تازہ ترین

نئی تعلیمی پالیسی ایک نئے ہندوستان کی بنیاد رکھے گی:مودی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ تین سے چار سال کے غور وخوض اور لاکھوں مشوروں اور آرا کے بعد نئی تعلیمی پالیسی کو عملی شکل دی گئی ہے اور یہ ایک نئے ہندوستان کی بنیاد رکھنے میں کام کرے گی۔مسٹر مودی نے نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت ہائر ایجوکیشن میں ہونے والی تبدیلیوں پر قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر نظریہ کے لوگ اس نئی تعلیمی پالیسی پر منتھن اور غور و خوض کر رہے ہیں۔ اس پالیسی کی کوئی مخالفت نہیں کررہا ہے کیونکہ اس میں یکطرفہ کچھ بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک سرکلر نہیں ہے بلکہ ایک مہا یگیہ ہے ، جو ایک نئے ملک کی بنیاد رکھے گا اور ایک صدی تعمیر کرے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ تعلیم پالیسی میں ملک کے اہداف کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے تاکہ مسقتبل کیلئے نسل کو تیار کیاسکے ۔ کئی دہائیوں سے تعلیمی پالیسی میں کوئی تبدیل نہیں ہوئی تھی ، جس سے سماج میں ب

ملک میں 1383 لیباریٹریاں قائم | ایک دن میں6.39 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ

نئی دہلی// 06 اگست کو پورے ملک میں 6,39,042 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی اب تک جانچ کئے گئ نمونوں کی تعداد مجموعی طور سے 2,27,88,393 ہوگئی ہے ۔اس دوران ملک میں کورونا ٹسٹ لیبوں کی تعداد بڑھ کر 1,383 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 62,538 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اورپورے ملک میں اس وقت انفیکشن کے سرگرم معاملے 6,07,384 ہیں۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیباریٹریوں کی فہرست میں تیرہ اور نام جڑ گئے ہیں۔ ان میں سرکاری 931 اور نجی لیباریٹریاں 452 ہیں۔ اس وقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹسٹ لیباریٹریاں 701 ہیں جن میں سرکاری 422 اور نجی 276 ہیں جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹسٹ لیباریٹریوں کی تعداد 573 ہیں جن میں سرکاری 476 اور نجی 97ہیں اور سی بی این اے ٹی

ترکی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے:بھارت

نئی دلی//ہندوستان کی وزارت خارجہ نے جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو لے کر گزشتہ دنوں ترکی کی جانب سے دئے گئے بیان کو حقائق کے طور پر غلط،جانبدارانہ اور غیر ضروری بتایا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ترکی ہندوستان کے داخلی معاملات میں اس وقت دخل اندازی کرے، جب اس کو یہاں کی زمینی حقیقت کا علم ہو۔ دراصل گزشتہ دنوں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے کشمیر کا موازنہ فلسطین سے کرنے کے ساتھ ہندوستان پر کورونا بحران کے دوران کشمیر میں مظالم کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔ عید الاضحی کے موقع پر اردگان  نے پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے بات کی تھی اور کشمیر کے معاملہ میں پاکستان کو حمایت دینے کی بات کہی تھی۔وہیں کچھ دنوں پہلے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستانی ہم منصب عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے فون پر بات کرتے ہوئے یقین دلایا تھا کہ ان کا ملک کشمیر کے معاملہ پ

کیرالہ میں شدید بارشیں | تودہ کھسکنے سے 15 افرادہلاک، 70لاپتہ

ایڈُکی// کیرالہ میں ایڈُکی ضلع کے راجمالہ میں جمعہ کو شدید بارش ہونے کے سبب تودہ کھسکنے سے کم سے کم 15 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر 70 افراد لاپتہ ہو گئے ۔ اس دوران 16 افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی رات سے علاقے میں شدید بارش ہو رہی ہے جس کے سبب مُنار میں راجمالہ کے پیٹیمُڈی میں علی الصباح تقریباً چار بجے تودہ کھسکنے کا یہ واقعہ ہوا۔ جائے وقوعہ سے 15 لاش برآمد کی گئی ہیں جبکہ 16 افراد کو بچا لیا گیا ہے جن میں سے چار افراد کی حالت سنگین ہے ۔ بچائے گئے لوگوں کو یہاں کے کنَّن دیون اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔ اس علاقے سے دیگر علاقوں کا رابطہ کم ہونے کے سبب واقعہ کے بارے میں کئی گھنٹوں بعد صبح پتہ چل سکا۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسپونس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور راحت رسانی کا کام شروع کر دیا۔ ایک افسر سے بتایا کہ راحت اور بچاؤ مہم کے تحت عوام کو

کورونا وائرس| بھارت میں تعداد 20لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر سے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 62 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 20.27 لاکھ کی حدعبور کر چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسزکی تعداد چھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔یہ اطمینان کی بات ہے کہ اس عرصہ کے دوران 49769 افراد شفایاب ہونے سے جان لیوا وائرس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 1378106 لاکھ ہوگئی ہے ۔جمعہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں پہلی بار کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 2027075 ہوگئی ہے اور886 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 41585 ہوگئی ہے ۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 67.98 فیصد اور اموات کی شرح 2.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔شفایابی کی شرح میں مسلسل اضافے کے باوجودملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے نئے کیسز میں 11883 عدد کا اضافہ ہوا ہے ، جس س

ایک دن میں پہلی بارریکارڈ 62 ہزار سے زائد کورونا مریضوں کا اضافہ

سرینگر// ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے بیچ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 62538 کیس رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 20 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اس طرح ملک میں کورونا متاثرین کی بڑھ کر2027074 تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم یہ اطمینان کی بات ہے کہ اس عرصہ کے دوران 49769 افراد شفایاب ہونے سے جان لیوا وائرس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 1378106 لاکھ ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں پہلی بار کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد بڑھ کر 2027075 ہوگئی ہے اور886 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 41585 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 67.98 فیصد اور اموات کی شرح 2.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔  

ملک میں کورونا کی خوفناک صورتحال برقرار

 نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 19.64 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 904 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 40699 ہو گئی ۔  مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52050 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے سے متاثرین کی تعداد 1964537 ہوگئی۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹرا میں مریضوں کی تعداد 3810 بڑھنے سے ایکٹو کیسزکی تعداد 146268 ہوگئی اور 334 ہلاکتوں سے ہلاک شدگان کی تعداد 16476 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد 1322 بڑھ کر ایکٹو کیسز 80426 ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 1681 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور مجموعی طور پر 104354 افراد صحت یاب ہو

ہند چین سرحدی تنازعہ

مودی جھوٹ بولنے کی وجہ بتائیں:راہل نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی لداخ میں چینی دراندازی کے تیئں سچ نہیں بول رہے ہیں اور انہیں ملک کے عوام کو اس سے متعلق جھوٹ بولنے کی وجہ بتانی چاہئے ۔مسٹر گاندھی نے مسٹرمودی سے کہا کہ وہ ملک کو غلط اطلاع دے رہے ہیں جبکہ خبروں میں کہا جارہا ہے کہ وزارت دفاع کی مئی کی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ چین نے ہندستانی حدود میں دراندازی کی ہے ۔ اس سلسلے میں وزارت کی رپورٹ میں ایک تفصیلی وضاحت دی گئی ہے ۔کانگریسی رہنمانے اس رپورٹ میں دی گئی وضاحت کے بارے میں ایک اخبارمیں شائع خبر پوسٹ کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ‘‘وزیراعظم جھوٹ کیوں بولرہے ہیں’’۔یو این آئی   حقیقی کنٹرول لائن پر فوری کارروائی کی ضرورت:وزارت دفاع نئی دہلی// وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین کے ذریعہ ‘یکطرفہ&r

جوائنٹ ایسوسی ایشن کالجز پنجاب کے انتخابات

چندی گڈھ //طلباء ،کالجوں ،انتظامیہ اور سرکار کے مابین بہتر تال میل بنائے رکھنے کیلئے پنچاب میں 13مختلف ایسوسی ایشنوں کی انجمن جوائنٹ ایسوسی ایشن کالجز (JAC)کے انتخابات پہلی دفعہ عمل میں لائے گئے ۔انتخابات میں چندی گڈھ یونیورسٹی کے چانسلر ایس ستنام سنگھ سندھو (JAC) کے سرپرست اعلیٰ منتخب ہوئے جبکہ نرسنگ کالج ایسوسی ایشن کے چرن جیت سنگھ والیا صدر ،اور ایس منجیت سنگھ سینئر نائب صدر منتخب ہوئے ۔چنائو میں آرینز گروپ آف کالجز کے چیرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ  جوائنٹ ایسوسی ایشن کالجز کے شریک چیرمین منتخب ہوئے ۔اس کے علاوہ شیمن شو گپتا جنرل سیکرٹری جبکہ اس راجندر دھنوا سیکرٹری منتخب ہوئے۔  

گجرات :نجی ہسپتال میں آتشزدگی

 احمد آباد// گجرات کے احمد آباد میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں کل صبح سویرے پیش آئے آتشزدگی ایک بڑے حادثے میں 3 خواتین سمیت کم از کم آٹھ کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔نائب وزیراعلی اور وزیر صحت نتن پٹیل نے بتایا کہ شہر کے قریبی پوش علاقے نورنگ پورہ میں واقع شریئے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں صبح تین بجے کے قریب آگ لگی۔ اسے حکومت نے کورونا مریضوں کے علاج کے لئے وقف کیا ہوا تھا۔ پانچ منزلہ اسپتال کی بالائی منزل پر آگ لگی۔ اس واقعے میں علاج کے لئے وہاں داخل آٹھ کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران اسپتال کا ایک پیرا میڈیکل اہلکار بھی زخمی ہوا۔ 41 مریضوں کو سرکاری ایس وی پی اسپتال منتقل کردیا گیا۔    مودی کا اظہار رنج و غم مرنے والوںکے لواحقین اور زخمیوں کو امداد دینے کا اعلان نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی صبح گجرات کے شہر احمد آبا

گجرات کے اسپتال میں آتشزدگی،3 خواتین سمیت 8 کورونا مریضوں کی موت

احمد آباد// گجرات میں احمد آباد کے پرائیویٹ اسپتال میں جمعرات کی صبح آتشزدگی کے واقعہ میں تین خواتین سمیت کم از کم آٹھ کورونا مریضوں کی دردناک موت ہوگئی۔ نائب وزیراعلی اور وزیر صحت نتن پٹیل نے بتایا کہ صبح نو بجے کے قریب نورنگ پورہ کے علاقے میں واقع شریئے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں جیسے حکومت نے کورونا کے علاج کے لئے وقف کیا تھا، اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس واقعے میں علاج کے لئے داخل آٹھ کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔  

ممبئی میں طوفانی بارشوں کا نصف صدی کاریکارڈٹوٹ گیا

ممبئی //ممبئی میں تیسرے دن بھی مسلسل طوفانی بارش نے شہر اور میٹرو پولیٹن ریجن اور کوکن ساحلی علاقے کی عام زندگی کو مفلوج کردیا ہے ،ممبئی میں نصف صدی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور جنوبی ممبئی کے متمول علاقوں میں پانی گھس گیا ہے،ملبار ہل اور والکیشور میں پہاڑی سڑک کھسکنے اور چٹانیں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے اور ہرممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔ ممبئی میں سیلاب جیسی صورتحال ہے اس کی وجہ سے ٹرینیں اور بسیں بند کردی گئیں جبکہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ممبئی میں طوفانی بارش کی وجہ سے پہلی بار چرچ گیٹ،مرئن لائنس،مرئن ڈرائیو،کالبادیوی،ڈونگری،بائیکلہ،مجگاوں،پریل،دادر اور دوسرے علاقوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے۔ ان متمول اور متوسط علاقوں کا بھی برا حال ہے۔سینٹرل ریلوے نے طوفانی با

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین میں 56 ہزار سے زائد کا اضافہ

سرینگر//ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زائد کیس سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 19.64 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 904 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد40699 ہو گئی۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56228افراد کے کورونا سے متاثر ہونے سے متاثرین کی تعداد1964536 ہوگئی۔ راحت کی کی بات یہ رہی کہ اس دوران46121 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے صحت یاب افراد کی تعداد1328337ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق صحت یابی کی شرح 67.62 فیصد ہو گئی ہے اور شرح اموات 2.07 فیصد ہے۔  

ایودھیا میں تاریخ رقم

اجودھیا//وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو جئے شری رام کے فلگ شگاف نعروں کے درمیان رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔پہلے 40کلو گرام وزنی چاندی کی اینٹ رکھی گئی جس پر رام مندر تحریک کی تفصیلات درج ہیں۔رام مندرکی تعمیر کا سنگ بنیاد عین12:44 پر رکھا گیا۔اس دوران فضا'جئے شری رام'اور بھارت ماتا کی جئے 'جیسے نعروں سے گونج اٹھی۔بھوجی پوجن تقریب میں چنندہ افراد نے شرکت کی جس میں یوپی کی گورنر آنندی بین پٹیل،وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے علاوہ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے اراکین شامل تھے ۔شرکت کرنے والے سادھوں نے اس دوران رام مندر کی اہمیت، رام راج اور 500سال پرانا خواب کس طرح آج پائے تکمیل کو پہنچ رہا ہے اس پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ نو اینٹیں رکھی گئی ہیں جبکہ سال 1989 کے 'شلنیاس' کے دوران رام بھکتوں نے 2.75لاکھ ایٹی

ملک کے لئے تاریخی اور قابل فخر لمحہ :امیت شاہ

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سابق صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اجودھیا میں وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعہ شری رام جنم بھومی مندر کے بھومی پوجن کو ملک کے لئے تاریخی اور قابل فخر لمحہ بتایا اور کہا کہ اس سے ہندوستانی ثقافت اور تہذیب کی تاریخ کا ایک سنہرا باب لکھا گیا ہے اور آج ایک نئے عہد کی شروعات ہوئی ہے ۔دہلی کے نزدیک ہریانہ کے گروگرام میں ایک نجی اسپتال میں کورونا انفیکشن کا علاج کرا رہے مسٹر شاہ نے اپنے پیغام میں کہا،‘‘آج کا دن ہندوستان کے لئے ایک تاریخی اور قابل فخر دن ہے ۔’’پربھو شری رام جنم بھومی پر وزیراعظم مسٹر مودی کے ذریعہ شاندار رام مندر کا بھومی پوجن اور سنگ بنیاد کیا گیا،جس نے عظیم ہندوستانی ثقافت اور تہذیب کی تاریخ کا ایک سنہرا باب لکھا ہے اور ایک نئے عہد کی شروعات کی ہے ۔’’وزیرداخلہ نے کہا،‘‘اجودھیا میں

بابری مسجد تھی اور رہے گی:اویسی

نئی دہلی//ایودھیا میں رام مندر کے بھومی پوجن سے پہلے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے رام مندر کی تعمیر کی اجازت دینے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ’ غیر منصفانہ اور نامناسب‘ بتایا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھی ایسا ہی ٹویٹ کیا۔ اویسی نے بابری مسجد اور اس کے انہدام کی ایک۔ ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا’’بابری مسجد تھی اور رہے گی‘‘۔  

نفرت اورظلم سے رام کا ظہور نہیں ہوسکتا :راہل

 نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی کے ایودھیا میں بھگوان رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے فوراََ بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ رام مریادا پرشوتم ہیں اور نفرت اور ظلم سے ان کا کبھی ظہور نہیں ہوتا ۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ‘‘ انسانیت کے مریادا پرشوتم بھگوان رام بہترین انسانی خوبیوں کا مظہر ہیں ۔ وہ ہمارے دل کی گہرائیوں میں بسی انسانیت کا محور ہیں’’ ۔  

آرینز گروپ آف کالجز کی شجر کاری مہم

چندی گڈھ // آرینز گروپ آف کالجزراج پورہ چندی گڑھ کی طرف سے پٹیالہ کے کالجوں اور سکولوں میںشجر کاری مہم کا افتتاح کل ڈویژنل کمشنرچندر گینڈ نے کیا ۔مہم کے تحت مقررہ جگہو ں پر 500پودے لگائے جائیں گے ۔اس موقعہ پر آرینز کے چیرمین انشو کٹاریہ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔اس موقعہ پرچندر گینڈ نے کہا کہ ضلع میں سینکڑوں نجی اور سرکاری سکولوں اور کالجوں میں خالی اراضی پڑی ہے اور اس اراضی پر درخت لگانے سے ماحول صاف و شفاف ہوگا ۔شجر کاری کی اس مہم میں آرینز کے طلاب اور سٹاپ نے حصہ لیا۔ انشو کٹاریہ نے شرکاء پر زرو دیا کہ وہ شجر کاری مہم میں حصہ لیکر پنچاب کا ماحول صاف وشفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔  

ملک میں پہلی بار فعال کیسوں میں کمی

 نئی دہلی// پہلی بارملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے فعال کیسوں کی تعداد 586244 رہ گئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51706 افراد شفایاب اور 857 افراد ہلاک ہوئے ۔ اسی مدت کے دوران فعال کیسزکی تعداد میں 54 عدد کی کمی آئی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب فعال کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ۔وزارت کے مطابق ملک میں شفایابی کی شرح 67.19 اورہلاکت کی شرح 2.09 فیصد ہے ۔ اب تک ملک میں 1282216 افراد صحت مند ہوچکے ہیں اور 39795 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 52509 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1908255 ہو گئی ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 4866 ، تمل ناڈو میں 1546 ، کرناٹک میں 62

کورونا متاثرین میں52509کا اضافہ، ملک میں مجموعی تعداد19لاکھ سے متجاوز

سرینگر//بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں52509کا اضافہ ہوا ہے جس سے مہلک وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد19لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ مرکزی وزارت صحت نے بدھ کو جو اعداد و شمار پیش کئے اُن کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران1282215کورونا متاثرین افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ابھی تک ملک میں کورونا سے1908254افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ857نئے مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد39795تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا مریضوں کی شفایابی 67.19فیصد تک بڑھ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح گر کر2,09فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں586244متحرک کورونا کیس ہیں۔