تازہ ترین

ایم ڈی ایچ گروپ کے بانی دھرم پال گلاٹی کا انتقال

نئی دہلی//ملک و بیرون ملک مصالحوں کی خوشبو بکھیرنے والے مہاشیاں دی ہٹیّ (ایم ڈی ایچ) گروپ کے بانی مہاشئے دھرم پال گلاٹی کا جمعرات کو دل کو دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ پدم بھوشن اعزازیافتہ دھرم پال نے ماتا چنّن دیوی اسپتال میں 97 سال کی عمر میں آج آخری سانس لی۔ وہ بیماری کے سبب گزشتہ کئی دنوں سے یہاں داخل تھے۔  

کورونا کے 35551 نئے معاملے، ملک میں متاثرین کی تعداد95.34لاکھ

نئی دہلی//صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35551 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 95.34 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 526 مریضوں کی موت ہوئیں، ان میں سے سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر اور دہلی میں ہوئی ہیں۔ اس دوران مہاراشٹر میں کووڈ 19 کے باعث جہاں 111 مریضوں کی موت ہوئی وہیں دہلی میں 82 افراد کی اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔  

تازہ ترین