تازہ ترین

دھونی اوروراٹ سے زیادہ تعاون گنگولی سے ملا: یوراج

نئی دہلی؍ ہندستان کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے کیریئر کے دوران مہندر سنگھ دھونی اور کپتان وراٹ کوہلی سے زیادہ تعاون سابق کپتان سورو گنگولی سے ملا۔گنگولی کی کپتانی میں ڈیبو کرنے والے یوراج نے گزشتہ سال جون میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ 38 سالہ یوراج نے اسپوٹرس اسٹار سے کہاکہ میں نے گنگولی کی قیادت میں کھیلا اور مجھے ان سے کافی تعاون ملا۔ اس کے بعد دھونی آئے اور میرے لئے گنگولی اور دھونی کے درمیان کا انتخاب مشکل ہے۔ لیکن گنگولی کے ساتھ میری بہت سی یادیں ہیں کیونکہ انہوں نے میرا کافی ساتھ دیا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ایسی حمایت مجھے دھونی یا وراٹ سے ملی۔یوراج نے دھونی کی کپتانی میں 2011 میں ہندوستان کی ون ڈے ورلڈ کپ جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا اور وہ مین آف دی ٹورنامنٹ رہے تھے۔ وہ دھونی کی کپتانی میں 2007 میں پہلا

یو ایس اوپن مقام عارضی اسپتال میں بدلے گا

نیویارک// سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مقام بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر کا ایک حصہ عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس کے پھیلنے کو دیکھتے ہوئے 350 بستر کے عارضی اسپتال میں تبدیل کیا جائے گا۔کورونا وائرس کے پھیلنے کا عمل پوری دنیا میں جاری ہے اور اس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ کورونا کے اثرات امریکہ کے نیویارک میں بھی ہیں۔نیویارک میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے کو دیکھتے ہوئے یو ایس اوپن کے انعقاد کے مقام کو عارضی اسپتال میں بدلا جائے گا۔امریکی ٹینس یونین کے ترجمان کرس وڈمئر نے کہا کہ اسٹیڈیم کو اسپتال میں تبدیل کرنے کا کام منگل سے شروع کیا جائے گا۔ وڈمئر نے کہا کہ ہم مدد کرنے کے لئے تیار ہیں اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔نیویارک ہمارا گھر ہے اور ہمیں اس بحران کی گھڑی میں متحد رہنا ہے۔نیو یارک سٹی ایمرجنسی مینجمنٹ (این وائی سی ا

تازہ ترین