تازہ ترین

وراٹ کوہلی کی 4سالہ حکمرانی ختم

 دوبئی/پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے تازہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کو نمبر ایک کی جگہ سے ہٹا دیا ہے۔بابر  اس وقت آئی سی سی بلے بازی رینکنگ میں نمبر ایک بلے باز بن گئے ہیں۔ وراٹ اکتوبر 2017کے بعد سے پہلی بار نمبر ایک کی جگہ سے ہٹے ہیں۔ وراٹ نے تب جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرس کو نمبر ایک کی جگہ سے ہٹایا تھا۔ بابر اعظم کے اس وقت 865ریٹنگ پوائنٹ ہیں اور وہ وراٹ سے آٹھ پوائنٹ زیادہ ہیں۔بابر  کو جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا فائدہ ملا۔ انہوں نے یہ سیریز 837ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ شروع کی تھی۔ انہوں نے پہلے میچ میں شاندار 103رن بنائے جس سے ان کے پوائنٹس کی تعداد 858پہنچ گئی اور اس کے ساتھ ہی وہ وراٹ سے آگے نکل گئے حالانکہ انہوں نے دوسرے میچ میں 32 رن بنائے لیکن  بابر کے فیصلہ کن میچ میں 94رن بنانے کے ساتھ ہی وہ ایک بار

آئی پی ایل کے دوران امیزون پر بنائے گئے اسپیشل اسٹور کے ساتھ گھر کو اسٹیڈیم بنائیں

بنگلورو/پورے ملک میں کرکٹ کا خمار چڑھنے کے ساتھ امیزون ڈاٹ ان نے کرکٹ شائقین کے لئے خاص طورپر تیار ایک اسٹور لانچ کیا ہے ۔ کرکٹ کے دیوانے ٹی وی پر چالیس فیصد تک کی چھوٹ، اے سی، ریفریٹرس، پنکھے ، کولرس وغیرہ پر پچاس فیصد تک کی چھوٹ کے ساتھ اپنے گھر کو اسٹیڈیم میں تبدیل کرسکتے ہیں اور اپنے گھر پر آرام سے بیٹھ کر کھیل کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔اسپورٹس سامان جیسے پروٹیکٹیو گیئر، کلاتھ، شوز، کرکٹ بیٹ، بال، کٹ بیگ اور پوما، ایڈ ی داس، نیوبیلنس، کوسکو وغیرہ جیسے برانڈس کے کمپلیٹ سیٹ پر پچاس فیصد تک کی چھوٹ کے ساتھ پرکشش ڈیلز کا فائدہ اٹھاکر آپ کرکٹ کا جشن منا سکتے ہیں۔ ایڈی داس، پوما، نائک، فلا، نیو بیلنس، جاکی، مونٹے کارلو وغیر ہ جیسے برانڈس سے ہمارے کرکٹ کلکشن میں سے اپنی پسندیدہ جرسی اور اسپورٹس ویئر کا انتخاب کریں۔ ایکو، فائر، ٹی وی، الیکسا۔انیبلڈ ڈیوائسز پر الیکساکے ساتھ یا امیزون ڈاٹ ان پر ش

بُرا دن گزرگیا، اگلا میچ ہمارا ہوگا،بابراعظم کا عزم

 کراچی: برا دن گزرگیا، اگلا میچ ہمارا ہوگا‘ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے سیریز میں پھر برتری کا عزم ظاہر کردیا۔پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 6 وکٹ کی شکست کا سامنا کرنا پڑا،پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں کپتان بابر اعظم نے کہاکہ ہمارا دن اچھا نہیں تھا، جلد گرنے والی وکٹوں نے بھی کافی نقصان پہنچایا، جس کی وجہ سے ہم مومینٹم کھو بیٹھے، مڈل آرڈر میں میری اور حفیظ کی شراکت بھی لمبی نہیں چلی،یہ بات درست ہے کہ مڈل آرڈر جدوجہد کر رہی ہے تاہم ابھی ہمیں یہاں اور زمبابوے میں بھی ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں، اس دوران مختلف کمبی نیشنز کی آزمائش جاری رہے گی تاکہ بھارت میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ تک موزوں کمبی نیشن تشکیل دے سکیں۔جنوبی افریقہ سے اگلے میچ کے بارے میں بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا برا دن گزرچکا، ہم شکست کو پس پشت ڈال کر مثبت چیزوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے،ا

بیڈمنٹن انڈیا اوپن کیساتھ ملک میں واپسی کیلئے تیار

نئی دہلی/یواین آئی// یونیکس سن رائز انڈیا اوپن 2021 ٹورنامنٹ کے ساتھ ملک میں بیڈمنٹن واپسی کے لئے تیار ہے ۔ 11 سے 16 مئی تک دارالحکومت کے کے ڈی جادھو انڈور ہال میں شائقین اور میڈیا کی عدم موجودگی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے 48 مضبوط کھلاڑی اور ریو اولمپک چیمپیئن کیرولائنا مارن اور دنیا کی پہلی نمبر کینٹو موموتا سمیت 33 ممالک کے 228 کھلاڑی شامل ہوں گے ۔ یہاں 114 مرد اور 114 خواتین شٹلر ہیں۔ چین بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گا۔بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سپر 500 ایونٹ کے طور پر درجہ بندی کیا گیا یہ سالانہ ٹورنامنٹ 2020 ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے لئے کوالیفائی کرنے والے آخری کوالیفائی فیکیشن ایونٹس میں سے ایک ہے جو دلچسپ ہوگا۔ حالانکہ کووڈ 19 کے معاملے بڑھنے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو حفاظتی پروٹوکول کی پیروی کرتے ہوئے شائقین اور میڈیا کے بغیر بایو ببل (بائیو سیف ماحول) میں منعقد کیا جائے گا۔ب

کرناہ کرکٹ پریمیئر لیگ اختتام پزیر | کنڈی گرین گلیکسی نے سیریز اپنے نام کر لی

کرناہ //کرناہ پریمیئر لیگ ٹونٹی ۔20 کرکٹ ٹورنا منٹ کا اتوار کو فائنل میچ چھمکوٹ کے کرکٹ گرونڈ میں کھیلا گیا جس دوران کنڈی گرین گلیکسی نے جموںوکشمیر پولیس کی ٹیم کو شکست دے کر یہ فائنل میچ اپنے نام کر لیا۔کرنا ہ میں یہ چیمپئن شپ 2 مارچ کو شروع ہوئی تھی جس میں 32 ٹیموں نے شرکت کی ان ٹیموں میں جموں وکشمیر پولیس ، فوج اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ٹیمیںنے بھی حصہ لیا تھا ۔اتوار کو فائنل میچ جموں وکشمیر پولیس الیون اور کنڈی گرین گلیکسی کے مابین کھلا گیا۔ میچ میں جے اینڈ کے پولیس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے 195 رنزبنائے۔ کنڈی گرین گلیکسی نے 196 رنز کے ہدف کے تعاقب کرنے کی کوشش کی تاہم میچ کے دوران شدید بارش کی وجہ سے یہ میچ مکمل نہ ہو سکا۔بعد میں فائنل کے نتائج کا فیصلہ ’بال آوٹ‘ یعنی بغیر کھلاڑیوں کے ویکٹ کو ہیٹ کرنا تھا اور اس کیلئے ا

میچ ساڑھے سات بجے شروع ہونے پر دھونی ناراض

ممبئی //چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی ہندوستان میں آئی پی ایل میچ شروع کرنے کے ساڑھے سات کے وقت سے کافی ناراض ہیں اور اس کے پیچھے وہ وجہ بتاتے ہیں کہ جب آپ آٹھ بجے میچ شروع کرتے ہیں تب تک تو اوس پڑچکی ہوتی ہے۔ دھونی کا کہنا ہے کہ30 سے 40 منٹ کی بالکل خشک حالت سارا فرق پیدا کردیتی ہے۔ دھونی میزبان براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس سے اپنی ٹیم کی دہلی کیپٹلس کے ہاتھوں کل سات وکٹ کی شکست کے بعد بات کررہے تھے۔ دھونی نے کہا کہ جب انہوں نے اپنی اننگز شروع کی تو پچ بلے بازی کے لئے کافی مشکل تھی لیکن پچ پر ایک بار اوس پڑگئی تو وانکھیڑے کی وکٹ بلے بازی کے لئے جیسے جنت ہوگئی۔ چنئی کپتان نے کہا ، "آپ کو آگے کی طرف  دیکھنا ہوگا۔" آپ کو پہلے کھیلتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی ، جب آپ پہلے بیٹنگ کرتے ہو تو ، آپ  اضافی 10-15 رنز چاہیں گے جو آپ عام طور پر آٹھ بجے شروع

میچ ساڑھے سات بجے شروع ہونے پر دھونی ناراض

ممبئی //چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی ہندوستان میں آئی پی ایل میچ شروع کرنے کے ساڑھے سات کے وقت سے کافی ناراض ہیں اور اس کے پیچھے وہ وجہ بتاتے ہیں کہ جب آپ آٹھ بجے میچ شروع کرتے ہیں تب تک تو اوس پڑچکی ہوتی ہے۔ دھونی کا کہنا ہے کہ30 سے 40 منٹ کی بالکل خشک حالت سارا فرق پیدا کردیتی ہے۔ دھونی میزبان براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس سے اپنی ٹیم کی دہلی کیپٹلس کے ہاتھوں کل سات وکٹ کی شکست کے بعد بات کررہے تھے۔ دھونی نے کہا کہ جب انہوں نے اپنی اننگز شروع کی تو پچ بلے بازی کے لئے کافی مشکل تھی لیکن پچ پر ایک بار اوس پڑگئی تو وانکھیڑے کی وکٹ بلے بازی کے لئے جیسے جنت ہوگئی۔ چنئی کپتان نے کہا ، "آپ کو آگے کی طرف  دیکھنا ہوگا۔" آپ کو پہلے کھیلتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی ، جب آپ پہلے بیٹنگ کرتے ہو تو ، آپ  اضافی 10-15 رنز چاہیں گے جو آپ عام طور پر آٹھ بجے شروع

جیت کے ہدف کیساتھ اتریں گی کولکاتہ اور حیدرآباد کی ٹیمیں

 چنئی//سن رائزرس حیدرآباد اورکولکاتہ نائٹ رائیڈرس آئی پی ایل- 14 میں یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں فاتحانہ آغاز کرنے کے ارادے سے اتریں گی۔چنئی میں ٹورنامنٹ کا افتتاحی مقابلہ ہوچکا ہے جس میں بنگلور کی ٹیم گزشتہ چیمپئن ممبئی انڈینس کے خلاف آخری گیند پر دووکٹ سے سنسنی خیز جیت حاصل کرچکی ہے۔ ٹورنامنٹ کا یہ تیسرامیچ اورچنئی میں دونوں ٹیموں کا یہ پہلا میچ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ہرحال میں اپنے پہلے میچ میں جیت حاصل کرنا چاہیں گی۔آئی پی ایل کا دوسرامقابلہ دہلی کیپٹل اور چنئی سپرکنگس کے درمیان آج شام کو کھیلا جائے گا۔ حیدرآباد اورکولکاتہ کے مابین مقابلہ چنئی کے اس میدان پر کھیلاجانا ہے جہاں بنگلور نے ممبئی کو آخری گیندپر دووکٹ سے شکست دی تھی۔ حیدرآباد کے کپتان تجربہ کار آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنر ہیں جبکہ کولکاتہ کے انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن ہیں۔ وارنر اورمو

آزادی کا امرت مہوتسو،گاندربل میں سائیکل ریلی کا انعقاد

گاندربل//’آزادی کا امرت مہوتسو‘تقریبات کے سلسلہ میں زون تولہ مولہ کے زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر نے سنیچر کو نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے صحت مند طرز زندگی اور سماج میں اتحاد و دوستی کے جذبہ کواپنانے کیلئے سائیکل ریس کا انعقاد کیاگیا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفیسر شفقت اقبال نے کے ایکٹویٹی انچارج محمد مقبول کی موجودگی میں ریس کو ہری جھنڈی دکھائی جو صفاپورہ سے شروع ہوکر عشم بانڈی پورہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ سائیکل ریس میں 89شرکاء، جن میں نوجوان طالب علم اور مقامی شہری موجود تھے۔ شرکاء سے بات چیت کے دوران شفت اقبال نے کہاکہ سائیکل ریلی منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوںاور لوگوںکو جسمانی سرگرمیاں اور سپورٹس کو روزمرہ کی سرگرمیوں میں حصہ لیکر تندرست رہنے اور قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ بعد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پہلی3پوزیشن حاصل کر

دھونی کے سامنے نئے کپتان پنت کا چیلنج ہوگا

 ممبئی//چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور دہلی کیپیٹلز (ڈی سی) کے درمیان یہاں ہفتہ کو ہونے والے آئی پی ایل 14 میں زبردست مقابلہ ہوگا، حالانکہ دونوں ٹیمیں ابھی کووڈ-19 کے مسائل سے دوچارہیں۔سی ایس کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے لئے یہ ٹورنامنٹ ایک نئی شروعات کی طرح ہوگا، جبکہ دہلی کے کپتان رشبھ پنت کے لئے بھی یہ سنہری موقع ہوگا، کیونکہ ان کے آئیڈیل ان کے سامنے ہوں گے۔ دہلی کی ٹیم پچھلی بار آئی پی ایل 13 میں فائنل میں پہنچی تھی، جبکہ سی ایس کے کی ٹیم ساتویں نمبر پر رہی تھی۔آئی پی ایل 13 گذشتہ سیزن میں دبئی ابو ظہبی اور شارجہ میں منعقد ہواتھا اور ٹورنامنٹ کے فائنل کے پہلیروز کورونا کے 674 نئے معاملے تھے اور ٹورنامنٹ کے فائنل کے دن 1096 نئے کیسز تھے۔ اس کے مقابلے میں آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں چھ شہروں میں مقابلے ہونے ہیں، جن میں ممبئی، دہلی، بنگلور، چنئی، کولکتہ اور احمد آباد شامل

لندن کے میئر صادق خان آئی پی ایل میچوں کولندن لانے کے خواہاں

لندن//لندن کے میئر صادق خان نے آئی پی ایل میچوں کو انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں لانے کے تعلق سے جوش وخروش کا اظہارکیا ہے۔صادق خان نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں کہا، ’’اگر میں پھر سے لندن کے میئر کے طورپر منتخب کیا جاتا ہوں تو میں لندن میں آئی پی ایل میچوں کے انعقادکے سلسلے میں کرکٹ حکام کے ساتھ کام کروں گا۔ یہ کورونا وبا کے بعد ایک بہتر لندن بنانے کا میرامنصوبہ ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ لندن کے لوگ وراٹ کوہلی، روہت شرما، رشبھ پنت اور کئی دیگر کھلاڑیوں کو یہاں دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں اور دنیا کے دوسب سے بڑے میدانوں لارڈس اور دی کیا اوول کے ساتھ لندن آئی پی ایل میچوں کی میزبانی کے لئے مثالی مقام ہوگا۔خان نے کہا، ’’ایلیٹ مقابلوں میں بھیڑ کی غیرموجودگی لندن کے کئی کھیل کے مداحوں کے لئے مشکل رہی ہے، لیکن مجھے معلوم ہے کہ ہم وبا کے بعد ایک بہتر، زیادہ کھلے اور خوشحال

اسٹار اورڈزنی انڈیا نے آئی پی ایل 2021 کیلئے 100 کمنٹیٹرز کا اعلان کیا

 ممبئی//آئی پی ایل 2021 آفیشل میڈیا ہولڈراور میزبان براڈکاسٹر ڈزنی انڈیا نے اس بڑے ٹورنامنٹ کے لئے 100 کمینٹیٹرز کے شاندار پینل کا اعلان کیا ہے، جس میں علاقائی اور انگریزی کمنٹیٹرز کامرکب شامل ہے، جو ناظرین اور شائقین کو ان کی پسند کی زبان میں براہ راست کمنٹری کے ساتھ کھیل سے لطف اندوز ہونے کاآپشن دے گا۔آئی پی ایل کے 14ویں سیزن میں پہلی بار انگریزی اورہندی کے علاوہ تمل، تیلگو، کنڑ، ملیالم، بنگالی سمیت تمام زبانوں میں آئی پی ایل کمنٹری سے لطف اندوز ہوا جاسکے گا۔ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ایک نیا آپشن مراٹھی فیڈ بھی جوڑاگیا ہے۔اسپورٹس، اسٹار اور ڈزنی انڈیا کے سربراہ سنجوگ گپتا نے کمنٹری پینل کے اعلان کے موقع پر کہا، "آئی پی ایل اپنے 14 ویں سیزن کے ساتھ واپس آگیا ہے اور ہم ان چہروں کے ناموں کا اعلان کرنے پر فخرمحسوس کررہیہیں، جو نو بیک وقت آئی پی ایل فیڈس کے میگاکاسٹ کے لئے

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اولمپک چمپئن ارجنٹینا سے 4-4 سے ڈراکھیلا

بیونس آئرس //ہندوستانی ہاکی ٹیم سے یہاں منگل کو پہلے پریکٹس میچ میں 4-3 سے شکست کے بعد اولمپک چمپئن ارجنٹینا نے بدھ کو کھیلے گئے دوسرے پریکٹس میچ میں ہندوستان کے ساتھ تناو سے پر مقابلہ 4-4 سے ڈرا کھیلا۔ ہندوستان اب 11 اپریل کو ایف آئی ایچ ہاکی پرولیگ مقابلے میں ارجنٹینا سے بھڑے گا ہندوستان کی جانب سے ورون کمار نے ساتویں اور 44 ویں، راجکمار پال نے 13ویں، روپندرپال سنگھ نے 14 ویں منٹ میں گول کئے، جبکہ میزبان ٹیم کی جانب سیلنڈرو ٹولنی نے دسویں، لوکاس ٹوسکانی نے 23 ویں، اگناشیا اورٹیز نے 42وین اور لوکاس نے 57 ویں منٹ میں گول کئے۔ہندوستانی ٹیم نے پہلے ہی کوارٹر فائنل میں تین گول کرتے ہوئے میچ کاعمدہ آغاز کیا۔ پہلے گول کا سہرا مندیپ سنگھ کے سربندھا، جنہوں نے میچ کے ساتویں منٹ میں ہندوستان کو پینالٹی کارنر دلانے میں مددکی، جسے ڈریگ فلکر ورون کمار نے شاندار گول میں تبدیل کرکے ہندوستان کو اب

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

سنچورین//تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میج میں پاکستان جنوبی افریقہ کو 28 رنز سے شکست دیکر پروٹیز کے دیس میں 2 مرتبہ ون ڈے سیریز اپنے نام کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے۔ 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایڈن مرکرم کے ساتھ جینیمن ملان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے اپنی ٹیم کو 54 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔پاکستان کو پہلی کامیابی شاہین شاہ آفریدی نے دلائی جب 18 رنز بنانے والے ایڈن مرکرم وکٹوں کے عقب میں سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ 77 کے سکور پرکیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے عثمان قادر نے 17 رنز بنانے والے جے جے سمٹس کو چلتا کیا۔ ملان کا ساتھ دینے کپتان ٹیمبا باووما آئے اور دونوں نے 50 رنز کی شراکت قائم کر کے سکور کو 127 تک پہنچا دیا۔سیریز کا پہلا میچ کھیلنے والے محمد نواز نے ایک ہی اوور میں ملان(77) اور باووما(20) کو چلتا کیا۔ نواز نے چند رنز کے اضافے سے کلاسن کو بھی چلتا کرکے پاک

آر سی بی کے ڈینئل سیمس کورونا سے متاثر | پڈیکل ٹیم سے جڑے

بنگلورو//رائل چیلنجرز بنگلورو کے آسٹریلیائی آل راونڈر ڈینئل سیمس کووڈ-19 مثبت پائے گئے ہیں جبکہ دیودت پڈیکل کورونا سے باہر آکر واپس ٹیم کے ساتھ جڑگئے ہیں۔فرنچائزی نے بدھ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سیمس کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ سیمس بنگلورو ٹیم کے ساتھ گزشتہ تین مئی کو منفی رپورٹ کے ساتھ چنئی میں جڑے تھے لیکن وہ آئی پی ایل کے لازمی ٹیسٹنگ عمل میں مثبت پائے گئے ہیں۔ ٹیم ہوٹل میں یہ دوسرا ٹیسٹ منعقد کیا گئا تھا۔سیمس میں کورونا کی کوئی علامات نظرنہیں آرہی ہے اوراس وقت وہ متعینہ طبی سہولت میں آئیسولیشن میں رکھے گئے ہیں۔ فرنچائزی نے ساتھ ہی بیان میں کہا کہ بنگلور کی میڈیکل ٹیم سیمس کے مسلسل رابطے میں ہے اور بی سی سی آئی پروٹوکال کے تحت وہ لگاتار سیمس کی صحت کی نگرانی رکھے گی۔اس درمیان آرسی بی نے بتایا کہ دیودت پڈیکل تازہ ٹیسٹ میں منفی آنے کے بعد ٹیم کے ساتھ جڑگئے ہیں۔ پڈیکل گزشتہ سیزن م

دہلی کو آئی پی ایل خطاب تک پہنچانے کی پوری کوشش کروں گا :رشبھ پنت

نئی دہلی//دہلی کیپٹلس ٹیم کے نئے کپتان رشبھ پنت نے منگل کے روز کہا کہ وہ اس سال دہلی کی کپتانی ملنے سے کافی اچھامحسوس کررہے ہیں اور وہ اس موقع کا پورا فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔ آئی پی ایل میں چھ میچوں میں 2079 رن بناچکے پنت نے کہا، ‘‘ میں اپنے سبھی کوچوں اور ٹیم مالکان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقع دیا اور اب مجھے اس موقع کا پورا فائدہ اٹھانا ہوگا۔ ہم ایک ٹیم کی شکل میں گزشتہ دو، تین برسوں سے کافی اچھا کھیل رہے ہیں۔ ہم نے ابھی تک ایک مرتبہ بھی آئی پی ایل خطاب نہیں جیتا ہے اور میں اس مرتبہ خطاب جیتنے کے لئے اپنی بہترین دینے کی پوری کوشش کروں گا۔23سالہ وکٹ کیپر بلے باز پنت نے مزیدکہا ، "اس بار ہماری تیاریاں بہت اچھی ہیں۔ ٹیم میں ہر ایک اپنا 100 فیصد دے [؟][؟]رہا ہے ۔ میں ٹیم کے ماحول سے بہت خوش ہوں اور ایک کپتان کو اس سے زیادہ کچھ نہیں چاہئے ۔ "ٹی

مصباح الحق کا ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا اشارہ

لاہور// پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کیلئے ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا۔مصباح کا کہناہے کہ شاداب خان کے متبادل سمیت ٹیم کمبی نیشن کے لیے جو تبدیلی ضروری ہوئی کریں گے۔ مڈل آرڈر بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔ سنچورین اور وانڈررز کی پچز جنوبی افریقی کنڈیشنز کی حقیقی ترجمانی کرتی ہیں، ان باؤنسی پچز پر ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کا سنچری کرنا بہت خوش آئند ہے۔پاکستانی ہیڈکوچ نے بولرز کی کارکردگی کے حوالیسے اس یقین کا اظہار کیاہے کہ ہمارے باؤلرز تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین کم بیک کریں گے، ڈریسنگ روم کا ماحول بہت حوصلہ افزاء ہے، لڑکے سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹیم کے لیے ہر جیت بہت اہم ہے۔  

علی پور نے دہلی اسٹیٹ کبڈی ایسوسی ایشن کا خطاب جیتا

 نئی دہلی//علی پور ضلع شمال نے دوارکا، ضلع جنوب مغرب کو 34کے مقابلے 47پوائنٹس سے شکست دیکر دہلی اسٹیٹ کبڈی ایسوسی ایشن چیمپئن شپ کے مرد زمرہ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے جبکہ تیسرے مقام پر روہنی، ضلع شمال مغرب اور مغرب وہار، ضلع مغرب رہے۔خواتین زمرہ میں دوارکا ضلع جنوب مغرب نے علی پور، ضلع شمال کو 19پوائنٹس کے مقابلے چالیس پوائنٹس سے شکست دیکر پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ تیسرے مقام پردلشاد گارڈن، ضلع شاہدرہ اور مہرولی، ضلع جنوب رہی۔دہلی اسٹیٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے نائب صدر نرنجن سنگھ کے مطابق تین اور چار اپریل کو ہوئے اس مقابلہ کے مرد زمرہ میں علی پور ٹیم کے وجے ملک اور دوارکا ٹیم کے منکو نے اپنی ٹیم کے لئے قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ خواتین میں دوارکا ٹیم کی کماری تنو، علی پور ٹیم کی کماری نکیتا اور شاہدرہ ٹیم کی کماری نشا نے اپنی ٹیم کے لئے قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس ٹورن

ہندوستان نے 20 تمغوں کیساتھ دبئی پیرا بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا اختتام کیا

دبئی//عالمی چمپئن پرمود بھگت نے یہاں اتوار کو شباب الاحلی کلب میں منعقدہ تیسرے شیخ ہمدان بن راشد المکتوم دبئی پیرا بیڈمنٹن چمپئن شپ 2021 میں ہندوستان نے دو طلائی تمغے جیت کر ہندوستان نے مجموعی طور سے بیس تمغوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام کیا۔ٹورنامنٹ کے آخری دن ہندوستان کے ٹاپ اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی کرشنا ناگر اور پریم کمار علی نے بھی ٹورنامنٹ کے آخری دن مشترکہ ایس ایچ 6 اور مکس ڈبلز ڈبلیو ایچ ون۔ ڈبلیو ایچ۔2 میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کے لئے دو سونے کے تمغے جیتے۔ اس طرح ہندوستان نے چار طلائی ، چھ چاندی اور 10 کانسے کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 20 تمغوں کے ساتھ ٹاپ کرتے ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا خاتمہ کیا جبکہ فرانس چار سونے کے تمغوں ، دو چاندی اور دو کانسے کے تمغوں کے ساتھ دوسرے مقام پر اور ملائشیا نیسات تمغوں (تین طلائی ، ایک چاندی اور تین کانسے) کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔یو

گِن دُن سپورٹس کمپلیکس میں تائیکانڈو کوچنگ کلاس کا دوبارہ آغاز

سرینگر // جموں وکشمیر سپورٹس کونسل نے گِن دُن سپورٹس کمپلیکس میں تائیکانڈو کی تربیت کا آغاز کیا ہے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ کوچ اتول پنگوترا ،جو دو بار کامن ویلتھ میڈلسٹ اور پانچ بار عالمی چیمپئن شپ میں شریک ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کو تربیت کے لئے سیشنوں کی منصوبہ بندی اور نصاب کا مسودہ تیار کرنے میں کلیدی شخصیت بننے جا رہے ہیں۔اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے  اتول نے کہا کہ اس کیمپ کا بنیادی مقصدکھلاڑیوں میں ہنرکونکھارنا ہے تاکہ وہ قومی سسطح پر جموں وکشمیر کی نمائندگی کرسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑیوں میں انسٹرکٹر جو دوسرے کھلاڑیوں کی مدد کر سکتے ہیں، انہیں تربیت فراہم کی جائے گی۔اتول نے گن دُن اسپورٹس کمپلیکس میں نئی سہولیات کی فراہمی پر سراہنا کی۔ ڈویژنل اسپورٹس آفیسر نزہت فاروق ،جو کھیل سرگرمیوں کی انچارج ہیں ، نے کہا کہ دوسرے کھیلوں کے لئے بھی اسی طرح کے کیمپ لگا