بھارت کی سرزمین پر پنت کی پہلی سنچری، ٹیم دلائی برتری

 احمد آباد//وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (101) نے ہندوستان کی سرزمین پر اپنی پہلی اور مجموعی طور پر تیسری سنچری اسکور کرتے ہوئے ہندوستان کوانگلینڈ کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جمعہ کو نازک حالات سے نکال کر 89 کی اہم برتری دلاکر مضبوط پوزیشن میں پہنچادیا۔پنت نے اس کے ساتھ ہی نریندرمودی اسٹیڈیم پر پہلاسنچری ہولڈر ہونے کا فخرحاصل کرلیا پنت نے آل راؤنڈر واشنگٹن سندر (ناٹ آؤٹ 60) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 113 رن کی بیش قیمتی شراکت کرکے ہندوستان کو اس مقابلے میں ڈرائیور سیٹ پر پہنچادیا۔ پنت نے 118 گیندوں پر 101 رنز میں 13 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ جبکہ سندر نے 117 گیندوں پر ناٹ آوٹ 60 رن میں آٹھ چوکے لگائے۔سندرکا یہ تیسری نصف سنچری ہے۔ اسٹمپس پر سندر کے سایھ اکشر پٹیل 11 رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پنت کی یہ  تیسری سنچری تھی، جبکہ ہندوستان کی سرزمین پر یہ ان کی پہلی

ہارون پریمیئر لیگ سیزن- 3 کا آغاز اپریل سے

 سرینگر//ارشاد احمد//سرینگر کے علاقے ہارون میں رواں سال اپریل میں ہارون پریمیئر لیگ سیزن- 3 شروع ہونے جارہا ہے جس میں قومی اور گھریلو کرکٹ کھلاڑی حصہ لینگے۔ ہارون پریمئر لیگ پچھلے سات سال سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کررہا ہے اسی کے تحت ہارون پرائمر لیگ سیزن۔3 کا باقاعدہ آغاز ہارون میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔تقریب میں ایس ایچ او ہارون محمد ایوب اور پیر بلال اور دیگر سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔ ہارون پرائمر لیگ سے وابستہ انتظامیہ کے مطابق ہارون پرائمر لیگ کا تیسرا سیزن رواں سال  اپریل کے آخری حصے میں چند پورہ ہارون میں شروع کیا جارہا ہے جس میں کشمیر کے مختلف علاقوں کی 32 کرکٹ ٹیمیں شرکت کررہی ہیںجس کے لئے مارچ کی 21 تاریخ کو لالچوک سرینگر کے ہوٹل لالہ رخ میں 32 ٹیموں کے منتظمینِ وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ قومی سطح کے کھلاڑیوں کی نیلامی ہونے جارہی ہے۔ہارون پرائمر لیگ کا تیسرا س

تازہ ترین