تازہ ترین

چاردہائیوں کے بعد ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو اولمپک میں کانسے کاتمغہ

 ٹوکیو//ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے جمعرات کو یہاں ٹوکیو اولمپکس میں جرمنی کو شکست دے کر 41 سال کے بعد اولمپک میں کانسہ کاتمغہ جیت کر میڈل کے قحط کو ختم کردیا۔ 1980 کے ماسکو اولمپک کھیلوں کے بعد یہ ہندوستان کا پہلا اولمپک ہاکی تمغہ ہے ۔ ساتھ ہی اولمپکس کی تاریخ میں یہ ہندوستان کا تیسرا ہاکی کانسے کا تمغہ ہے ۔ دیگر دو کانسے کے تمغے 1968 میکسیکو سٹی اور 1972 میونخ گیمز میں آئے تھے ۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے مجموعی طور پراولمپک میں 12 تمغے جیتے ہیں، جس میں آٹھ طلائی، ایک چاندی اور تین برونز میڈل شامل ہیں۔ میچ کی بات کریں تودونوں ٹیموں نے اپنی طاقت کے ساتھ ہاکی کھیلی۔ جرمنی ابتدائی طور پر بھارت کے خلاف تھوڑا حاوی رہا۔ دوسرے منٹ میں پہلا گول بھی جرمنی کی جانب سے آیا۔ مڈفیلڈر اوروج تمور نے شاندار گول کر تے ہوئے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی۔ اس کے بعد ہندوستان نے ایک گول کی تلاش م

فائٹ فار ٹائٹل تارزو

بارہمولہ//تارزو سوپور کے میدان پر جمعرات کو افروٹ الیون سپورٹس کلب اور شیری سٹارز کے مابین میچ کھیلا گیا ۔جس میں افروٹ الیون نے شیری سٹارز کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ٹاس جیت کر شیری سٹارز کے کپتان عاقب نبی نے بل یبازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں 132 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔جواب افروٹ الیون کو سلامی جوڈی نے شاندار اور برق رفتار شروعات فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لئے 73 رنز بنائے ۔فروٹ الیون محض چار وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز کا ہدف 173 اورز میں حاصل کیا اور میچ اپنے نام کر لیا ۔مہراج کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔  

نائب صدراوروزیراعظم نے لولینا بورگوہین کو کانسے کا تمغہ جیتنے پرمبارک باد پیش کی

 نئی دہلی// (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں ملک کے لیے کانسہ کا تمغہ جیتنے والی خاتون باکسر لولینا بورگوہین کو مبارکباد دی ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ لولینا کا غیر متزلزل اور عزم قابل تحسین ہے ۔ مسٹر مودی نے بدھ کو ٹویٹ کیا، "لولینا بورگوہین نے اچھی طرح سے لڑا۔ باکسنگ رنگ میں ان کی کامیابی بہت سے ہندوستانیوں کے لیے تحریک ہے ۔ اس کا عزم اورحوصلہ قابل ستائش ہے ۔ کانسہ کاتمغہ جیتنے کے لئے انہیں مبارکباد۔ مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔ "لوولینا بورگوہین بدھ کو سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک ترکی کی بسنیز سرمینیلی سے ہار گئیں، حالانکہ تیسرے نمبرپر رہنے کی وجہ سے انہیں کانسہ کا تمغہ حاصل ہوا۔ قابل ذکر ہے کہ لولینا ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کے لیے تمغہ جیتنے والی تیسری خاتون ایتھلیٹ ہیں۔ ان سے پہلے میرابائی چانو نے ویٹ لفٹنگ

شکیب اور مستفیض کو آئی پی ایل کے لیے این او سی دینے کے لیے تیار بی سی بی

ڈھاکہ// (یو این آئی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) انگلینڈ کے خلاف گھریلو سیریز ری شیڈول ہونے کے بعد اپنے کھلاڑیوں شکیب الحسن اور مستفیض الرحمن کو آئی پی ایل 2021 سیزن کے بقیہ میچوں میں شرکت کے لیے این او سی دینے کے لئے تیار ہے ۔  اس سے قبل بی سی بی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ شکیب اور مستفیض کو 2021 آئی پی ایل کے بقیہ میچوں میں شرکت کے لیے این او سی دینے کے لیے تیار نہیں ہے کیونکہ انہیں امید ہے کہ وہ آئندہ آئی سی سی ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے نیشنل ٹیم کے ساتھ ہونگے لیکن اب انگلینڈ کے بنگلہ دیش دورے کو مارچ 2023 تک ملتوی کرنے کے ای سی بی اور بی سی بی کے فیصلے نے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے لیے بقیہ آئی پی ایل میں شرکت کرنے کے لئے راستہ کھول دیا ہے ۔ بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز کے صدر اکرم خان نے منگل کے روز کہا ‘‘اگر کھلاڑی درخواست کرتے ہیں اور اگر ہماری کوئی بین ا

وانی گام پریمیئر لیگ،افروٹ الیون کی جیت

 بارہمولہ // وانی گام پریمیئر لیگ کے میچ میںٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے افروٹ الیون نے مقررہ بیس اورز میں 199 رنز بنائے جس میں مجیب الرحمن نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔اسکے علاوہ رئیس لون نے 26 اور بلال لون نے 26 رنز کی ناباد اننگز کھیلی۔جواب میں اگرچہ کریوہ الیون کی شروعات اچھی رہی لیکن لگاتار وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور 148 رنز پر آوٹ ہوگئے اور 52 رنز سے میچ ہار گئے۔مجیب الرحمن کو شاندار  ہرفن مولا کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز  سے نوازا گیا۔  

ہتھ لنگو پریمیئر لیگ،نائٹ رائڈرزکامیاب

 بارہمولہ //  ہتھ لنگو پریمیئر لیگ کے میچ میں منگل کو  نائٹ رائڈرز ہتھلنگو نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ دس اورز میں 137 رنز بنائے جس میں طارق کی 36 گیندوں پر برق رفتار سنچری قابل ذکر ہے۔جس میں دس شاندار چھکے شامل ہے۔جواب میں بوٹینگو الیون کی ٹیم محض 98 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔نائٹ رائڈرز کی جانب اشتیاق ملنگا نے 3 وکٹیں حاصل کی جبکہ ادریس نے 2 وکٹیں حاصل کی۔طارق کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے تاریخ رقم کی ، پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں

 ٹوکیو// (یواین آئی) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے اپنے زبردست  دفاع کی بدولت آج آسٹریلیا کے خلاف ایک۔صفر سے تاریخی جیت درج کرتے ہوئے ٹوکیو اولمپک کے سیمی فائنل میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ہندوستانی ٹیم نے کوارٹرفائنل میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا پر مقابلے کے پہلے تینوں کوارٹر میں دبدبہ قائم رکھتے ہوئے ایک۔صفر سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے پہلی مرتبہ اولمپک ہاکی کے سیمی فائنل تک کا سفر طے کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس قبل ہندوستانی ٹیم نے لیگ مقابلے کے دوران آئرلینڈ کے خلاف ملے سبھی 14 پنالٹی کارنر ضائع کردیئے تھے لیکن آج پہلے ہی پنالٹی کارنر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طلائی کی مضبوط دعویدار ٹیم کے خلاف شاندار جیت درج کی۔ ہندوستان نے کھیل کے پہلے کوارٹرفائنل سے ہی حریف ٹیم پر دبدبہ قائم رکھا۔ ہندوستان کی گرجیت کور نے اس پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل  یا تھا جو آخر

جے کے پی ایل ایڈیشن۔1

سری نگر// جے کے پی ایل ایڈیشن 1 میں پہلا مقابلہ ٹیم ہکڈ اور سلطان ں کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد سلطان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ دردیش گونی نے 27 گیندوں میں 36 جبکہ رئیس نذیر نے 17 گیندوں میں 22 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ، ٹیم ہکڈ 90 رنز پر سمٹ ہو گئی۔ ڈاکٹر سجاد نے 19 گیندوں میں 25 اور عاقب صدیق نے  14 گیندوں میں 15 رنز بنائے۔ سلطان وریرز کے لیے گوہر لیگی نے 13 رنز دیے اور5کھلاڑیوں کو پولیسن واپس بھیج دیا جبکہ مہران نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ گوہر کو شاندار بولنگ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسرا میچ ایم ائے ائے کے اور ننو اسٹارس کے درمیان کھیلا گیا۔ ننو اسٹارز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز کا ہدف دیا۔ بلال راتھر (41 گیندوں میں 63) جس میں چھ بڑے چھکے شامل ہیں اور عادل صوفی (38

مُکے باز ستیش کمارکی کوارٹرفائنل میں شکست

 ٹوکیو// ہندوستانی مکے باز ستیش کمار اتوارکے روز پلس 91کلوگرام کیٹگری کے کوارٹرفائنل میں ازبکستان کے باخودیر جلولوف سے ہارنے کے بعد اولمپک سے باہرہوگئے۔ستیش کمار کوان کے راؤنڈ 16میچ میں چوٹ لگی تھی۔ وہ پیشانی اورٹھوڑی پرسات ٹانکے لگنے کے بعد رنگ میں اترے۔ انہیں صبح ہی میڈیکل کلیئرنس دی گئی تھی۔ 32سالہ ستیش نے مقابلے میں اچھی جدوجہدکی لیکن وہ ازبکستانی مکے باز سے متفقہ فیصلے سے 5-0سے ہارگئے۔ ستیش کی جلولوف کے خلاف یہ مسلسل تیسری شکست تھی۔ستیش کی ہارکے ساتھ تمام پانچوں ہندوستانی مکے باز ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے۔ چار دیگرہندوستانی مکے باز اپنے اپنے زمرے کے ابتدائی راؤنڈ میں باہرہوگئے تھے۔ ٹوکیواولمپک میں اترے نوہندوستانی مکے بازوں میں سے صرف لولینا بورگوہین (69) ہی سیمی فائنل میں پینچ پائی ہیں اورانہوں نے ملک کے لئے میڈل پکاکیاہے۔  یو این وآئی  

یوراج سنگھ نے تلنگانہ کے نظام آباد سرکاری اسپتال کیلئے 120آئی سی یو بستروں اور طبی آلات کا عطیہ دیا

حیدرآباد//ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یوراج سنگھ کی مدد سے تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے سرکاری اسپتال کی نئی صورت گری ہوئی ہے جنہوں نے اپنے یووی کین فاونڈیشن کے ذریعہ 120 آئی سی یو بستر، آکسیجن سلنڈرس اور دیگر طبی آلات کا عطیہ دیا ہے۔کورونا کی لہر کے دوران بستروں کی کمی سے مریضوں کو ہونے والی دشواریوں کے پیش نظر سابق کرکٹر نے یہ عطیہ دیا ہے۔ کووڈ کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران نظام آباد کے اس سرکاری اسپتال میں بڑے پیمانہ پر غریب مریضوں کا علاج کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی پڑوسی ریاست مہاراشٹرسے بھی بڑے پیمانہ پر آنے والے کورونا کے مریضوں کا علاج بھی اس اسپتال میں کیا گیا۔ خیال رہے کہ نظام آباد، مہاراشٹر کی سرحد کے قریب ہے۔اس اسپتال میں 74 آئی سی یو بستر، 72 ونٹی لیٹرس موجود ہیں۔ اس فاونڈیشن کی جانب سے 120 آئی سی یوبستر فراہم کئے جانے پر بستروں کی تعداد بڑھ کر 194 تک جا پہنچی۔ ان

ٹینس :کانسہ کے مقابلے میں جوکووچ کی شکست

ٹوکیو/یواین آئی// عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کو ٹوکیو اولمپک کے ٹینس مقابلوں میں کانسہ تمغہ میچ میں اسپین کے پابلو کارینوبوستا سے تین سیٹوں کے سخت مقابلے میں آج شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس سال آسٹریلین ، فرنچ اوپن اور ومبلڈن میں تین گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے جوکووچ گولڈن گرینڈ سلیم کے ارادے سے ٹوکیو پہنچے تھے لیکن کوئی تمغہ نہیں جیت سکے ۔ جوکووچ کو کارینو بوستا کے ہاتھوں 4-6 ، 7-6 ، 3-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بوستا نے اس جیت کے ساتھ ٹوکیو میں تیسری پوزیشن اور کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔  

سندھو کی سیمی فائنل میں شکست

ٹوکیو/یواین آئی//  گزشتہ ریو اولمپک کی نقرئی تمغہ فاتح اور موجودہ عالمی چیمپئن پی وی سندھو کو سنیچر کے روز چینی تائی پے کی تائی جو ینگ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں 21-12، 21-18 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور شکست کے بعد سندھو اب ٹوکیو اولمپک میں کانسے کے لئے چین کی ہی بنگجیاؤ کے خلاف کھیلیں گی۔ ینگ نے اس جیت کے ساتھ فائنل میں قدم رکھا۔ سندھو اس شکست کے بعد اپنے گزشتہ ریو اولمپک میں جیتے نقرئی تمغے کا دفاع نہیں کرسکیں گی۔ پہلے گیم میں سندھو اور جوینگ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ دونوں ایک ایک پوائنٹ کے لیے سخت جدوجہد کرتی نظرآئیں۔ پہلے گیم میں 18-18 کے اسکور پر سندھو کا ری ٹرن نیٹ میں الجھا اور جوینگ 18-19 سے آگے ہوگئیں۔ میچ میں 18-20 کے اسکور پر جوینگ نے زور دار اسمیش لگایا اور پہلا گیم 18-21 سے جیت لیا۔دوسرے گیم میں ، جوینگ نے مکمل طور پر غلبہ حاصل کیا اور شاندار برتری حاصل کی ۔ سندھو

ہندوستان ہاکی ٹیم نے جاپان کو 3-5 سے شکست دی

ٹوکیو//ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان جاپان کو پول اے کے اپنے آخری لیگ میچ میں جمعہ کو 3-5 سے شکست دی اورپول اے میں آسٹریلیا کے بعد دوسرا مقام حاصل کیا۔ ہندوستانی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی تھی اور اپنی پول مہم کو جیت کے ساتھ ختم کیا۔ ہندوستان نے اپنے پانچ میں سے چار میچ جیتے اور وہ آسٹریلیا (13 پوائنٹس) کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ میزبان جاپان سخت جدوجہد کے باوجود صرف ایک پوائنٹ کے ساتھ پول میں موجود چھ ٹیموں میں چھٹے اور آخری نمبر پر رہا۔ پول اے سے آسٹریلیا اور ہندوستان کے علاوہ ارجنٹینا اور اسپین نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ارجنٹینا کے سات اور اسپین کے پانچ پوائنٹس تھے ۔ کوارٹر فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ پول بی کی تیسری رینکنگ والی ٹیم سے ہوگا۔ ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کی یہ مسلسل

لیفٹیننٹ گورنر کا 18.10 کروڑ روپے کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کا ای افتتاح

جموں //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کل 18.10 کروڑ روپے کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا ای افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا اور مقامی نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی نئی سہولیات کو وقف کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ یو ٹی میں جدید ترین کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی کی طرف آگے بڑھتے ہوئے ، حکومت جدید سہولیات پیدا کر رہی ہے اور دور دراز علاقوں میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دے رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ کیپیکس ، جے کے آئی ڈی ایف سی ، کھیلو انڈیا اور پی ایم ڈی پی کے تحت فنڈز فراہم کیے گئے ، ان منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد جموں و کشمیر میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے اگلے مرحلے کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہہم کھیلوں کو پنچایت کی سطح تک لے جانے اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کے مشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بہتر تربی

فائیل میچ جوہامہ والی بال کلب نے جیتا

سوپور// ڈسٹرکٹ والی بال چیمپین شپ جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس کا اہتمام ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن بارہمولہ نے نوپورہ کلاں سوپور والی بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا تھا جو 26 جولائی 2021 کو شروع ہوئی  اور کل منی اسپورٹس اسٹیڈیم نوپورہ کلان سوپور میں اختتام پذیر ہوئی۔اختتامی تقریب میں ایس پی سوپور سدھانشو ورمااور دیگر پولیس اور سول افسران نے شرکت کی۔چیمپین شپ میں ضلع بارہمولہ کی والی بال کی کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل جوہامہ والی بال کلب اور کانسپور والی بال کلب کے مابین کھیلا گیا اورجوہامہ والی بال کلب نے جیتا۔ایس پی سوپور سدھانشو ورما اور انچارج پولیس پوسٹ فروٹ منڈی ا شمس الدین اور ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن کے دیگر ممبران نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں نقد انعامات اورٹرافیاں تقسیم کیں۔

ٹی آر سی میں ٹریکنگ اِکوپمنٹ ہائیر شاپ کااِفتتاح | جموں وکشمیرمہم جوئی کے لئے بہترین ٹریکنگ کی منزل: سرمد حفیظ

سری نگر//سیکرٹری سیاحت و ثقافت محکمہ سرمد حفیظ نے کل ٹورسٹ ریسیپشن سینٹر ( ٹی آر سی ) میں ڈائریکٹوریٹ ٹوراِزم کشمیر کے ذریعے قائم ٹریکنگ اِکوپمنٹ ہائر شاپ کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو اور دیگر سینئر اَفسران بھی وموجود تھے۔یہ دُکان اچھے معیار کے ٹریک سامان کی پیش کش کرے گی جہاں سیاح یا ٹریکر ، کوہ پیما اور ایڈونچر کے خواہشمند ایڈونچر سپورٹس کے لئے تمام ٹریکنگ اور کوہ پیمائی کا سامان رکھ سکتے ہیں۔اِس کے علاوہ یہ بہترین کیمپنگ لائمبنگ،ہائیکنگ، ٹریکنگ کے سامان برائے نام نرخوں پر جیسے رکسک،سلینگ بھیگ ،  چٹائیاں ، خیمے اور ٹریکنگ کے لئے دیگر سامان دستیا ب ہے ۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت و ثقافت نے ناظم سیاحت کشمیر اور ان کی ٹیم کی تعریف کی کہ وہ ایسی سہولیت پیدا کریں جہاں ٹریک گیئرز ایڈونچر سپورٹس کے پرومویشنل ریٹ پر دس

کھیلو انڈیا چمپئن مکے باز ماہی راگھو کوارٹر فائنل میں

سونی پت// (یو این آئی) ہریانہ کی مکے باز ماہی راگھو نے چوتھی جونیئر گرلز نیشنل باکسنگ شمپئن شپ میں اپنی مہم کی شاندار شروعات کرتے ہوئے سونی پت واقع دلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) میں جاری اس ٹورنامنٹ کے دوسرے دن دلی کی گرگی تومر کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔سال 2020 میں منعقد کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کی چمپئن ماہی سبھی کی امیدوں پر کھری اتریں اور خواتین کے 63 کلو گرام وزن زمرے کے شروعاتی دور کے مقابلے میں سبھی ججوں کا فیصلہ جیتتے ہوئے شاندار جیت درج کی۔ ماہی نے گزشتہ سال سویڈن میں گولڈن گرل چمپئن شپ میں بھی ملک کی قیادت کی تھی اور شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ماہی کے علاوہ تنو (52 کلوگرام)، رودرکا (70 کلوگرام) نے بھی ہریانہ کے لئے جیت کی رفتا بڑھائی اور اپنے اپنے وزن زمرے کے اگلے دور میں داخلہ حاصل کیا۔وہیں منگل کو مہاراشٹر کے بھی تین ملے باز بھی فاتح اعلان کئ

پروفیشنل لیگ 2021 | جے اینڈ کے بینک الیون اور کشمیر ایوینجرز ایف سی کی جیت

سرینگر// پروفیشنل لیگ 2021 کے پہلے ایڈیشن کے تحت آر سی سرینگر میں کل2 میچ کھیلے گئے ۔پہلا میچ جے اینڈ کے بینک الیون اور شاہین اسپورٹس جموں کے مابین کھیلا گیا۔ جے اینڈ کے بینک نے اپنی اننگز کا آغاز کامل بال کنٹرول اور مین ٹو مین مارکنگ کے ساتھ جارحانہ فٹ بال سے کیا۔ دوسرے ہاف میں شاہین ایف سی کے لڑکوں جموں کا غلبہ تھا جس نے اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے نیٹ تلاش کرنے کے لئے سب کو آگے بڑھایا۔آخر ی  لمحوں میں جے اینڈ کے بینک الیون کے گوتم نے تیسرا گول اسکور کرکے مارجن میں اضافہ کیا۔ اس طرح جے اینڈ کے بینک الیون نے شاہین ایف سی جموں کو 3 کے مقابلے میں ایک سے شکست دے دی۔ عاکف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرا میچ کشمیر ایوینجرز ایف سی اورحیدریا اسپورٹس ایف سی کے مابین کھیلا گیا۔کشمیر ایوینجرز ایف سی نے کلوین کے ذریعہ نیٹ ڈھونڈنے میں کامیابی حاصل کی۔  80 ویں منٹ میں کشم

’کرناہ پریمیر والی بال لیگ‘ کا آغاز

کرناہ //کرناہ کے نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف راغب کرنے کیلئے فوج کی جانب سے کئی طرح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اسی کڑی کے تحت منگل کو کرناہ کے چھمکوٹ گرونڈ میں ایک میگااسپورٹ ایونٹ کرناہ پریمیر والی بال لیگ کا آغاز ہوا ۔یہ مقابلہ تقریبا ّایک ماہ تک چلے گا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس تقریب کا اہتمام فوج کی شکتی وجے بریگیڈ کررہی ہے جس کا تعاون آل جے کے یوتھ سوسائٹی کے نوجوان اور رضاکاروں کر رہے ہیں۔منگل کو گرونڈ میں ایک افتتاحی میچ آرمی الیون اور کرناہ الیون کے مابین کھیلا گیا ۔تقریب کے دوران وادی کے معروف فنکار وگلوکار وقار خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ لیگ کا فائنل میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا جب ہندوستانی فوج اپنی آزادی کے 75 سال منائے گی۔  

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی، بابر اعظم کا تبدیلیوں کا اشارہ

برج ٹاؤن/پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا۔ برج ٹاؤن میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ سیریز بہت اہم ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنی بینچ اسٹرنتھ بھی چیک کریں گے تاکہ کمبی نیشن بناسکیں، ورلڈ کپ سے قبل ہمیں اپنا کمبی نیشن دیکھنا ہے۔کپتان کرکٹ ٹیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں پہلے والی غلطیوں کو نہیں دہرانا اور ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ہے۔اپنی انفرادی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کرتا ہوں کہ ذمے داری کے ساتھ کھیلوں، ہر میچ میں توقعات پر پورا اترنے کی کوشش ہوتی ہے۔ویسٹ انڈیز سیریز پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فیلڈنگ پر بہت کام کیا ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کسے کھلانا ہے اس کا فیصلہ تقریباً کر چکے ہیں۔کپتان