انگلینڈ کو ہراکر ویسٹ انڈیز ونڈیز نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں کھاتہ کھولا

 دبئی/ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے انگینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپن شپ میں بالآخر کھاتہ کھول لیا، میچ سے قبل کالی آندھی بغیر کسی پوائنٹ کے آٹھویں نمبر پر تھی لیکن انگلینڈ کے خلاف ساؤتھمپٹن ٹیسٹ جیتنے کے بعد اس کو 40 پوائنٹس حاصل ہوئے جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے چمپئن شپ میں اپنا پہلا میچ جیتا بلکہ پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ ترقی بھی حاصل کی اور اب جنوبی افریقہ ٹیم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن پر پہنچ چکی ہے جبکہ اس کے انگلینڈ کے خلاف ابھی دو ٹیسٹ میچ باقی ہیں۔ہندستان کی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر بدستور قائم ہے ، آسٹریلوی ٹیم دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے ۔انگ

مانچسٹر سٹی پر عائد2 سالہ پابندی ختم

لندن/یوئیفا کی جانب سے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی پر عائد دو سالہ پابندی کی سزا کورٹ آف آربیٹریشن فور اسپورٹس نے ختم کردی۔ ثالث عدالت کے فیصلے کے بعد مانچسٹر سٹی چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن میں شرکت کی اہل ہوگی۔ساتھ ہی سی اے ایس نے برطانوی کلب پر عائد یوئیفا کی طرف سے لگایا گیا جرمانہ بھی کم کر دیا ہے۔یوئیفا نے مالی معاملات میں شفافیت نہ ہونے پر مانچسٹر سٹی پر رواں سال فروری میں دو سال کی پابندی عائد کی تھی اور 30 ملین یورو جرمانہ لگایا تھا۔ کورٹ آف آربیٹریشن فور اسپورٹس نے جرمانہ بھی کم کر کے 10 ملین یورو کردیا ہے۔ ثالث عدالت کے فیصلے کے بعد مانچسٹر سٹی چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن میں شرکت کی اہل ہوگی۔دوسری جانب اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، سیویلا کی میلورکا کے خلاف2-0 سے فتح، ایتھیلیٹک کلب اور ایبار نے بھی اپنے میچ جیت لیے۔رئیل میڈرڈ کی پوئنٹس ٹیبل پر برتری ق

ترال: ٹی10 کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن3 | پنیر زالمی شاندار جیت اپنے نام کی

ترال// ٹی10 کرکٹ ٹورنامنٹ نہر ترال کے سیزن-3کو پھرایک بار دفاعی چیمپیئن پنیر زالمی نے جیت لیا۔ گرین پارک سٹیڈیم ترال میںاتوار کو فائنل مقابلے میں پنیر زالمی ٹیم کا مقابلہ پاری بل الیون کے ساتھ ہوا ۔اس دوران اس کرکٹ مقابلے کو دیکھنے کے لئے آس پاس کے گائوں ستے تعلق رکھنے والے شائقین کھیل کی ایک ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فائنل میچ میں اچھی کارگردگی دکھانے والے زاہد خلیل کو مین آف دی میچ جبکہ کپتان شبیر احمد کھانڈے کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔ خیال  رہے یہ ٹورنامنٹ پچھلے سال دسمبر میں شروع ہوا تھا جو کہ کروناوائرس لاک ڈاون کی وجہ سے آج تک پورا نہیں ہوپایا تھا۔ واضح رہے کہ یہT10 کرکٹ ٹورنامنٹ نہر ترال کا تیسرا سیزن تھا اور تینوں ٹورنامنٹس  کو آج تک پنیر زالمی نے اپنے نام کرلیا جس کو دیکھ کر شائقین کرکٹ میں جوش پایا گیا۔ فائنل میںنوجوان صحافی بشارت رشید بھی موجود تھے جس نے

دھونی سے ہر کوئی ملنا پسند کریگا: اسمتھ

نئی دہلی/ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے ہندوستان کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک ایسا پر سکون شخصیت بتایا جس سے ہر ایک ملنا پسند کرے گا۔اسمتھ نے اسٹار اسپورٹس کے 'کرکٹ کنکٹڈ، پر کہا کہ عالمی کرکٹ میں شاید ہی کوئی کھلاڑی ہو جو دھونی سے ملنا پسند نہ کرے ۔وہ اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنا پسند کرتا ہے ۔ دھونی بہت پر سکون شخص ہے ۔ ہم ٹیلیفون پر بہت گفتگو کرتے ہیں۔اسمتھ نے کہا کہ وہ ہمیشہ پر سکون ، منکسر المزاج اور دوسروں پر توجہ دینے والا شخص ہے ، اس لئے ان کا بہت احترام ہے ۔یو این آئی  

کرکٹ ’بائیوببل‘ کے اندرکی دنیا حیرت کدہ | ہر راستے پر موجود اضافی دروازے پرٹمپریچر اسکینر نصب، ماسک پہننا لازمی

ساؤتھمپٹن/کرکٹ ’بائیوببل‘ کے اندر کی دنیا کسی حیرت کدہ سے کم نہیں، انٹری صرف اس کیلئے جو کورونا فری ہے، روزانہ کی بنیاد پرصحت کے حوالے سے سوالوں کا تسلی بخش جواب دینا بھی ضروری ہے، جگہ جگہ پاؤں کے نشان کسی کرائم سین کی عکاسی کررہے ہوتے ہیں، ٹی وی کوریج کرنے والی ٹیم کو بھی نئے انتظامات نے چونکا کر رکھ دیا، وہ بھی یہ کہنے پر مجبور ہوگئی کہ یہ وہ کرکٹ نہیں جس کو ہم جانتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی صورت میں انٹرنیشنل کرکٹ کا سلسلہ بحال ہوچکا، ساؤتھمپٹن میں جاری میچ بائیوسیکیور ببل میں ہونے والا تاریخ کا پہلا ٹیسٹ ہے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کئی ہفتوں سے بائیوببل میں موجود جہاں انھیں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اندر کی دنیا کافی عجیب ہے، اس میں انٹری کیلیے کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی طور پر منفی ہونا چاہیے،

بابراعظم کا ویرات کوہلی سے موازنہ قبل از وقت ہے :آکاش چوپڑا

ممبئی / سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹسمین بابراعظم کا بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے موازنہ قبل از وقت ہے۔یوٹیوب چینل پر 43 سالہ سابق بھارتی اوپننگ بلے باز کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابراعظم ایک پرجوش صلاحیت ہیں مگر سچائی یہی ہے کہ ان سے بہت پہلے کھیل میں آنیوالے ویرات کوہلی ان سے بہت آگے اور عظمت کے مالک پلیئرز میں شامل ہو چکے  ہیں۔اس سے قبل پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ان موازنہ ویرات کوہلی کی بجائے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کیا جائے تو ان کو زیادہ اچھا لگے گا۔ ووسٹر شائر سے پاکستانی صحافیوں سے آن لائن گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ انکا موازنہ جاوید میانداد، محمد یوسف، یونس خان اور انضمام کے ساتھ کیا جائے تو زیادہ اچھا ہے نہ کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ۔پچھلے کچھ سالوں سے شائقین اور ماہرین کرکٹ کے تمام ف

انگلش پریمیر لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو تین گول سے ہرا دیا

لندن/انگلش پریمیر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو تین گول سے ہرا دیا جبکہ ایورٹن اور ساؤتھمپٹن کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کے خلاف بھی شاندار گیم کھیلا۔فرنانڈس نے 27ویں منٹ میں پنالٹی پر یونائیٹڈ کو برتری دلائی اور پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں گرین ووڈ نے دوسرا گول داغ دیا۔ابھی دوسرے ہاف کو شروع ہوئے 12 منٹ ہی ہوئے تھے کہ پوگبا نیگول بنا کر مانچسٹر یونائیٹڈ کو تین۔صفر کی سبقت دلا دی اور میچ اسی اسکور پر ختم ہوا۔مسلسل پانچویں فتح کے بعد ٹیبل پر چوتھے نمبر کی ٹیم لیسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ میں صرف ایک پوائنٹ کا فرق رہ گیا ہے۔ایک اور میچ میں ساؤتھمپٹن اور ایورٹن کے درمیان بھی دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے ساؤتھمپٹن نے برتری حاصل کی لیکن پہلے ہی ہاف میں ایورٹن نے مقابلہ برابر کر دیا اور میچ ایک ایک گول کی برابری پر ختم ہوا۔

پی سی بی نے دانش کنیریا اور سلیم ملک کو ہری جھنڈی دکھادی

لاہور/پاکستان کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا اور سلیم ملک دونوں کو ہری جھنڈی دکھا دی ، پی سی بی نے دانش کنیریا کو مشورہ دیا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے ان پر تاحیات پابندی لگائی تھی اسے ختم کروانے کیلئے وہ ای سی بی سے ہی رابطہ کریں۔پی سی بی نے سلیم ملک سے کہا کہ وہ اپنی غلطی کا پہلے اعتراف کر چکے ہیں، آئی سی سی کے فراہم کردہ ٹرانسکرپٹ کا جواب نہ دینے سے حقیقت نہیں بدلے گی۔سابق ٹیسٹ کرکٹردانش کنیرا اور سلیم ملک نے پی سی بی کو درخواست دی تھی کہ ان پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔بورڈ نے دانش کنیریا کو جواب دیا کہ پی سی بی کا بحالی پروگرام کھلاڑی کی سزا مکمل ہونے کے بعد دیا جاتا ہے۔ تاحیات پابندی کی سزا بھگتنے والوں کو نہیں، دانش پر انگلش کرکٹ بورڈ نے تاحیات پابندی لگائی ہے اور تمام آئی سی سی ممبرز اس پر عملدرآمد کے پابند ہیں، دانش کنیریا بھی سزا ختم کروانے کیلئے انگلش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کریں۔پی سی

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا

لندن/عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے رواں برس ستمبر میں ہونے والا ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا ہے۔ایشین کرکٹ کونسل کی جانب جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے کئی موقع پر ایونٹ کو شیڈل کے مطابق کرانے کے لئے صورت حال کا جائزہ لیا، لیکن لاجسٹک مسائل، بائیو سیکور ماحول اور قرنطینہ جیسے مسائل کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنا پڑا۔اے سی سی کے مطابق آئندہ سال جون میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سری لنکا میں منعقد کرنے کے لیے کوشیشیں جاری رکھیں گے، جبکہ 2022 میں پاکستان اس ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ کی میز بانی پاکستان نے کرنا تھی لیکن پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پی سی بی نے ایونٹ کی میزبانی کرکٹ سری لنکا سے تبدیل کر لی تھی۔واضح رہے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے گزشتہ روز ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کا اعلان کی

اپنی پارٹی کاجموں وکشمیر سپورٹس کونسل کے خلاف جموں میں احتجاج

 جموں//جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے خواہشمند کوچز جن کے انٹرویو سال 2016کو مشتہر اسامیوں کے لئے ہائی کورٹ کی ہدایات کے باوجود نہیں لئے گئے، کے حق میں احتجاج کیا۔سنیئر یوتھ لیڈر رفیق احمد خان کی قیادت میں اپنی پارٹی ممبران پریس کلب جموں کے نزدیک نمائشی گراؤنڈ میں جمع ہوئے اور جے اینڈ کے سپورٹس کونسل کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور الزام عائد کیاکہ وہ پچھلے چا رسالوں کے دوران انٹرویو کا انعقاد کرنے میں ناکام رہی ہے۔ احتجاجی کارکنان نے کونسل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے الزام لگایاکہ کوچوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے جوکہ اِس وقت سخت پریشان حال ہیں۔ مظاہرین نے کونسل کو دس دن کا الٹی میٹم جاری کرتے ہوئے کہاکہ اگر بھرتی عمل مکمل نہ کیاگیا تو کوچوں کے حق میں اپنی پارٹی ایجی ٹیشن شروع کرے گی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رقیق احمد خان نے کہاکہ اِن کوچوں کے پاس روزی روٹی کا کوئی ذر

انگلینڈ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ

ایجبیسٹن/ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین ایجبیسٹن ٹیسٹ کے پہلے روز ٹاس کے بعد کپتانوں نے غلطی سے ہاتھ ملا لیا ۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، برطانوی پیسر سٹورٹ براڈ 51 ہوم ٹیسٹ میچز کے بعد پہلی بار بینچ پر بیٹھیں گے، اس سے قبل وہ آخری مرتبہ انگلش ہوم سیزن میں 2012ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی ایجبیٹسن ٹیسٹ کا حصہ نہیں تھے- دوسری جانب کرونا وائرس بحران کے باعث بند دروازوں کے پیچھے بنا شائقین کے کھیلی جانے والی کرکٹ سیریزکے دوران خالی اسٹیڈیم میں مصنوعی تماشائیوں کا شور لگایا جائے گا،مصنوعی تماشائیوں کاشور اور میوزک چلانے کے حوالے سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ میں اتفاق ہوگیا ہے، بورڈ حکام کے مطابق مصنوعی شور لگانے کا مقصدکھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پہلے جیسا ماحول فراہم کرنا ہے جس کے لیے پرانے میچز کی آڈیوز کو استعمال کرنے کے لیے ایڈٹ کیا جا رہا ہے۔ &nbs

سورو گانگولی کے سات تنازعے جنہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے

ممبئی/انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ یعنی بی سی سی آئی کے موجودہ چیئرمین اور انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گانگولی کی کامیابی کی کہانیاں آپ کو ہر جگہ مل جائیں گی۔انھوں نے کس طرح چھوٹے شہر کے کرکٹرز کو سٹار بنایا۔ انھوں نے انڈین کرکٹ ٹیم کی کس طرح کایا پلٹ دی اور کس طرح ٹیم کو جارحانہ انداز دیا وغیرہ۔آٹھ جولائی سنہ 2020 کو سورو گانگولی 48 سال کے ہو گئے ہیں اور وہ ابھی بھی کرکٹ کی دنیا سے وابستہ ہیں۔عرف عام میں 'دادا' یعنی بڑے بھائی سے موسوم گانگولی کی کامیابی کے دور میں بہت سے تنازعات بھی زور شور سے اٹھے۔یہاں گانگولی کے تعلق سے سات تنازعات پیش کیے جا رہے ہیں جنھیں آج بھی یاد رکھا جاتا ہے۔اسٹیو وا ان آسٹریلوی کپتانوں میں سے ایک ہیں جو میدان میں اور میدان کے باہر بھی کھل کر بولنے کے لیے معروف تھے۔ سنہ 2001 میں سورو گانگولی کے ساتھ ان کی کشاکش کی ایک خاص وجہ تھی۔اسٹیو وا کا کہنا ت

کورونا کے بیچ عالمی کرکٹ کی واپسی | انگلینڈاور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا میچ آج سے

لندن//انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل 8 جولائی سے شروع ہوگا جس کی میزبانی ساؤتھ ہمپٹن کرے گا۔کرکٹ کا میدان تماشائیوں کے بغیر آباد ہوگا۔ کرونا کے باعث تین ماہ سے زائد عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی۔کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا مصنوعی شور لگایا جائے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔ جو روٹ کی جگہ بین اسٹوکس انگلینڈ کی قیادت کریں گے۔ جو روٹ دوسرے بچے کی پیدائش کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں عالمی سطح پر وبائی مرض بننے والے کورونا وائرس کے خطرے کے درمیان بدھ کو ایجس باؤل میں شروع ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں نئی تاریخ رقم کرنے کا آغاز کریں گی۔کورونا کی وجہ سے117دن طویل وقفے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ اس میچ سے واپسی کر رہی ہے ۔ دونوں ممالک کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ناظرین کے بغیر ک

پاکستان کیساتھ انگلینڈ کا پہلا میچ 5اگست کو

لندن//انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے 5 اگست سے شروع ہونے والے پاکستان کے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کردی ہے ۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 13 اور 21 اگست کو ساوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی 20 میچ 28 اگست ، 30 اگست اور یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جائیں گے ۔ تمام چھ میچ بغیر کسی تماشائی کے خالی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔انگلینڈ پہنچنے والی پاکستانی ٹیم 14 روز تک نیو روڈ ورسسٹر شائر میں قرنطین میں قیام کرے گی اور اس کے بعد 13 جولائی کو ڈربی شائر کاؤنٹی گراؤنڈ شفٹ ہوجائے گی۔اپنے دورہ پاکستان سے قبل انگلینڈ آئرلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ سیریز 30 جولائی سے شروع ہوگی اور تینوں میچ ساوتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے ۔ سیریز کا دوسرا میچ یکم اگست اور تیسرا میچ 4 اگست کو ک

رواں برس ایشیا کپ کرکٹ کھیلے جانے کا امکان نہیں

 کراچی/اس سال ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔پاکستان نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا ہے لیکن پاکستان نے اپنی جگہ سری لنکا کو ٹورنامنٹ کرانے کی پیشکش کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف ملک سفری پابندیوں کی وجہ سے اس سال ٹورنامنٹ کھیلنے کے حق میں نہیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے مستقبل پر آئندہ ہفتے حتمی اعلان کرے گی۔ اس سال آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ بھی مشکلات کا شکار ہے۔  

باپ بیٹے سمیت چار کوہ پیمائوں نے مہا دیو چوٹی سرکی

سوپور//پیکس الپائین ایڈونچرکلب سوپور نے مہادیوچوٹی کوسرکرنے کیلئے ایک مہم کاانعقاد کیا۔اس مہم کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں باپ اور بیٹاسمیت چار افرادحصہ لے رہے تھے۔باپ کی عمر63برس جبکہ بیٹے کی عمر40برس ہے۔4 جولائی کوکوہ پیمائوں کی اس ٹیم نے لدواس سے اپنی کوہ پیمائی شروع کی اورندی نالوں اورچھوٹی وادیوں کو عبور کرتے ہوئے داراپہنچ گئے اور دوسرے دن کوہ پیمائوں نے چوٹی کوسر کیااور واپس آگئے ۔لدواس میں ظہرانے کے بعد ٹیم نے ہارون کی طرف اُترناشروع کیااور ہارون سے سوپور کاسفر کیا۔ٹیم میں جمشیدحسین خان اوران کے فرزندشرجیل عباس خان کے علاوہ 40برس کے شفقت مسعودی اورشاداب ہمایوں شامل تھے۔

قومی وبین الاقومی فٹ بالروں کی میٹنگ ؔ | جموں وکشمیر میں فٹبال کی تاریخی عظمت کو بحال کرنے کا فیصلہ

سرینگر//قومی وبین الاقوامی فٹبالروں کے فورم کی ایک میٹنگ میں وادی کے سبھی دس اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی۔میٹنگ  میںسابو چیئرمین سپورٹس بورڈجموں کشمیربینک عبدالحمیدبانڈے،صدراقبال سپورٹس بشیراحمد ملک،بین الاقوامی فٹبالرمعراج الدین وڈو،اوراشفاق احمد،بین الاقوامی فٹ بال کوچ ساجد یوسف وہلال رسول پرے ،چیئرمیں کشمیرٹریڈرس رئوف احمدبٹ،سابق ریفری مجیدعرفاتی،سابق فٹ بالررئیس مخدومی کے علاوہ کلب مالکان اور ضلع نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران تمام ممبران نے جموں کشمیرفٹ بال ایسوسی ایشن میں ہورہی مبینہ بے ضابطگیوں اور گھپلوں پرتشویش کااظہار کیااور بہ اتفاق رائے فیصلہ کیا گیا کہ جموں کشمیرمیں فٹ بال کی ماضی کی عظمت وشان وشوکت کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائے گا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کاکام کاج چلانے میں رشوت خور افراد کو ایسوسی ایشن سے

میں وراٹ سے بہت پیچھے ہوں:بابر

نئی دہلی/پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سے اپنے موازنہ کے سلسلے میں کہا کہ وراٹ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور وہ ان سے بہت پیچھے ہیں۔بابر اور وراٹ کا مستقل موازنہ کیا جاتا ہے ۔ حال ہی میں پاکستان کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ بابر وراٹ ، اسٹیون اسمتھ اور جو روٹ جیسے بلے بازوں کے قریب پہنچ رہے ہیں۔بابر نے کرکبز شو میں کہا ، "وراٹ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ میں ابھی ان سے کافی پیچھے ہوں اور مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے ۔ میں ان کی طرح کھیلنے کی کوشش کروں گا تاکہ اپنے ملک کو جیت دلا سکوں۔ "انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کے کسی بھی بلے باز کے ساتھ موازنہ کرنے کے لئے مظاہرہ نہیں کرتے ہیں۔ بابر نے کہا ، "میں دنیا کے کسی بھی بلے باز کا موازنہ کرنے کے لئے رن نہیں بناتا ہوں۔ میں صرف اپنے آپ کو ، ٹیم اور شائقین کو م

ششانک منوہر چیئرمین آئی سی سی کے عہدے سے الگ ہوگئے

 لندن/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین ششانک منوہر اپنے عہدے سے الگ ہوگئے، ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نئے چیئرمین کے انتخاب تک قائم مقام چیئرمین کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ششانک منوہر آئی سی سی کے دو مرتبہ دو، دو سال کی مدت کے لیے چیئرمین رہے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو منو سواہنے نے ششانک منوہر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بطور آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر نے کھیل کی بہتری کے لیے جو کیا اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے ششانک منوہر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کا نام آئی سی سی چیئرمین شپ کے لیے سامنے آیا ہے، جبکہ آئی سی سی بورڈ کے بعض ارکان پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کو آئی سی سی کا سربراہ دیکھنا چاہتے ہیں۔  

’دورۂ انگلینڈ کے دوران شائقین کی گراؤنڈ میں کمی محسوس ہوگی‘

لندن/پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران شائقین کی گراؤنڈ میں کمی محسوس ہوگی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ ملک کے لیے کھیلنا اعزاز ہے، کرکٹ کے میدان میں واپسی ہمیشہ ہی ایک خوشگوار تجربہ ہوتی ہے، ٹیم کی نمائندگی کے لیے ہی کھلاڑی کلب اور فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتا ہے۔مڈل آرڈر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ اس سے بڑی خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ جن لیجنڈز کو کھیلتے دیکھ کر کرکٹر بننے کا شوق پیدا ہوا، ان کی کوچنگ میسر آرہی ہے، مصباح الحق اور یونس خان کے تو ساتھ بھی کھیل چکا ہوں۔فواد عالم کا کہنا تھا کہ شائقین کی گراؤنڈ میں کمی محسوس ہوگی، کیونکہ شائقین کرکٹ نے ہمیشہ ہماری ٹیم کو سپورٹ کیا ، کھلاڑیوں کو اگلے دو ماہ تک ایک ساتھ ہی رہنا ہے، خود کو ایک فیملی سمجھ رہے ہیں، ٹیم میں سب ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں، ٹریننگ اور قیام کے دوران ایس او

تازہ ترین