تازہ ترین

ششانک منوہر چیئرمین آئی سی سی کے عہدے سے الگ ہوگئے

 لندن/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین ششانک منوہر اپنے عہدے سے الگ ہوگئے، ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نئے چیئرمین کے انتخاب تک قائم مقام چیئرمین کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ششانک منوہر آئی سی سی کے دو مرتبہ دو، دو سال کی مدت کے لیے چیئرمین رہے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو منو سواہنے نے ششانک منوہر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بطور آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر نے کھیل کی بہتری کے لیے جو کیا اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے ششانک منوہر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کا نام آئی سی سی چیئرمین شپ کے لیے سامنے آیا ہے، جبکہ آئی سی سی بورڈ کے بعض ارکان پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کو آئی سی سی کا سربراہ دیکھنا چاہتے ہیں۔  

’دورۂ انگلینڈ کے دوران شائقین کی گراؤنڈ میں کمی محسوس ہوگی‘

لندن/پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران شائقین کی گراؤنڈ میں کمی محسوس ہوگی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ ملک کے لیے کھیلنا اعزاز ہے، کرکٹ کے میدان میں واپسی ہمیشہ ہی ایک خوشگوار تجربہ ہوتی ہے، ٹیم کی نمائندگی کے لیے ہی کھلاڑی کلب اور فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتا ہے۔مڈل آرڈر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ اس سے بڑی خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ جن لیجنڈز کو کھیلتے دیکھ کر کرکٹر بننے کا شوق پیدا ہوا، ان کی کوچنگ میسر آرہی ہے، مصباح الحق اور یونس خان کے تو ساتھ بھی کھیل چکا ہوں۔فواد عالم کا کہنا تھا کہ شائقین کی گراؤنڈ میں کمی محسوس ہوگی، کیونکہ شائقین کرکٹ نے ہمیشہ ہماری ٹیم کو سپورٹ کیا ، کھلاڑیوں کو اگلے دو ماہ تک ایک ساتھ ہی رہنا ہے، خود کو ایک فیملی سمجھ رہے ہیں، ٹیم میں سب ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں، ٹریننگ اور قیام کے دوران ایس او