تازہ ترین

ہندوستان اور انگلینڈ گلابی گیند سے اُمیدوں کا چراغ جلائیں گے

احمدآباد// ہندوستان اور انگلینڈ آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لئے بدھ کے روز دنیا میں سب سے زیادہ صلاحیت والے کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ٹسٹ میچ میں گلابی گیند سے امیدوں کا چراغ جلانے اتریں گے ۔ہندوستان اور انگلینڈ اس وقت سیریز میں -1۔1 سے برابری پر ہیں ، اگلے دو ٹسٹ میچوں میں اس بات کا فیصلہ ہونا ہے کہ ان دونوں میں سے کون سی ٹیم عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچے گی۔ یعنی ان کا لارڈس کا سفر احمدآباد سے ہوکر نکلنا ہے ۔ اگر یہ دونوں ٹسٹ ڈرا رہ جاتے ہیں تو آسٹریلیا کی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔ ہندوستان کو یہ سیریز دو۔ایک یا تین ۔ایک سے جیتنی ہے جبکہ انگلینڈ کو تین۔ایک سے جیتنی ہے ۔ یہ دلچسپ ہے کہ عالمی چیمپئن شپ فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں ہونا ہے جس میں شائقین کی صلاحیت ایک لاکھ 10 ہزار ہے ۔ سردار پٹیل اسٹیڈیم نے 2014 سے کسی بین

حالات کا فائدہ اٹھانا ہمارا مقصد :روٹ

احمد آباد// انگلینڈ کے اسٹار بلے باز اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ہندوستان کے ساتھ احمدآباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں بدھ سے شروع ہونے والے تیسرے پنک بال ٹیسٹ کے سلسلے میں کہا ہے کہ پنک بال ٹسٹ میں حالات سے فائدہ اٹھانا انگلینڈ کا مقصد ہے ۔انگلینڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ انھیں یقین ہے کہ پنک بال ٹیسٹ تیزگیندبازوں اور انگلینڈ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے ۔ روٹ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ احمدآباد کی پچ پر کچھ مخصوص حالات میں اسپن گیندبازوں کو بھی مدد ملے گی۔ روٹ نے تیسرے ٹسٹ سے پہلے ورچوئل کانفرنس میں کہا، ہم سیریز میں ابھی ایک۔ایک کی برابری پر ہیں۔ ہمارے نقطہ نظر سے یہ ایک اچھی صورتحال ہے ۔ یہ ٹیسٹ تمام کھلاڑیوں کے لئے دلچسپ ہونے والا ہے ۔ برصغیر میں ہندوستان کے خلاف کھیلتے ہوئے آپ گیند کے اسپن ہونے کی امید کرتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ کچھ حالات میں ایسا ہوگا لیکن اگر حالات تیزگیندبازی

چھتیس رن پر آل اؤٹ، تجربہ ہے ، کوئی داغ نہیں :وراٹ

احمدآباد// ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے احمدآباد میں بدھ کے روز انگلینڈ کے ساتھ پنک بال ٹیسٹ سے پہلے کہا کہ گلابی گیند عام لال گیند کے مقابلے بہت زیادہ سوئنگ ہوتی ہے ’ جسے ہم کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پوری ٹیم کا 36 رن پر آل آؤٹ ہونا ایک تجربہ تھا، اسے داغ نہیں سمجھا جا سکتا۔ ایک سیشن میں آل آؤٹ ہونے سے پہلے ان کی ٹیم نے پہلے دو دن اچھا کرکٹ کھیلا۔ اسی طرح انگلینڈ بھی اپنے گذشتہ پنک بال ٹیسٹ میں 58 رن بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ احمدآباد میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ایک دن پہلے کہا تھا کہ وہ ہندوستان کے ایڈیلیڈ میں گلابی گیند سے 36 رن پر آؤٹ ہونے کی صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ۔ وراٹ نے منگل کے روز ورچول پریس کانفرنس میں کہا،‘ کولکاتا میں 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے ایک میچ میں ہم نے ت