تازہ ترین

سرینا ولیمز انجری کے باعث فرینچ اوپن سے دستبردار

 واشنگٹن/امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز انجری کے باعث فرنچ اوپن سے دستبردار ہوگئیں۔ رافیل نڈال، ڈومینک تھائم اور الیگزینڈر زیوررو اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔اسپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ امریکا کے میکنزی میکڈونلڈ سے ہوا نڈال تیسرے سیٹ میں کچھ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن نڈال گیم پر چھائے رہے اور میچ میں 1-6 ، 0-6 اور 3-6 سے کامیابی حا صل کی۔ورلڈ نمبر 3 ڈومینیک تھائم نے جیک سوک کو اسٹریٹ سیٹس میں 1-6 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جرمنی کے الیگزینڈر زیورور نے ہوگیو ہربرٹ کو سخت مقابلے کے بعد ہرادیا۔سرینا ولیمز نے سویٹانا پائرنکووا (Tsvetana Pironkova) کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے سیٹ میں انجری کے باعث گیم اور ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ اس طرح وہ اپنا 24 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئیں۔خواتین کے مقاب

ٹوئنٹی 20|شعیب ملک سب سے زیادہ رنزبنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز

 لاہور/پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے دنیا کے تیسرے بہترین بلے باز بن گئے ہیں۔ 38 سالہ شعیب ملک نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبر پختونخوا کی جانب سے ناردرن کی ٹیم کے خلاف میچ میں 20 رنز اسکور کیے جس کے ساتھ ہی وہ 9922 ٹوئنٹی ٹوئنٹی رنز اسکور کرنے والے سابق کیوی کپتان برینڈن میک کولم سے آگے نکل گئے ۔شعیب ملک اب تک 390 ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں 37.31 کی اوسط سے 9926 رنز اسکور کرچکے ہیں جن میں 61 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے یہ رنز 125.53 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کئے ہیں۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب س زیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے اب تک 13296 رنز بنا ئے ہیں، ان کے ہم وطن کیرون پولارڈ 10298 رنز کے ساتھ اس فہرست میں دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ایک دیگر معاملے میں وکٹ کیپر بیٹسمین

بانڈی پورہ میں کھیل فیسٹول کا آغاز | 218ٹیمیں مختلف کھیلوں اور زمروں میں شامل ہونگی: ڈی جی پی

سرینگر //بدھ کو شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں جموں و کشمیر کی جانب سے ماہانہ میگا اسپورٹس فیسٹول کا آغاز کیا گیا ۔ فیسٹول کا افتتاح لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر اور ڈائریکٹر جنرل پولیس  دلباغ سنگھ نے کیا ۔ افتتاحی تقریب کے موقعہ پر آئی جی پی کشمیر وجے کمار ، ڈی آئی جی نارتھ کشمیر محمد سلمان چودھری ، ایس پی بانڈی پورہ راہل ملک ، ڈی سی بانڈی پورہ اویس احمد کے علاوہ فوج اور انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈی جی پیدلباغ سنگھ نے بانڈی پورہ پولیس اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے ضلع کے نوجوانوں کیلئے سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کے اقدام کی سرہانہ کی تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کی نمائش کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کھلوں کے لخاظ سے یہ سب سے بڑی تقریب ہے جس میں 218 ٹیمیں مختلف زمروں کے تحت حصہ لے رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹیموں میں والی بال ، فٹ با

پلوامہ میں سافٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز | ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

سرینگر؍/جنوبی کشمیر ضلع پلوامہ میں محکمہ یو تھ سپورٹس کی جانب سے کھیل سرگرمیاں شدو مد سے جا ری ہے۔ محکمہ کی جانب سے سپورٹس اسٹیڈیم  پلوامہ میں سافٹ بال انٹر زونل ڈسڑکٹ سطح کا ٹورنامنٹ شروع کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگولانگر نے کیا۔ ٹورنامنٹ میںآٹھ زونوں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ قصبہ پلوامہ میں یو تھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے سافٹ بال انٹرزونل ڈسڑکٹ سطح کا ٹورنامنٹ کا آغاز۔ اس حوالے سے سپورٹس محکمہ کی جانب سے پلوامہ اسٹیڈیم میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگو لانگر کے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب پر یو تھ سپورٹس افسر پلوامہ نور الحق کے علاوہ محکمہ کے دیگر ملازمین موجود تھے ترقیاتی کمشنر نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ نمائندے تنہا ایاز کے مطابق سافٹ بال ٹورنامنٹ میں آٹھ زونوں کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ &nbs

مضبوط راجستھان کیخلاف بلند حوصلوں کیساتھ ُاترے گا کولکتہ

 دبئی //کپتان دنیش کارتک کی سربراہی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اپنی سابقہ جیت سے پرجوش بدھ کو آئی پی ایل 13 کے میچ میں ناقابل تسخیر اور جیت کے رتھ پر سوار راجستھان رائلز کے سامنے ایک زبردست چیلینج پیش کرنے کے ارادے سے اترے گا۔کولکتہ کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز سے ہارنا پڑا تھا جب کہ اس نے پچھلے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو یکطرفہ انداز میں سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل راجستھان نے آخری میچ میں چنئی سپر کنگز اور کنگز الیون پنجاب کو شکست دی تھی۔کولکتہ کی ٹیم دو میچوں میں ایک ہار اور ایک جیت کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے جبکہ راجستھان کی ٹیم دونوں میچ جیتتی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں چار پوائنٹس کے ساتھ دہلی کیپیٹلز کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔کے کے آر کا مقابلہ راجستھان جیسی مضبوط ٹیم کے چیلنج سے ہوگا جس نے اب تک ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہ

دوسرا پولیس پرئمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزید

سرینگر//نوجوانوں کیلئے جموں کشمیرپولیس مختلف کھیل مقابلوں کااہتمام کررہا ہے اور ہم امن کیلئے مشترکہ طور کام کررہے ہیں جوہمارامقصد ہے۔اس بات کااظہار پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے دوسری پولیس پرئمیرلیگ ’’پلے فار پیس 2020‘‘ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر پولیس سربراہ نے فاتح ٹیم کومبارکباد دی ۔ یہ میچ سونہ وار اسٹیڈیم میں چھترہامہ نائٹس اورگولڈن برانڈس کے درمیان کھیلا گیا جس میں چھتر ہامیہ نائٹس نے فتح حاصل کی۔ انہوں نے ضلع پولیس سرینگر اور دیگر شریک ایجنسیوں کی سراہنا کی جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کاکامیاب انعقاد کیا۔انہوں نے ذارئع ابلاغ کا بھی شکریہ اداکیاجنہوں نے اس ٹورنامنٹ کااحاطہ کیا۔اس موقعہ پر پولیس سربراہ نے کہا کہ آئندہ ایام میں مزید ایسے نصف درجن کھیل سرگرمیوں کاانعقاد کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کل سے بانڈی پورہ میں ایک ماہ ط

آئی پی ایل :دہلی کیپٹلز اور سن رائزرس حیدرآبادآج آمنے سامنے

ابوظبی/کپتان شریئس آئیر کی اہل قیادت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی دہلی کیپٹلز کی ٹیم منگل کے روز سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل میچ میں جیت کی ہیٹ ٹرک کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی جبکہ ابتدائی دو میچ ہار نے والی وارنر کی زیر قیادت سن رائزرس حیدرآباد کی اپنی غلطیوں کو درست کرکے دوبارہ واپسی پر بظر ہوگی ۔دہلی آئی پی ایل 13 میں اپنے دونوں میچ جیتنے کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ حیدرآباد کی ٹیم اپنے دونوں میچ ہارنے کے بعد آٹھویں نمبر پر ہے ۔ دہلی نے پہلے میچ میں کنگز الیون پنجاب کو ایک سپر اوور میں شکست دی تھی اور آخری میچ میں چنئی سپر کنگز کو ہرایا تھا۔ اس سے قبل حیدرآباد کو پہلے رائل چیلنجرز بنگلور نے 10 رنز سے اور آخری میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔دہلی کے لئے آخری میچ میں ان کے دونوں اوپنرز شکھر دھون اور پر

نیوزی لینڈ پاکستان کیخلاف ہوم سیریز کا اعلان آج کریگا

آکلینڈ/نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ آج پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا ، نومبر دسمبر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔کیوی بورڈ کے مطابق وہ کل انٹرنیشنل ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا اس میں پاکستان کے خلاف سیریز کا شیڈول بھی شامل ہے۔ پاکستان ٹیم نے نومبر دسمبر میں نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے جس کے لیے نیوزی لینڈ روانگی 20 نومبر کو متوقع ہے، پاکستان شاہین بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ جائے گی۔پاکستان شاہین نیوزی لینڈ میں دو چار روزہ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کے کھلاڑی ایک دوسرے کی ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔  

ہیون نارواؤ پرائمری لیگ | فائنل میچ زنڈفرن نے 5 وکٹوں سے جیت لیا

بارہمولہ //ناروائو بارہ مولہ میں کھیلے گئے ’ہیون ناروائو‘پرائمری لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں زنڈفرن نے چندن واڑی کوپانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔اتوار کوکھیلے گئے اس میچ میں چندن واڑی کی پوری ٹیم 18ائورزمیں95رن بنا کر آوٹ ہوئی ،جس کے بعد زنڈفرن کی ٹیم نے یہ ہدف صرف 15ائورزمیں مکمل کرلیااوراس کے صرف پانچ کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔زنڈ فرن کی ٹیم کے غلام محمد کو اس میچ میں چار وکٹ لینے پر مین آف دی میچ قرار دیاگیاجبکہ اشفاق احمد ملک مین آف دی سیریز قرار پائے ۔اشفاق احمد نے اس ٹورنامنٹ میں 250رن اسکورکئے اورچار وکٹیں بھی لیں۔میچ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو بیس ہزار روپے کا چیک اورایک ٹرافی پیش کی گئی جبکہ ہارنے والی ٹیم کودس ہزار روپے کا چیک اور ٹرافی دی گئی۔اس ٹورنامنٹ میں بتیس ٹیموں نے حصہ لیا۔اس موقعہ پرایس ایچ او شیری سجاد احمد،سیاسی کارکن محمد انورخان اور علاقے کے معزز لوگ

اننت ناگ میں جسمانی طور خاص ناخیزکھلاڑیوں کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز

اننت ناگ// ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ نے جسمانی طور خاص ناخیز کھلاڑیوںکیلئے کرکٹ ٹرنی کاافتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ کا اہتمام ضلع انتظامیہ نے غیر سرکاری رضاکار تنظیم ’ہیومنٹی ویلفیئر ‘ کے اشتراک کے ساتھ کیا ہے۔ جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع اور بڈگام ضلع کے 9ٹیم ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لینگے۔ اس موقعہ پر اے ڈی سی نے کہاکہ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا مقصد جسمانی طور خاص ناخیز افراد کی حوصلہ افزائی کرنا اور اُن کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تفریح ہر کسی شخص کا حق ہے اور ناخیز افراد کو اس سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ اے ڈی سی نے کہاکہ ضلع انتظامیہ تمام پڑھے لکھے نوجوانوں اور خاص کر جسمانی طور ناخیز افراد کی معاشی خودمختاری اور ہنر کو فروغ دینے کیلئے کام کررہی ہے۔      

عالمی شہرت یافتہ سابق آسٹریلین کھلاڑی ڈین جونز انتقال کر گئے

 ممبئی ؍ ماڈرن ون ڈے کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جانے والے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کا جمعرات کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 59 سال تھی۔ جونز ممبئی اسٹوڈیو سے آئی پی ایل کے لئے تبصرہ کرنے ہندوستان آئے تھے ۔ جونز نے آسٹریلیا کے لئے 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے میچ کھیلے ۔ وہ اپنے دور میں ون ڈے میں سب سے بہترین فنشزر مانے جاتے تھے ۔میلبورن میں 24 مارچ 1961 کو پیدا ہوئے جونز نے 52 ٹیسٹ میچوں میں 46.55 کی اوسط سے 3631 رنز بنائے جس میں 11 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے 164 ون ڈے میچوں میں 44.61 کی اوسط سے 6068 رنز بنائے ۔ ون ڈے میں ان کی سات سنچریاں اور 46 نصف سنچریاں ہیں۔ انہوں نے فرسٹ کلاس میں 245 میچوں میں 19188 رنز بنائے جس میں 55 سنچریاں اور 88 نصف سنچریاں شامل ہیں۔جونز نے 30 جنوری 1984 کو ایڈیلیڈ میں پاکستان کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا جبکہ انہوں نے ا

حکمت عملی کو صحیح طریقے سے انجام دیا :روہت شرما

ابوظبی/کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو 49 رنز سے شکست دینے کے بعد ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے اس میچ میں اپنی حکمت عملی کو صحیح طریقے سے انجام دیا ۔ممبئی نے آئی پی ایل کے اپنے دوسرے میچ میں کے کے آر کو 49 رنز سے شکست دے کر فتح کا ذائقہ چکھا۔ اس میچ میں کپتان روہت نے تین چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 54 گیندوں پر 80 رنز بنائے ۔ روہت کو اننگز کے لئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔روہت نے کہا کہ ہم نے اپنی حکمت عملی کو صحیح طریقے سے نافذ کیا اور ٹیم اس میچ میں اچھی پوزیشن میں تھی۔ پچ بہتر تھی اور اوس بھی کم پڑرہی تھی۔ میں پل شاٹس کھیلنے کے مواقع کی تلاش میں تھا اور میں نے اس کے لئے بھی تیاری کی۔ میں ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں۔ میرے سارے شاٹس بھی اچھے تھے ۔کپتان نے کہا کہ میں نے پچھلے چھ ماہ میں کرکٹ نہیں کھیلی تھی اور میں درمیان میں کچھ وقت گزارنا چاہتا تھا

زمبابوے کے دورۂ پاکستان کی تصدیق، میچر خالی اسٹیڈیم میں ہوں گے

 کراچی/پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے وینیوز اور شیڈول کی تصدیق کر دی،زمبابوے ٹیم اسلام آباد میں قرنطینہ مکمل کرے گی، سیریز ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، میچز شائقین کے بغیر کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا، ملتان میں کھیلی جانے والی اس سیریز کے دیگر دو میچز یکم اور تین نومبر کو کھیلے جائیں گے۔اس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز راولپنڈی میں 7، 8 اور 10 نومبر کو کھیلیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کا کہناہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نے دنیا کے افق پر اپنا تشخص ایک پرامن اور محفوظ ملک کی حیثیت سے منوالیا ہے، اس سیریز کی تصدیق سے دنیا کو یہ پیغام بھی ملتا ہے کہ پاکستان نے بہت کامیاب انداز سے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پ

سوپور میں انٹرزون فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزید

سوپور//سوپورمیں 14اور17برس سے کم عمروں کی انٹرزون کلسٹر’بی‘ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلوں میں سوپور زون کی ٹیموں نے ڈنگی وچھ زون کی ٹیموں کو ہرایا۔ٹورنامنٹ کااہتمام ڈسٹرکٹ یوتھ سروسزوسپورٹس بارہ مولہ نے فیاض احمدصابون اورشوکت احمدوازہ کی نگرانی میں کیاتھا۔اس ٹورنامنٹ میں ضلع بارہ مولہ کے مختلف زونوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔14برس سے کم عمر کے ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ ہائراسکینڈری اسکول سوپور کے میدان میں کھیلا گیاجس میں سوپور زون نے ڈنگی وچھ رفیع آباد زون کی ٹیم کو 6گولوں سے شکست دیدی۔ سوپورزون کے حنان احمد نے تین ،فرقان نے دو اورمحسن نے ایک گول اسکورکیا۔ڈنگی وچھ زون کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہا۔اسی طرح 17برس سے کم عمر ٹیموں کے درمیان فائنل میچ زون سوپور اور ڈنگی وچھ زون کے درمیان کھیلا گیا۔اس میچ میں پہلے نصف میں کوئی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی جبکہ دوسرے نصف میں سوپ

جھیل ڈل میں فوج کے اہتمام سے شکارا ریس کاانعقاد

سرینگر//چنار کارپس کے زیر اہتمام 20آر آر (ڈوگرا) نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور سیاحت کو بڑھاوا دینے کی غرض سے ڈل جھیل سرینگر میںشکارا ریس کا انعقاد کیاگیا جس میں15شکارا والوں نے حصہ لیا۔ ریس منعقد کرنے کا مقصد پوری دنیا میں ڈل کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا تھا۔ کرنل پروین کمار ، کمانڈنگ آفیسر 20آر آر (ڈوگرا) نے جھنڈی دکھا کر ریس شروع کی ۔شکارا ریس کو دیکھنے کیلئے اچھی خاصی بھیڑ کے علاوہ سیاح اور سرینگرکے مقامی شہری بھی موجود تھے۔ شکارا ریس میں حصہ لینے والوں کے کنبے اور حمایتی اُن کی حوصلہ افزائی کررہے تھے اور3کلومیٹر ریس 40منٹوں میں اختتام پذیر ہوئی۔ شکارا ریس جیتنے والے عاشق ڈار کو 10ہزار روپے جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب غلام نبی بٹ اور فاروق احمد بٹ نے جیت لی۔ شکارا ریس میں تکنیکی مدد 114بٹالین سی آر پی ایف ، مقامی انتظامیہ اور پولیس نے فراہم کی۔ شکارا ریس میں حصہ لینے

فرنچ اوپن ٹینس:آغاز سے پہلے ہی کورونا کی لپیٹ میں آگیا

 پیرس/آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آغاز سے قبل ہی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک مزید 2 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 وہ کھلاڑی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔منتظمین نے متاثرہ کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے جب کہ فیڈریشن آف فرنچ ٹینس کے حکام نے اب تک مجموعی طورپر 900 لوگوں کے ٹیسٹ کرائے ہیں، فرنچ اوپن کے مقابلے 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک پیرس میں شیڈول ہیں۔  

قاضی گنڈ میں والی بال ٹورنا منٹ اختتام پذیر

پلوامہ/سید اعجاز/قاضی گنڈ میں ’محمد منصور خان میموریل والی بال ٹورنامنٹ فائنل میچ آفی گرینڈ سپائی کرس نے جیت لیا۔ قاضی گنڈ میں ایک ہفتہ قبل والی بال ٹورنامنٹ شروع ہوا جس میں متعدد ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلہ آفی گرینڈ سپائی کرس اور الائٹ کلب سرینگر کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموںنے خطاب کو جیتنے کیلئے سخت مقابلہ کیا جس سے شائقین محظوظ ہوئے۔ آفی گرینڈ سپائی کرکس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الائٹ کلب سرینگر کو ہرایا۔ فاتح ٹیم کو50ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 30ہزار روپے دیئے گئے۔ ٹورنامنٹ کا اہتمام کرنے والے رفیق احمد خان نے کہا کہ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھنا ہے۔   

جموں وکشمیر کے نوجوان کافی باصلاحیت ہے : لیفٹیننٹ گورنر | سرینگر میں پولیس پریمیرلیگ کا افتتاح کیا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیرکے نوجوان کافی باصلاحیت اور مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار اد کرسکتے ہیں۔انہوں نے اس کا اظہار آج سونہ وار کرکٹ سٹیڈیم میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے دوران کیا۔ اس موقعہ پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنرنے سری نگر میں کھیل کود کلچر پر اپنے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ صوفیوں اور سنتوں کی یہ سرزمین جہاں کھیل کود، امن، خوشحالی اور خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔جموںوکشمیر پولیس کو کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقا د کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا  کہ جموںوکشمیر کی جانب سے ایسی تقریبات کا انعقاد پولیس عملے کی انسان دوستی کا عکاسی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر میں صلایت کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ صرف ایک صحیح سمت کا تعین اور تھوری بہت مدد سے نوجوانوں کی توانائیوں کو بروئے کار لایا جاسکتا ہے

شہامہ گاندربل میں ٹی20کرکٹ میچ | میڈیا ٹیم نے پولیس ٹیم کو21رنوں سے ہرایا

گاندربل//اڈگنی بل شہامہ گاندربل میں میڈیا اور پولیس ٹیموںکے درمیان دوستانہ ٹی20کرکٹ میچ کھیلا گیا جو میڈیا ٹیم نے 21رنوں سے جیت لیا۔ ٹاس جیت کر ذرائع ابلاغ پر مشتمل نمائندوں کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کی اور18اوور میں 2کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 186رن سکور کئے۔ ارشاد احمد نے51گیندوں پر 6چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 71رن بنائے اور ناٹ آوٹ رہے جبکہ مقصود احمد نے 21گیندوں پر6چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 50رن سکور کیا۔جیت کاہدف حاصل کرنے کیلئے اُتری پولیس ٹیم کو ابتدائی اوور میں ہی جھٹکا لگا اور3 وکٹیں جلدی گرگئیں۔ پانچویں وکٹ کی شراکت میں پولیس ٹیم نے میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ میچ کے آخری 6گیندوںپر 38 رنوں کی ضرورت تھی تاہم پولیس ٹیم 7 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر صرف 165 رن ہی بناسکی۔   

اونتی پورہ میں حبہ خاتون فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح

ترال //چندہارہ پانپور میں اونتی پورہ پولیس نے فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ٹورنامنٹ میںپلوامہ سے 27اور سرینگر و بڈگام اضلاع سے کچھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے حبہ خاتون فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ کھیل کود سے نوجوانوں میں چھپی صلاحیتوں کو نکھارا جاسکتا ہے ۔ ایس ایس پی کے ہمراہ ایس ڈی پی او پانپور اور ایس ایچ او پانپور تھے۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے کہاکہ ٹورنا منٹ میںہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی ۔لوگوں نے اونتی پورہ پولیس کی کاوشوں کی سراہنا کی۔