تازہ ترین

چاردہائیوں کے بعد ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو اولمپک میں کانسے کاتمغہ

 ٹوکیو//ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے جمعرات کو یہاں ٹوکیو اولمپکس میں جرمنی کو شکست دے کر 41 سال کے بعد اولمپک میں کانسہ کاتمغہ جیت کر میڈل کے قحط کو ختم کردیا۔ 1980 کے ماسکو اولمپک کھیلوں کے بعد یہ ہندوستان کا پہلا اولمپک ہاکی تمغہ ہے ۔ ساتھ ہی اولمپکس کی تاریخ میں یہ ہندوستان کا تیسرا ہاکی کانسے کا تمغہ ہے ۔ دیگر دو کانسے کے تمغے 1968 میکسیکو سٹی اور 1972 میونخ گیمز میں آئے تھے ۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے مجموعی طور پراولمپک میں 12 تمغے جیتے ہیں، جس میں آٹھ طلائی، ایک چاندی اور تین برونز میڈل شامل ہیں۔ میچ کی بات کریں تودونوں ٹیموں نے اپنی طاقت کے ساتھ ہاکی کھیلی۔ جرمنی ابتدائی طور پر بھارت کے خلاف تھوڑا حاوی رہا۔ دوسرے منٹ میں پہلا گول بھی جرمنی کی جانب سے آیا۔ مڈفیلڈر اوروج تمور نے شاندار گول کر تے ہوئے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی۔ اس کے بعد ہندوستان نے ایک گول کی تلاش م

فائٹ فار ٹائٹل تارزو

بارہمولہ//تارزو سوپور کے میدان پر جمعرات کو افروٹ الیون سپورٹس کلب اور شیری سٹارز کے مابین میچ کھیلا گیا ۔جس میں افروٹ الیون نے شیری سٹارز کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ٹاس جیت کر شیری سٹارز کے کپتان عاقب نبی نے بل یبازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں 132 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔جواب افروٹ الیون کو سلامی جوڈی نے شاندار اور برق رفتار شروعات فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لئے 73 رنز بنائے ۔فروٹ الیون محض چار وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز کا ہدف 173 اورز میں حاصل کیا اور میچ اپنے نام کر لیا ۔مہراج کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔