرمیں کھیلوں پر زیادہ خرچ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں کھیلوں پر دگنی رقم خرچ کر رہے ہیں۔ ہمارا بجٹ ، 1.25کروڑ آبادی کے لیے ، کھیلوں اور تعلیم پر مہاراشٹر سے صرف 75کروڑ روپے

بیراج پریمیئر لیگ کاپہلا ایڈیشن | فائنل میچ میں شیری سٹار نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بارہمولہ // گانٹہ مولہ بارہمولہ میں بیراج پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے فائنل میچ میں شیری سٹار نے سلطان وارئیرس کو شکست دی اور 35000 روپے نقدی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ شیری سٹار نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقرر پیس اورز میں 210 رزنز بنانے جس میں برہان نبی  نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 77 رنز بنائے جبکہ ظہور احمد نے شاندار 42 رن بنا لئے ۔ جس کے جواب میں سطان وارئیرس کی ٹیم صرف 160 رن ہی بنا سکی ۔ اور طرح سے شیری سٹار  یہ فائنل میچ پچاس رن سے جیت گئی ۔  اس موقع پر  ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بٹ مہمان خصوصی تھے۔ اس دوران اے ڈی ڈی سی بارہمولہ اعجاز احمد ، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر بارہمولہ سید سجاد بخاری، محکمہ یوتھ سروس اور سپورٹس  کے اچھپال سنگھ، شیری شاپ کیپرس ویلفیئر یونین کے صدر سجاد البشیر لون اور یونین کے جنرل سیکرٹری امتیاز احمد لون اور علاقے نار

بین ریاستی والی بال چمپئن شپ جاری | ٹورنامنٹ میں 19 ٹیمیں شریک

سرینگر/سرینگر میں بین ریاستی والی بال چمپئن شپ کے دوسرے دن چمپئن شپ کے منتظمین خاص طور پر عابد بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر والی بال ایسوسی ایشن کی جانب سے اس چمپئن شپ کا انعقاد صرف اس لئے کیا گیا ہے تاکہ ہمارے نوجوان میںموجود صلاحیتوں کو سامنے لایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ والی بال کھیل کی جانب سے یہاں کم توجہ دی جا رہی ہے جس کے بعد انہوں نے یہ سوچ لیا کہ اس کھیل کو فروغ دینے کیلئے اس چمپئن شپ کا آغاز کیا جائے اورکہا کہ اللہ کا شکریہ ہے کہ انہیں اس میںکافی تعاون ملا اور جموں کشمیر کے تمام اضلاع سے 19ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہیں ہے ۔ خیال رہے کہ سرینگر کے انڈر اسٹیڈیم میں والی بال ایسوسی ایشن سرینگر کی جانب سے تین روزہ چمپئن شپ جاری ہے اور سوموار کو یہ چمپئن شپ اختتام پذیر ہورہی ہے ۔   

تازہ ترین