وجے ہزارے ٹرافی

کولکتہ// ٹاپ آرڈر بلے باز حنان نذیر (110) کی ناٹ آؤٹ شاندار سنچری اننگز کی بدولت جموں و کشمیر نے چنڈی گڑھ کوایلیٹ گروپ ای کے میچ میں آٹھ وکٹوں سے بڑی شکست دے دی۔ چنڈی گڑھ کی شکست کے ساتھ  ایلیٹ گروپ ای سے سوراشٹرا کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  چنڈی گڑھ کی ٹیم 48.3 اوورز میں 241 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جواب میں حنان کی ناٹ آؤٹ شاندار سنچری  سے جموں وکشمیر نے 34 اوور میں 245 رنز بنا کر آٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔ اوپنر شبھم کھجوریا نے بھی شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 15 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 86 گیندوں میں 120 رنز بنائے جبکہ حنان  نے 88 گیندوں پر 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 110 رنز بنائے۔دوسری طرف سوراشٹرکو بھی اپنے پانچویں اور آخری لیگ میچ میں سروسز سے 68 رن سے ہار گیاحالانکہ اس شکست کے باوجود  سوراشٹر ایلیٹ گروپ ای میں 16

احمد آباد کی پچ پر تیسرے میچ سے زیادہ ٹرن ہونے کی امید :فاکس

احمد آباد//انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز بین فاکس نے کہا ہے کہ انگلینڈ جمعرات سے ہندوستان کے خلاف احمد آباد گراؤنڈ میں چوتھے اور آخری میچ میں ہندوستان کے خلاف بہتر تیاری کے ساتھ سیریز 2-2 سے برابر کرنے کے ارادے سے اترے گا۔حالانکہ  آخری ٹیسٹ میں  احمد آباد کی پچ پر تیسرے میچ سے زیادہ ٹرن ہونے کی امید ہے۔فاکس نے اتوار کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے بعد ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ " احمد آباد گراؤنڈ کی سطح دوسری مرتبہ کسی معمہ سے کم نہیں ہوگی اور یہ ان کی ٹیم پر منحصر ہے کہ وہ ان حالات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیسے کرتے ہیں۔ آج  پریکٹس کے دوران پچ پر موجود تھا اور میرے خیال میں یہ پہلے کی طرح ہی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ تشویش کی بات ہے۔ ہمیں اس پچ پر پہلی گیند سے ٹرن دیکھنے کو ملے گی۔ لہذا ہمیں ایسی صورتحال میں کھیلنے کا طریقہ تلاش کرنا ہوگا۔ فاکس نے بتا

تازہ ترین