تازہ ترین

قطر ورلڈ کپ کیلئے رشوت کے الزامات کی تردید

دوحہ/ قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے منتظمین نے منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں امریکہ میں عدالتی دستاویزات میں قطرمیں سال 2022 میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کیلئے رشوت کے الزامات کی تردید کی ہے ۔واضح رہے امریکہ کی عدالت میں پیر کو دائر ایک فرد جرم میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ قطر نے بولی کے عمل میں فیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداروں کو اپنے ووٹوں کے لئے رشوت دی ہے ۔ قطر کی سپریم کمیٹی برائے ڈلیوری اینڈ لیگیسی (ایس سی) نے واضح کیا کہ وہ ایک الگ معاملے کا حصہ ہیں ، جس کا موضوع سال 2018 اور سال 2022 مین منعقد ہونے والے فیفا عالمی کپ کی میزبانی کیلئے بولی لگانے کا عمل نہیں ہے ۔ کئی سالوں کے جھوٹے دعوؤں کے باوجود ایسا ثبوت کبھی پیش نہیں کیا گیا کہ قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کیلئے غیر اخلاقی طور پر یا اس کے ذریعہ فیفا کے بولی لگانے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر کے ح

اکتوبر میں منعقد کیا کا جاسکتا ہے آئی پی ایل:نہرا

نئی دہلی؍بائیں ہاتھ کے سابق ہندستانی فاسٹ بالر اشیش نہرا نے کوروناوائرس کی وجہ سے ملتوی ہوئے آئی پی ایل کے موجودہ سیزن کے انعقاد کے بارے میں کہا ہے کہ اگر اکتوبر میں دنیا میں حالات معمول پر آ جاتے ہیں، تو آئی پی ایل کا انعقاد کیا جا سکتا ہے ۔نہرا نے کرکٹ کنکٹیڈ پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئی پی ایل اگست میں نہیں ہوتا ہے تب بھی اس کا بہت زیادہ امکان ہے کہ بارش کی وجہ سے بہت سے مقابلے منسوخ ہو سکتے ہیں کیونکہ ہندستان کے کئی حصوں میں اس دوران بہت بارش ہوتی ہے . اگر اکتوبر تک پوری دنیا میں حالات معمول پر آجاتے ہیں توآئی پی ایل کا انعقاد کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں یوراج سنگھ کے کھیلنے پر کہا کہ دھونی کی کپتانی میں یوراج اچھا کھیلا ہے ۔جتنا میں نے یوراج کا کریئر دیکھا ہے اس میں انہوں نے 2007 اور 2008 کے دورا