تازہ ترین

پاکستان کے 6 کرکٹرز کی کورونا رپورٹ منفی،انگلینڈ روانگی عنقریب

اسلام آباد //آل راؤنڈر محمد حفیظ ، لیگ اسپنر شاداب خان اور فاسٹ بولر وہاب ریاض سمیت 6 پاکستانی کرکٹرز کی کورونا رپورٹ تین دن میں دوسری بار منفی آنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے پاکستان ٹیم میں شمولیت کی انہیں منظوری دے دی گئی ہے ۔ان چھ کرکٹرز میں فخر زمان ، محمد حسنین اور محمد رضوان بھی شامل ہیں۔ کرکٹرز کی جانچ رپورٹ 26 جون کو منفی آئی اور اس کے بعد 29 جون کو بھی ان کی جانچ کی گئی ، جس کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اب ان کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجے گا جہاں وہ اگست میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم میں شامل ہوں گے ۔محمد حفیظ اور وہاب ریاض نے پی سی بی کے ذریعہ کورونا کی جانچ کے علاوہ آزادانہ طور پر اپنی جانچ کرائی تھیں ،جس کی رپورٹ گذشتہ ہفتے منفی آئی تھی۔ ٹیم میں شمولیت کے لئے پی سی بی کی منظوری کے لئے کورونا وائرس کی دوسری جانچ میں کرکٹرز کی ر

جنوبی افریقہ میں کرکٹ کھلاڑیوں کی تربیت دوبارہ شروع

جوہانسبرگ //کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے ) نے وزارت کھیل کے کھلاڑیوں کی تربیت دوبارہ شروع کرنے کی منظوری کے بعد 44 کرکٹرز کے گروپ کے ذریعہ تربیت شروع کردی ہے ۔کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا کے بعد جنوبی افریقہ میں کرکٹ سے متعلق تمام سرگرمیاں 15 مارچ سے معطل کردی گئی تھیں۔ مارچ کے وسط میں جنوبی افریقہ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے ہندوستان کے دورے پر تھی لیکن اس دورہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا۔جنوبی افریقہ میں اب تک کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے 1،38،000  سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے 2،400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کھلاڑی اپنی اپنی فرنچائز ٹیموں کے کوچوں سے چھوٹے گروپوں میں تربیت حاصل کریں گے ۔ تربیتی سیشن سی ایس اے کوویڈ 19 کمیٹی کے مقرر کردہ رہنما اصولوں کے مطابق چلائے گا جو متعدی امراض کے قومی انسٹی ٹیوٹ (این آئی سی