تازہ ترین

انڈین پریمئیر لیگ کو مختصر کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

ممبئی// کھیلوں کے اہم ترین مقابلے انڈین پریمیئر لیگ (ائی پی ایل) کو مختصر کرنے اور اسے تماشائیوں کی شرکت کے بغیر کرانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔آئی پی ایل کے حوالے سے ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کھلاڑی بھی اس حق میں ہیں کہ اسے مختصر کرکے رواں سال کے آخر میں منعقد کرایا جائے۔ان کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن، بین اسٹوکس اور کمنس، بھارت کے سابق کرکٹر سنجے منجریکر یہاں تک کہ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی بھی اس حق میں ہیں کہ لیگ کو مختصر کر دیا جائے تو رواں سال ہی اس کا انعقاد ممکن ہے۔کھلاڑیوں نے کرکٹ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ سال کے آخر میں ایک ٹی ٹوئنٹی انڈین پریمیئر لیگ کے انعقاد کی منصوبہ بندی کریں تاکہ طویل لاک ڈاؤن کے بعد کھیلوں سے متعلق سرگرمیاں بحال ہو سکیں اور اس کے کھیلوں کی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہو سکیں۔فرانس کی

کورونا سے جنگ میں کھیل فیڈریشنوں اور کھلاڑیوں کی مدد

نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں ہندستانی کھیل فیڈریشنوں، ریاستی اولمپک ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں مدد کی ہے اور ملک کے باشندوں کو اس بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔کھیل فیڈریشنوں، قومی اولمپک کمیٹیوں اور کھلاڑیوں کی طرف سے تین کروڑ 10 لاکھ روپے سے اوپر کی مدد ہندستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے ) کے ذریعے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں دی جا چکی ہے ۔ اس کے علاوہ بہت سے دوسرے کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر وزیر اعظم ریلیف فنڈ اور ریاستوں کے وزرا اعلی راحت فنڈ میں مدد دی ہے ۔قومی کھیل فیڈریشنوں کی مدد:ہاکی انڈیا: ایک کروڑ، آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن: 25 لاکھ، ہندستانی کشتی فیڈریشن: 11 لاکھ، ہندستانی کھو کھو فیڈریشن: 11 لاکھ، ہندستانی باکسنگ فیڈریشن: 11 لاکھ، ہندستانی گولف فیڈریشن : 10 لاکھ، ہندستانی بیڈمنٹن یونین: 10 لاکھ ، ہندستانی ٹیبل

تازہ ترین