تازہ ترین

بھارت کے کامیاب ترین کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ممبئی/انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے سنیچر کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔گذشتہ 16 سال سے انڈین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے دھونی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ کیریئر کے دوران وہ اپنے مداحوں کے پیار اور ساتھ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ’میں پل دو پل کا شاعر ہوں‘ کے گانے کے ساتھ اس ویڈیو پوسٹ میں انھوں نے انڈین ٹیم میں ابتدا سے لے کر آخری تک گزارے گئے یادگار لمحوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔یاد رہے کہ ایم ایس دھونی پہلے ہی سنہ 2014 میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ اس کے بعد سے وہ انڈیا کی قومی ٹیم میں محض ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے تھے۔بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود وہ رواں سال متحدہ عرب امارات میں منعقد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنائی سپر کنگز کی قیادت کریں گے۔ایم ایس دھونی کو بطور کرکٹر پہلی ملازمت

سریش رینا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو کہا الوداع

ممبئی/ایم ایس دھونی کے بعد سریش رینا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ حالانکہ وہ آئی پی ایل کے اس سیزن میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ رینا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ رینا نے لکھا کہ ماہی آپ کے ساتھ کھیلنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا۔ پورے دل سے فخر کے ساتھ میں اس سفر میں آپ سے جڑنا چاہتا ہوں۔ رینا نے لکھا کہ شکریہ ہندوستان۔ہندوستان کی بہترین فیلڈرس میں سے ایک مانے جانے والے رینا نے 30 جولائی 2005 کو سری لنکا کے خلاف ونڈے میچ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈبییو کیا تھا۔ انہوں نے ہندوستان کی طرف سے 18 ٹیسٹ ، 226 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے۔ ان کے نام 768 ٹیسٹ رن  ہیں ، جس میں ایک سنچری اور سات نصف سنچریان شامل ہیں۔