تازہ ترین

ہندوستان ہاکی ٹیم نے جاپان کو 3-5 سے شکست دی

ٹوکیو//ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان جاپان کو پول اے کے اپنے آخری لیگ میچ میں جمعہ کو 3-5 سے شکست دی اورپول اے میں آسٹریلیا کے بعد دوسرا مقام حاصل کیا۔ ہندوستانی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی تھی اور اپنی پول مہم کو جیت کے ساتھ ختم کیا۔ ہندوستان نے اپنے پانچ میں سے چار میچ جیتے اور وہ آسٹریلیا (13 پوائنٹس) کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ میزبان جاپان سخت جدوجہد کے باوجود صرف ایک پوائنٹ کے ساتھ پول میں موجود چھ ٹیموں میں چھٹے اور آخری نمبر پر رہا۔ پول اے سے آسٹریلیا اور ہندوستان کے علاوہ ارجنٹینا اور اسپین نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ارجنٹینا کے سات اور اسپین کے پانچ پوائنٹس تھے ۔ کوارٹر فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ پول بی کی تیسری رینکنگ والی ٹیم سے ہوگا۔ ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کی یہ مسلسل

لیفٹیننٹ گورنر کا 18.10 کروڑ روپے کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کا ای افتتاح

جموں //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کل 18.10 کروڑ روپے کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا ای افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا اور مقامی نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی نئی سہولیات کو وقف کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ یو ٹی میں جدید ترین کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی کی طرف آگے بڑھتے ہوئے ، حکومت جدید سہولیات پیدا کر رہی ہے اور دور دراز علاقوں میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دے رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ کیپیکس ، جے کے آئی ڈی ایف سی ، کھیلو انڈیا اور پی ایم ڈی پی کے تحت فنڈز فراہم کیے گئے ، ان منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد جموں و کشمیر میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے اگلے مرحلے کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہہم کھیلوں کو پنچایت کی سطح تک لے جانے اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کے مشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بہتر تربی

تازہ ترین