تازہ ترین

وراٹ کی سلیجنگ کرنے سے ڈرتے ہیں آسٹریلوی کھلاڑی :کلارک

میلبورن//آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کپتان مائیکل کلارک نے آسٹریلوی ٹیم کے بارے میں بڑا اور متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں اچھا معاہدہ حاصل کرنے کی وجہ سے آسٹریلوی کھلاڑی ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کے تئیں نرم رہتے ہیں اور ان کی سلیجنگ کرنے سے ڈرتے ہیں۔کلارک نے بگ اسپورٹس بریک فاسٹ پر بات چیت میں کہا کہ سب جانتے ہیں کہ آئی پی ایل کے ساتھ بین الاقوامی یا گھریلو سطح پر کھیل کے مالیاتی حصہ کے طور پر ہندستان انتہائی طاقتور ہے ۔ آئی پی ایل تو ویسے بھی بے شماردولت سے بھرپور ہے جہاں کھلاڑیوں کو موٹی رقم ملتی ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیائی کرکٹ یا پھر دنیا کی کوئی اور دیگر ٹیم ہندستان کے خلاف انتہائی نرم ہو گئی ہے ۔ کوئی بھی کھلاڑی یا ٹیم وراٹ یا کسی دوسرے ہندوستانی کھلاڑی کی سلیجنگ کرنے سے بہت ڈرتے تھے کیونکہ انہیں اپریل میں انہی کے ساتھ آئی پی ایل کھیلنا ہوتا ہے ۔آسٹریلیا کو ہندست

ناظرین کے بغیر کھیلا جاسکتا ہے آئی پی ایل :ہربھجن

ممبئی//سابق ہندستانی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے آئی پی ایل کے موجودہ سیزن کے انعقاد کو لے کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا شبہ آئی پی ایل کے لئے ناظرین بہت اہم ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ بنی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے بغیر ناظرین کے آئی پی ایل کرانا صحیح انتخاب رہے گا۔ہربھجن نے کرکٹ کنکٹیڈ پروگرام میں کہاکہ ناظرین کھیل کے لئے بہت اہم ہیں لیکن اگر صورتحال سازگار نہیں ہوتی ہے تو مجھے بغیر ناظرین کے کھیلنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ جی ہاں، بلاشبہ ایک کھلاڑی کے طور پر خالی میدان میں کھیلنے میں وہ احساس نہیں آئے گا لیکن اس سے ہر پرستار کو ٹی وی پر آئی پی ایل دیکھنے کی ترغیب ملے گی۔ سابق کھلاڑی نے کہاکہ اگر انعقاد ہوتا ہے تو ہمیں ہر طرح کی احتیاط برتنی ہوگی اور میدانوں، ہوٹل، پروازوں کے سینیٹائزیشن کے ساتھ ساتھ ہمیں کھلاڑیوں کی سیکورٹی کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔ جب سب ٹھیک ہو تب

تازہ ترین