تازہ ترین

پی سی بی کا سال کے آخر میں پی ایس ایل فائیو مکمل کرنے کا اعلان

کراچی؍پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد پی سی بی کی پہلی ترجیح پی ایس ایل کے ناک آؤٹ میچز مکمل کرانا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ 'کرک انفو' کے مطابق وسیم خان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے۔ جب پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ملتان سلطانز کو ٹائٹل کا حق دار ٹھہرانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ معاملات بہتر ہوتے ہی اْن کی اولین ترجیح پی ایس ایل کے پلے آف، سیمی فائنل اور فائنل کا انعقاد کرانا ہے۔ جس کے لیے سال کے اختتام پر دو مختلف تاریخوں پر غور ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پلے آف، سیمی فائنل اور فائنلز کرونا وائرس کے باعث ملتوی کر دیے گئے تھے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول تھا۔ملتان سلطانز، کراچی کنگز، پشاور زلمی اور لاہور قلندرز نے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاص

انڈر- 17خواتین ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ملتوی

نئی دہلی/ بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) نے کورونا وائرس کے پھیلتے اثر کو دیکھتے ہوئے ہندستان میں نومبر میں ہونے والے انڈر -17 خواتین فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کو ملتوی کر دیا ہے ۔فیفا نے ہفتہ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا۔فیفا بیورو کونسل کے ٹاسک فورس کی سفارشات پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔اس ٹاسک فورس کا قیام بیورو آف فیفا کونسل نے کورونا کے اثرات سے نمٹنے کے لئے کیا تھا۔ٹاسک فورس نے جو سفارشات کی ہیں اس میں جون 2020 میں تمام بین الاقوامی میچ ملتوی کرنا، خواتین اولمپک فٹ بال ٹورنامنٹ کی نئی تاریخوں کو طے کرنا، فیفا انڈر -20 خواتین ورلڈ کپ اور فیفا انڈر -17 خواتین ورلڈ کپ ملتوی کرنا شامل ہے ۔انڈر -20 ورلڈ کپ اگست-ستمبر میں پانامہ / کوسٹا ریکا میں ہونا تھا جبکہ انڈر -17 ورلڈ کپ نومبر میں ہندستان میں ہونا تھا۔ان ٹورنامنٹوں کی نئی تاریخیں بعد میں اعلان کی جائیں گی۔آ

تازہ ترین