تازہ ترین

دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

 احمد آباد//صدر رام ناتھ کووند نے آج دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم موٹیرا کے علاقے میں واقع جواب ‘نریندر مودی اسٹیڈیم’ کے نام سے جانا جائے گا ، کا رسمی افتتاح اورقریب میں ہی تیار ہونے والے سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو کا بھومی پوجن کیا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر مملکت برائے کھیل کرن رجیجو بھی موجود تھے ۔ آج سے ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین موجودہ سیریز کا تیسرا ٹسٹ اسی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ 2016 میں جب اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے لئے مسمار کیا گیا تھا ، تو اس میں 54،000 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش تھی اور پھر اس کا نام سردار ولبھ بھائی پٹیل اسٹیڈیم رکھا گیا تھا۔ اب اس کا نام وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر رکھا گیا ہے ، جو ماضی میں گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی تھے ۔ جنوری 2018 میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔ انگلینڈ اورہن

کھیلو انڈیا کا دوسرا مرحلہ 26فروری سے شروع،تیاریاں مکمل

سری نگر//مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں 26فروری سے کھیلو انڈیاکا دوسرا مرحلہ شروع ہونے جا رہا ہے اس دوران محکمہ سیاحت کے حکام نے بتایا کہ اس پرگرام کی مدد سے وادی کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کی برفیلی چٹانوں پر 26 فروری سے ’کھیلو انڈیا‘ کا دوسرا مرحلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس انعقاد سے کشمیر کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔کشمیر کے ناظم سیاحت غلام نبی ایتو نے سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ’کھیلو انڈیا‘ کی تیاریوں کے سلسلے میں جانکاری دی۔انکا کہنا تھا کہ کھیلو انڈیا میں قریبا ملک کے ایک ہزار کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں جن کے ساتھ دیگر افسران بھی ہوں گے۔انکا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی کشمیر کی سیاحت کے سفیر بنیں گے اور ملک بھر میں سیاحت کو تشہیر دے کر یہاں کی سیاحت کو فروغ دینے میں کافی