اننت ناگ میں کراٹے مقابلہ اختتام پذیر | کھلاڑیوںمیں انعقامات تقسیم کئے گئے

اننت ناگ//اننت ناگ میں کراٹے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔اننت ناگ کراٹے ایسوسی ایشن کے اہتمام سے ویری ناگ میں ٹریڈیشینل چمپئن شپ مقابلہ کا انعقاد ہوا جس میںقریب 100کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔کراٹے مقابلہ کی اختتامی تقریب میں ڈی ایس پی ڈورو اشانت گپتا اور ایس ایچ او ڈورو نذیر اندرابی  کے علاوہ معزز شہری موجود رہے ۔کھیل مقابلہ کے اکتتام پر کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کئے گئے ۔اپنے خطاب میں ڈی ایس پی نے کراٹے کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھیل مقابلہ سے نوجوانوں میںذہنی و جسمانی نشوونما میں اہم تبدیلی آتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بندہے ۔۔  

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر ایک سال کی پابندی اور 42 لاکھ 50 ہزار جرمانہ

 لاہور//پاکستان  کے ٹسٹ کرکٹراور وکٹ کیپر  عمر اکمل پر عالمی ثالثی عدالت نے 12 ماہ کی پابندی اور 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ عالمی ثالثی عدالت نے انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کے فیصلہ کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈاور عمر اکمل کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر فیصلہ سنا یاہے۔ فیصلہ کے مطابق پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق  2.4.4 کی ایک مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر پابندی عائد کردی۔ 20فروری 2020 کو معطلی کا شکار ہونے والے عمر اکمل اب 42 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جمع کرانے کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے سیکیورٹی اور اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کے طے شدہ ری ہیب پروگرام پر عمل کرکے دوبارہ مسابقتی کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔ عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کے دو موبائل فونز واپس کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ یہ دونوں موبائل فونز تحقیقات کی غرض سے پی سی بی کے سیکورٹی اینڈ وجیلینس ڈپ

تازہ ترین