تازہ ترین

کھیاتی مودی آئی این آرسی کے ایس یووی کلاس میں حصہ لینے والی پہلی خاتون ریسربنیں گی

 ممبئی//ممبئی کی مشہرریلی ڈرائیورکھیاتی مودی اس مقام پر پہنچنے کے لئے تیار ہیں، جہاں کوئی خاتون ریسر پہلے نہیں پہنچی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر کئی بار پوڈیم حاصل کرنے کے بعد کھیاتی اب آئندہ انڈین نیشنل ریلی چیمپئن شپ ( آئی این آر سی) 2021 میں ایس یووی کلاس میں حصہ لینے والی پہلی اورواحد خاتون ریسر بننے کے لئے تیارہیں۔کھیاتی نے کہا، ’’میں نئے سیزن کے تعلق سے کافی پرجوش ہوں کیونکہ میں ایک نئی کلاس میں حصہ لینے جارہی ہوں۔ گزشتہ سال آئی این آرسی میں اپنی پہلی ریس کے دوران میں دوسرے مقام پر رہی تھی، جبکہ میں نے آخری راونڈ میں حصہ نہیں لیا تھا کیونکہ میں کووڈ پازیٹیو پائی گئی تھی۔‘‘رواں سال بھی، وہ کووڈ-19 کے خطروں سے آگاہ ہیں کیونکہ موجودہ وقت میں ہندوستان میں کووڈ کی دوسری لہر جاری ہے۔ انہوں نے کہا، ’’بہت سارے خدشات ہیں لیکن میں اس کے لئے تیارہ

معین علی پر تنقید

لندن// آل رائونڈر معین علی اور فاسٹ بائولر جوفر آرچر کی مسلسل تضحیک کیے جانے پر انگلینڈ کی ٹیم سوشل میڈیا کے بائیکاٹ کے لیے تیار ہوگئی۔ 34 سالہ فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم سوشل میڈیا کا بائیکاٹ کرنے پر راضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی آن لائن بدسلوکی کے خلاف کھڑے ہونا چاہتے ہیں تو انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم سوشل میڈیا کا بائیکاٹ کرنے کے لئے تیار ہوگی۔فاسٹ بائولر نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بارے میں بہت ساری مثبت باتیں ہیں لیکن اگر ہمیں بدسلوکی کے خلاف اقدام کے لئے کچھ مدت تک ان مثبت پہلوؤں کو کھونا پڑتا ہے تو میں اس کے لیے رضامند ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعتاً ایک واضح پیغام ہے میرے خیال میں اس امر پر بات چیت ہونی چاہیے۔ یاد رہے کہ فٹ بال میں سکاٹش چیمپئنز رینجرز اور انگلش سیکنڈ ٹائر کی ٹیم سوانسی سٹی نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ دونوں ٹیموں کے متعدد کھلاڑیوں پر ن