تازہ ترین

بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے کشل پریرا سری لنکا کے کپتان مقرر

کولمبو// (یواین آئی)وکٹ کیپر بلے باز کشل پریرا کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لئے سری لنکا کا ون ڈے کپتان مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ کوشل مینڈیس کو 18 رکنی ٹیم میں نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے 30 سالہ پریرا نے سری لنکا کے لئے 101 ون ڈے،، 22 ٹیسٹ اور 47 ٹی 20 میں نمائندگی کی ہے۔ وہ دیموتھ کرونارتنے سے ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ ون ڈے سیریز میں ٹیم کی کپتانی کی تھی جس میں سری لنکا صفر۔تین سے ہار گیا تھا۔ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں دنیش چانڈیمل ، اینجلیو میتھیوز اور لاہرو تریمانے کو سری لنکا کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم سے ہٹا دیا ہے۔ ایسورو اڈانا اور دھننجے ڈی سلوا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز دورے میں نہیں رکھا گیا تھا۔ ٹیم میں کئی نئے کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔  

انگلینڈ جانے والے ہندوستانی کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ کا گھربیٹھے ہوگا کورونا ٹیسٹ

نئی دہلی// (یواین آئی) انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ کے خلاف عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لئے انگلینڈ جانے والے ہندوستانی کھلاڑیوں اور ان کے کنبے کا گھر بیٹھے کورونا ٹسٹ ہوگا۔ اس سلسلے میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ان سبھی کھلاڑیوں کے ساتھ تال میل کرکے ان سے ان کے گھر کا پتہ مانگا ہے۔کھلاڑیوں اور ان کے کنبے کے ٹسٹ کے لئے بی سی سی آئی منیجمنٹ ہر کھلاڑی کے گھر پر ، چاہے وہ ملک کے جس بھی حصہ میں ہوں، میڈیکل ٹیمیں بھیجیں گے۔ اگلے کچھ روز میں کورونا ٹسٹ کئے جانے کی امید ہے۔ ٹیم کے مقامی اراکین کو ایک ہفتے کی چھوٹ دی جائے گی جس میں انہیں اپنے گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کوارنٹین 18 یا 19 مئی کو شروع ہوگا اور دو جون کو انگلینڈ جانے کا وقت ہونے پر دو ہفتے کی کوارنٹین مکمل ہو جائے گی۔کوارنٹین کی مدت شروع ہونے سے پہلے ٹیم کے ہر کھل

ہندوستانی ٹیم کا دورۂ سری لنکا | وراٹ کوہلی اورروہت شرماسری لنکا نہیں جائیں گے : گنگولی

دہلی //ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کے صدر سورو گنگولی نے اتوار کو کہا کہ ہندوستانی ٹیم ٹاپ کھلاڑیوں کے بغیر جولائی میں محدود اوورس کی سیریز کیلئے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ہندوستانی کرکٹ بورڈ  (بی سی سی آئی ) کے صدر سورو گنگولی نے اتوار کو کہا کہ ہندوستانی ٹیم ٹاپ کھلاڑیوں کے بغیر جولائی میں محدود اوورس کی سیریز کیلئے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ ٹیم انڈیاکے کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما جولائی میں ہونے والی اس سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ وہ اس وقت انگلینڈ کے خلاف ۵؍ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاری کررہے ہوں گے۔ سورو گنگولی نے کہا’’ہم نے جولائی میں سینئر مردو ںکی ٹیم کیلئے محدود اوورس کی سیریز کا منصوبہ بنایا ہے۔یہ ٹیم سری لنکا میں ٹی۲۰؍ اور ون ڈے میچ کھیلے گی۔ ‘‘ہندوستان کی ۲؍الگ الگ ٹیموں کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹیم انڈیا کےسابق کپتان نے