تازہ ترین

محمد عامر موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم

لاہور// فاسٹ باولر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ انتظامیہ کے ساتھ معاملات طے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ اب بھی اپنے اس مؤقف پر قائم ہیں کہ وہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کھیل سکتے۔دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا شکار ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے محمد عامر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ یا کرکٹ سے بڑا نہیں ہوں لیکن میں اس مینجمنٹ اور اس کی ذہنیت کے ساتھ کارکردگی نہیں دکھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے اور ہر کھلاڑی اس کی تائید کرے گا کہ کوئی بھی کھلاڑی اس وقت تک اپنی پوری کارکردگی نہیں دکھاسکتا جب تک کہ وہ ڈریسنگ روم سے لطف اندوز نہ ہو، معیار سے کمتر کارکردگی کے نتیجے میں کھلاڑی کے آس پاس کے لوگوں کو اس سے بہتر فائدہ اٹھانے کے لیے اس کی ہمت بندھانی پڑتی ہے لیکن اس مینجمنٹ کا معاملہ ایسا ن

سیدمشتاق علی ٹرافی : کیرالہ نے دہلی کو شکست دی

ممبئی /سلامی بلے باز رابن اتھپا کی 91 رن کی شاندار اننگز کی بدولت کیرالہ نے اپنی بہترین کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے دہلی کو آج سیدمشتاق علی ٹرافی ٹی ٹورنامنٹ کے ایلیٹ گروپ ای میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مسلسل تیسری جیت درج کی جبکہ دہلی کو تین میچوں میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دہلی نے کپتان شکھر دھون کی 48 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 77 رن کی زبردست اننگز ،ہمت سنگھ نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 26 رن، للت یادو کے 25 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ پانچ رن اور انوج راوت کی 10 گیندوں پر ایک چوکی اور تین چھکوں کی مدد سے 27 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کی بدولت20 اوورز میں چار وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔کیرالہ نے 19 اوورز میں چار وکٹوں پر 218 رنز بنا کر جیت اپنے نام کرلی۔ گزشتہ میچ میں 137 رنز بنانے والے محمد اظہرالدین اس بار کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہ