کراچی ٹیسٹ| دوسرے روز پاکستان کی محتاط بیٹنگ

 جنوبی افریقہ پر 88رنز کی برتری،فواد عالم سنچری بنا کر آؤٹ کراچی/دو کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 220رنز پر آؤٹ کرنے والی پاکستانی ٹیم کو حریف ٹیم پر 88رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔میچ میں دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں اب تک آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 308رنز بنا چکی ہے۔فواد عالم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نو چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ سنچری مکمل کی اور پھر 109رنز کے سکور پر لونگی نگیڈی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔اس وقت کریز پر حسن علی اور نعمان علی موجود ہیں۔آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 64 رنز کی باری کھیلی اور فواد کے ساتھ 102 رنز کی شراکت قائم کی جس نے ٹیم کو مستحکم پوزیشن پر کھڑا کیا۔ لیکن پھر پہلے فواد اور چند گیندوں کے بعد فہیم کو پویلین لوٹنا پڑا۔اس سے قبل اظہر علی 51رنز جبکہ محمد رضوان 33کے سک

سینے میں درد کی شکایت

کلکتہ/ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی کو بدھ کے روز اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد کلکتہ کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دوپہر بعد سینے میں درد کی وجہ سے علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ گانگولی کو گزشتہ دو جنوری کو بھی سینے میں درد کے بعد کلکتہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہاں ان کا تقریباپانچ دن تک علاج کیا گیا اور سات جنوری کو چھٹی دی گئی۔ اس وقت انہیں جم میں ورک آوٹ کرتے وقت ہلکے دل کا دورہ پڑا تھا اور انہیں اسپتال میں لے جایا گیا۔ اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق گانگولی کی تین شریانوں میں رکاوٹ آگئی تھی ان میں سے ایک شریان 90 فیصد تک بند تھی۔اس وجہ سے گانگولی کو انجیوپلاسٹی سے گزرنا پڑا تھا اور انہیں ایک اسٹنٹ لگایا گیا تھا۔ (یواین آئی)  

تازہ ترین