حیدآباد میں آئی پی ایل مقابلے کے ٹی آر کا بی سی سی آئی سے مطالبہ

حیدرآباد //بی سی سی آئی کی جانب سے رواں سیزن آئی پی ایل2021 ء کے مختلف مقامات پر انعقاد کی تیاریاں ہورہی ہیں لیکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے حیدرآباد کی میزبانی کو نظرانداز کردیا گیا ہے جس پر ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤنے ٹوئٹ کرتے ہوئے آئی پی ایل منتظمین اور بی سی سی آئی سے ایک کھلی اپیل کی ہے کہ وہ حیدرآباد کی میزبانی پر غور کریں۔ راما راؤنے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے بیان میں بی سی سی آئی اور آئی پی ایل کے عہدیداروں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سیزن ہونے والے ٹورنمنٹ میں حیدرآباد کی میزبانی کو شامل کیا جائے۔  

۔100ٹی20 وکٹیں | شاہین نے کم عمرترین بولر کا اعزاز حاصل کیا

کراچی //شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے کم عمرترین بولر کا اعزاز حاصل کرلیا۔پاکستانی شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے جسپریت بمرا سے ٹی 20 وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے کم عمرترین بولر کا اعزاز چھین لیا، شاہین آفریدی نے یہ سنگ میل 20 برس اور 326 دن کی عمر میں عبور کیا،19 برس کی عمر میں ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے بمرا نے اس طرز میں 100 وکٹیں 23 برس اور 57 دن کی عمر میں مکمل کرلی تھیں۔  

تازہ ترین