تازہ ترین

عالمی شہرت یافتہ سابق آسٹریلین کھلاڑی ڈین جونز انتقال کر گئے

 ممبئی ؍ ماڈرن ون ڈے کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جانے والے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کا جمعرات کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 59 سال تھی۔ جونز ممبئی اسٹوڈیو سے آئی پی ایل کے لئے تبصرہ کرنے ہندوستان آئے تھے ۔ جونز نے آسٹریلیا کے لئے 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے میچ کھیلے ۔ وہ اپنے دور میں ون ڈے میں سب سے بہترین فنشزر مانے جاتے تھے ۔میلبورن میں 24 مارچ 1961 کو پیدا ہوئے جونز نے 52 ٹیسٹ میچوں میں 46.55 کی اوسط سے 3631 رنز بنائے جس میں 11 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے 164 ون ڈے میچوں میں 44.61 کی اوسط سے 6068 رنز بنائے ۔ ون ڈے میں ان کی سات سنچریاں اور 46 نصف سنچریاں ہیں۔ انہوں نے فرسٹ کلاس میں 245 میچوں میں 19188 رنز بنائے جس میں 55 سنچریاں اور 88 نصف سنچریاں شامل ہیں۔جونز نے 30 جنوری 1984 کو ایڈیلیڈ میں پاکستان کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا جبکہ انہوں نے ا

حکمت عملی کو صحیح طریقے سے انجام دیا :روہت شرما

ابوظبی/کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو 49 رنز سے شکست دینے کے بعد ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے اس میچ میں اپنی حکمت عملی کو صحیح طریقے سے انجام دیا ۔ممبئی نے آئی پی ایل کے اپنے دوسرے میچ میں کے کے آر کو 49 رنز سے شکست دے کر فتح کا ذائقہ چکھا۔ اس میچ میں کپتان روہت نے تین چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 54 گیندوں پر 80 رنز بنائے ۔ روہت کو اننگز کے لئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔روہت نے کہا کہ ہم نے اپنی حکمت عملی کو صحیح طریقے سے نافذ کیا اور ٹیم اس میچ میں اچھی پوزیشن میں تھی۔ پچ بہتر تھی اور اوس بھی کم پڑرہی تھی۔ میں پل شاٹس کھیلنے کے مواقع کی تلاش میں تھا اور میں نے اس کے لئے بھی تیاری کی۔ میں ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں۔ میرے سارے شاٹس بھی اچھے تھے ۔کپتان نے کہا کہ میں نے پچھلے چھ ماہ میں کرکٹ نہیں کھیلی تھی اور میں درمیان میں کچھ وقت گزارنا چاہتا تھا

زمبابوے کے دورۂ پاکستان کی تصدیق، میچر خالی اسٹیڈیم میں ہوں گے

 کراچی/پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے وینیوز اور شیڈول کی تصدیق کر دی،زمبابوے ٹیم اسلام آباد میں قرنطینہ مکمل کرے گی، سیریز ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، میچز شائقین کے بغیر کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا، ملتان میں کھیلی جانے والی اس سیریز کے دیگر دو میچز یکم اور تین نومبر کو کھیلے جائیں گے۔اس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز راولپنڈی میں 7، 8 اور 10 نومبر کو کھیلیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کا کہناہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نے دنیا کے افق پر اپنا تشخص ایک پرامن اور محفوظ ملک کی حیثیت سے منوالیا ہے، اس سیریز کی تصدیق سے دنیا کو یہ پیغام بھی ملتا ہے کہ پاکستان نے بہت کامیاب انداز سے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پ

سوپور میں انٹرزون فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزید

سوپور//سوپورمیں 14اور17برس سے کم عمروں کی انٹرزون کلسٹر’بی‘ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلوں میں سوپور زون کی ٹیموں نے ڈنگی وچھ زون کی ٹیموں کو ہرایا۔ٹورنامنٹ کااہتمام ڈسٹرکٹ یوتھ سروسزوسپورٹس بارہ مولہ نے فیاض احمدصابون اورشوکت احمدوازہ کی نگرانی میں کیاتھا۔اس ٹورنامنٹ میں ضلع بارہ مولہ کے مختلف زونوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔14برس سے کم عمر کے ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ ہائراسکینڈری اسکول سوپور کے میدان میں کھیلا گیاجس میں سوپور زون نے ڈنگی وچھ رفیع آباد زون کی ٹیم کو 6گولوں سے شکست دیدی۔ سوپورزون کے حنان احمد نے تین ،فرقان نے دو اورمحسن نے ایک گول اسکورکیا۔ڈنگی وچھ زون کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہا۔اسی طرح 17برس سے کم عمر ٹیموں کے درمیان فائنل میچ زون سوپور اور ڈنگی وچھ زون کے درمیان کھیلا گیا۔اس میچ میں پہلے نصف میں کوئی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی جبکہ دوسرے نصف میں سوپ

جھیل ڈل میں فوج کے اہتمام سے شکارا ریس کاانعقاد

سرینگر//چنار کارپس کے زیر اہتمام 20آر آر (ڈوگرا) نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور سیاحت کو بڑھاوا دینے کی غرض سے ڈل جھیل سرینگر میںشکارا ریس کا انعقاد کیاگیا جس میں15شکارا والوں نے حصہ لیا۔ ریس منعقد کرنے کا مقصد پوری دنیا میں ڈل کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا تھا۔ کرنل پروین کمار ، کمانڈنگ آفیسر 20آر آر (ڈوگرا) نے جھنڈی دکھا کر ریس شروع کی ۔شکارا ریس کو دیکھنے کیلئے اچھی خاصی بھیڑ کے علاوہ سیاح اور سرینگرکے مقامی شہری بھی موجود تھے۔ شکارا ریس میں حصہ لینے والوں کے کنبے اور حمایتی اُن کی حوصلہ افزائی کررہے تھے اور3کلومیٹر ریس 40منٹوں میں اختتام پذیر ہوئی۔ شکارا ریس جیتنے والے عاشق ڈار کو 10ہزار روپے جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب غلام نبی بٹ اور فاروق احمد بٹ نے جیت لی۔ شکارا ریس میں تکنیکی مدد 114بٹالین سی آر پی ایف ، مقامی انتظامیہ اور پولیس نے فراہم کی۔ شکارا ریس میں حصہ لینے

فرنچ اوپن ٹینس:آغاز سے پہلے ہی کورونا کی لپیٹ میں آگیا

 پیرس/آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آغاز سے قبل ہی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک مزید 2 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 وہ کھلاڑی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔منتظمین نے متاثرہ کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے جب کہ فیڈریشن آف فرنچ ٹینس کے حکام نے اب تک مجموعی طورپر 900 لوگوں کے ٹیسٹ کرائے ہیں، فرنچ اوپن کے مقابلے 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک پیرس میں شیڈول ہیں۔  

قاضی گنڈ میں والی بال ٹورنا منٹ اختتام پذیر

پلوامہ/سید اعجاز/قاضی گنڈ میں ’محمد منصور خان میموریل والی بال ٹورنامنٹ فائنل میچ آفی گرینڈ سپائی کرس نے جیت لیا۔ قاضی گنڈ میں ایک ہفتہ قبل والی بال ٹورنامنٹ شروع ہوا جس میں متعدد ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلہ آفی گرینڈ سپائی کرس اور الائٹ کلب سرینگر کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموںنے خطاب کو جیتنے کیلئے سخت مقابلہ کیا جس سے شائقین محظوظ ہوئے۔ آفی گرینڈ سپائی کرکس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الائٹ کلب سرینگر کو ہرایا۔ فاتح ٹیم کو50ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 30ہزار روپے دیئے گئے۔ ٹورنامنٹ کا اہتمام کرنے والے رفیق احمد خان نے کہا کہ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھنا ہے۔   

جموں وکشمیر کے نوجوان کافی باصلاحیت ہے : لیفٹیننٹ گورنر | سرینگر میں پولیس پریمیرلیگ کا افتتاح کیا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیرکے نوجوان کافی باصلاحیت اور مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار اد کرسکتے ہیں۔انہوں نے اس کا اظہار آج سونہ وار کرکٹ سٹیڈیم میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے دوران کیا۔ اس موقعہ پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنرنے سری نگر میں کھیل کود کلچر پر اپنے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ صوفیوں اور سنتوں کی یہ سرزمین جہاں کھیل کود، امن، خوشحالی اور خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔جموںوکشمیر پولیس کو کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقا د کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا  کہ جموںوکشمیر کی جانب سے ایسی تقریبات کا انعقاد پولیس عملے کی انسان دوستی کا عکاسی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر میں صلایت کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ صرف ایک صحیح سمت کا تعین اور تھوری بہت مدد سے نوجوانوں کی توانائیوں کو بروئے کار لایا جاسکتا ہے

شہامہ گاندربل میں ٹی20کرکٹ میچ | میڈیا ٹیم نے پولیس ٹیم کو21رنوں سے ہرایا

گاندربل//اڈگنی بل شہامہ گاندربل میں میڈیا اور پولیس ٹیموںکے درمیان دوستانہ ٹی20کرکٹ میچ کھیلا گیا جو میڈیا ٹیم نے 21رنوں سے جیت لیا۔ ٹاس جیت کر ذرائع ابلاغ پر مشتمل نمائندوں کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کی اور18اوور میں 2کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 186رن سکور کئے۔ ارشاد احمد نے51گیندوں پر 6چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 71رن بنائے اور ناٹ آوٹ رہے جبکہ مقصود احمد نے 21گیندوں پر6چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 50رن سکور کیا۔جیت کاہدف حاصل کرنے کیلئے اُتری پولیس ٹیم کو ابتدائی اوور میں ہی جھٹکا لگا اور3 وکٹیں جلدی گرگئیں۔ پانچویں وکٹ کی شراکت میں پولیس ٹیم نے میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ میچ کے آخری 6گیندوںپر 38 رنوں کی ضرورت تھی تاہم پولیس ٹیم 7 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر صرف 165 رن ہی بناسکی۔   

اونتی پورہ میں حبہ خاتون فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح

ترال //چندہارہ پانپور میں اونتی پورہ پولیس نے فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ٹورنامنٹ میںپلوامہ سے 27اور سرینگر و بڈگام اضلاع سے کچھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے حبہ خاتون فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ کھیل کود سے نوجوانوں میں چھپی صلاحیتوں کو نکھارا جاسکتا ہے ۔ ایس ایس پی کے ہمراہ ایس ڈی پی او پانپور اور ایس ایچ او پانپور تھے۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے کہاکہ ٹورنا منٹ میںہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی ۔لوگوں نے اونتی پورہ پولیس کی کاوشوں کی سراہنا کی۔  

آئی پی ایل2020:کھلاڑیوں کیلئے بڑی مشکل کیاہے؟

 شارجہ اور دبئی جیسے تینوں شہروں میں گرمی اور نمی بھی کھلاڑیوں کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوگی ممبئی/کووِڈ 19 کی وبا کے اس دور میں کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 13واں سیزن کو ہر طرح کے حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ کھلاڑیوں کو محفوظ بائیو بلبل میں رکھنے سے لے کر ہر طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں ہیں۔کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ ابو ظہبی، شارجہ اور دبئی جیسے تینوں شہروں میں گرمی اور نمی بھی کھلاڑیوں کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوگی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر مواقع پر کھلاڑیوں کو 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت کے درمیان کھیلنا ہو گا۔میدان پر درجہ حرات کی پریشانی کا ذکر رائل چیلنجرز کے سٹار پلیئر اے بی ڈویلیئرز نے آر سی بی کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ میں کیا ہے۔انھوں نے کہا’سچ پوچھیں تو میں ایسے حالات میں کھیلنے

جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا

برلن/جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا کے نئے سیزن کے پہلے ہی میچ میں تاریخ رقم ہوگئی، دفاعی چیمپین بائرن میونخ نے شالکے کوآٹھ گول سے آؤٹ کلاس کرکے لیگ کے افتتاحی میچ میں سب سے زیادہ گول کردیے۔گنیبری کی شاندارہیٹ ٹرک، لیوانڈوسکی، مولر، گوریٹزا، لیروسینے اور جمال نے بھی گول کیے۔کورونا وائرس کے باعث جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا کے نئے سیزن کا آغاز خالی اسٹیڈیم میں ہوگیا۔افتتاحی میچ میں بائرن میونخ نے ٹائٹل کے دفاع کا کامیابی سے آغاز کرتے ہوئے آٹھ گول کرکے لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی، سیزن کے پہلے میچ میں چیمپین کلب نے شالکے کو آٹھ گول سے آؤٹ کلاس کرکے مسلسل 22ویں میچ میں ناقابل شکست رہے۔بائرن کی جانب سے سرج گنیبری نے ہیٹ ٹرک کی، ڈیبیوکرنے والے لیرو سینے نے بھی گول کرکے میچ یاد گار بنالیا، لیون گوریٹزا، لیوانڈوسکی، تھامس مولر اور17 سالہ جمال موسیالا نے گول کرکے بنڈس لیگا کے کم عمر کھلاڑی ہونے

جانی بیرسٹو ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل

 نئی دہلی/ جانی بیرسٹو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی جانے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے بعد جاری کی گئی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ وہ 754 پوائنٹس کی درجہ بندی کے ساتھ تین مقام چھلانگ لگا کر 10 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ۔ مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میںآسٹریلیا نے بدھ کے روز انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میچ میں تین وکٹوں سے شکست دے کرسیریز 2-1 سے جیت لی۔آسٹریلیا کے گلین میکسویل کومیچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور فیصلہ کن میچ میں اوپنر جانی بیرسٹو (112) اور سیم بلنگز (57) اور کرس ووکس (ناٹ آؤٹ 53) کی سنچریوں کی مدد سے مقررہ 50 اوور میں سات وکٹوں پر 302 رن کا مضبوط اسکور بناکر آسٹریلیا کے سامنے جیت کے لئے 303 رنز کا ہدف رکھا جسے مہمان ٹیم نے 49.4 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔مانچسٹر

بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 5000 رنز

لندن/پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلش ویٹالٹی بلاسٹ میں کاؤنٹی گلیمورگن کے خلاف شاندار سنچری کے ساتھ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 5000 رنز مکمل کرنے والے ایشیاء کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ۔ کارڈف کے میدان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ میں سمرسیٹ کاونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے بابر آعظم نے 62 گیندوں پر 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 114 رنز کی اننگز کھیلی ۔بابر اعظم نے 145 اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سرانجام دیا، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 132 اننگز کھیل کریہ اعزاز حاصل کیا تھا جب کہ آسٹریلوی بلے باز شان مارش نے 144 اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے 159 اننگزکھیل کر 5000 ٹوئنٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے جب کہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے 163 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔سابق آسٹریلوی بلے باز بریڈہوج نے 166 اننگز کھیل کر 5000

میسی سب سے زیادہ آمدنی کے معاملے میں پہلی پوزیشن پر

نیو یارک؍فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے سب سے زیادہ آمدنی کے معاملے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ وہ ارب پتی کھلاڑیوں کے کلب میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے ایف سی بارسلونا کے یہ فارورڈ کھلاڑی اب تک ایک بلین ڈالر سے زائد کما چکے ہیں۔امریکی جریدے 'فوربس’ کے مطابق میسی اب تک 840 ملین یورو یا ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم کما چکے ہیں۔ وہ صرف اس سال ہی 126 ملین ڈالر کمائیں گے جن میں سے 92 ملین ڈالر انہیں ہسپانوی فٹ بال کلب ایف سی بارسلونا کی طرف سے کھیلنے کی وجہ سے ملیں گے ۔ یہی نہیں انہیں رواں برس مختلف اداروں کے ساتھ کمرشل اسپانسرشپ معاہدوں کی وجہ سے بھی تقریبا[؟] 34 ملین ڈالر کی آمدنی ہو گی۔ہندوستانی کھلاڑیوں کی آمدنی کے بارے میں بات کریں تو صرف وراٹ کوہلی اکیلے ہی ٹاپ 100 میں شامل ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی 66 ویں نمبر پر ہیں جن کی کما

احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ڈومیسٹک سیزن کامیاب کرینگے: وہاب، کامران

کراچی/پاکستانی کرکٹرز وہاب ریاض اور کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے فرسٹ کلاس کرکٹ شروع کرنے کا چیلنج قبول کیا ہے اب کرکٹرز اور دوسرے اسٹاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سیعمل کر کے ڈومیسٹک کرکٹ کو کامیاب کریں۔ڈومیسٹک کرکٹ سیزن سے متعلق بات کرتے ہوئے کرکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ کرکٹ کا شروع ہونا بہت ضروری ہے ، کرکٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل در آمد کریں۔انہوں نے کہاکہ حفاظتی اقدامات پر عمل کیا گیا تو مشکلات نہیں ہوں گی۔اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ بھی ایس او پیز کے ساتھ کامیاب رہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 30 ستمبر سے شروع ہوگا۔  

قاضی گنڈ میں والی بال ٹورنامنٹ کاانعقاد | افتتاحی مقابلہ بارہمولہ نے جیت لیا

سرینگر//جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں والی بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا ہے جس کا افتتاحی مقابلہ بارہمولہ اور قاضی گنڈ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جوبارہمولہ نے جیت درج لیا ۔ قاضی گنڈ علاقے میں ’’محمد منصور خان‘‘ کی یادمیں شروع ہونے والے والی ٹورنامنٹ میں وادی کی 16ٹیمیں شرکت کر رہے ہیں ۔منگل کوسلیال قاضی گنڈ میں پہلا مقابلہ بارہمولہ اور قاضی گنڈٹیموں کے درمیان میں کھیلا گیا جس میں بارہمولہ نے جیت درج کی ہے ۔ اس موقعہ پرٹورنامنٹ کا اہتمام کرنے والے محمد رفیق خان نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے اور صحت مند رکھنے کیلئے اس طرح کے پرورگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ایگزیکٹو انجینئر قاضی گنڈ ریاض احمد پرے،ایس ڈی پی او قاضی گنڈ اور ایس ایچ او قاضی گنڈ کے علاوہ دیگر افسران اور شہری موجود

بانڈی پورہ میں کھیل مقابلوں کا افتتاح کیاگیا

بانڈی پورہ //ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے منگل کو جن ابھیان مہم کے تحت شیرکشمیر سٹیڈیم میں کھیل مقابلوںکا افتتاح کیا ہے جس کا اہتمام یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے کیا ۔اُن کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد بیگ ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جہاںگیر آخون ودیگر ضلع کے افسران موجود تھے ۔ضلع بھر کے 14برس سے 19برس تک کے 250طلباء نے انٹر زونل اور انٹر سکول ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ۔طلباء فٹبال ، والی بال ،کھوکھو ،کرکٹ اور بیڈمنٹن کھیلوں میں حصہ لے سکتے ہیں ۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھرپور شرکت کرنے کی تلقین کی ۔انہوں نے کہا کہ ایم جی نریگا کے تحت ضلع بھر کے دیہاتوں میں کھیل کود کے لئے میدان دستیاب رکھے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو کھیلنے میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو تلقین کی ہے کہ کھیل کود کے

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے زیادہ عرصہ قرنطینہ کی مخالفت

 ڈھاکا/ بنگلہ دیش نے سری لنکا کیخلاف اکتوبر میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے کھلاڑیوں کو قرنطینہ سے متعلق سفارشات پر عمل کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث بنگال ٹائیگرز کا دورہ ایک مرتبہ پھر مشکوک ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکن وزارت صحت نے تجویز پیش کی تھی کہ مہمان ٹیم کو 14دن تک قرنطینہ کیا جائے تاہم بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اس کو نا قابل عمل قرار دیا ہے۔چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے بتایا کہ چند دیگر معاملات کے ساتھ چودہ روزہ قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا تاہم بی سی بی اس معاملے پر سری لنکن بورڈ کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہا ہے اور اس وقت تک دورے کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی جا سکتی ہے۔ یادرہے کہ ہائی پرفارمنس یونٹ کے سربراہ اور سلیکٹرز کے ساتھ بی سی بی کرکٹ آپریشن کے اجلاس میں بھی دورے کیلئے منصوبہ بندی پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔بی سی بی حکام چاہتے ہیں کہ زیادہ عرصے قرنطینہ کے بجائے

سرمدحفیظ کاکثیرالمقاصد اِنڈور سپورٹس ہال اور واٹر سپورٹس سینٹر کا دورہ

سرینگر// سیکریٹری امور ِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے کثیر المقاصد اِنڈور سپورٹس ہال پولو گراؤنڈ اور واٹر سپورٹس سینٹر نہرو پارک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران سرمد حفیظ نے کثیر المقاصد اِنڈور سپورٹس ہال پولو گراؤنڈ میں کھیل سہولیات کے مختلف حصوں کا معائینہ کر کے وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ کھیلوں کے ہال میں باقی ماندہ کاموں میں سرعت لائیں تاکہ جلد سے جلدیہ سہولیات کھیل شائقین اور کھلاڑیوں کے لئے فراہم کی جاسکے ۔اِس موقعہ پر سیکرٹری کو بتایا گیا کہ سپورٹس ہال سرینگر سے اِنڈور سٹیڈیم کا بوجھ کم ہوگا اور اس میں جوڈو ، بیڈ منٹن ، مارشل آرٹس ، ٹیبل ٹینس وغیرہ جیسے بہت سے اِنڈور کھیل کھیلنے کی سہولیات موجود ہوں گی۔جموں وکشمیر سپورٹس کونسل کے ذریعہ اِنڈور ہال کو 5 کروڑ کی لاگت سے تعمیر

تازہ ترین