بھارت پلوامہ حملہ کبھی نہیں بھولے گا

گاندھی نگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پلوامہ حملہ ملک کبھی نہیں بھول سکتا ،جب اپنے بہادر جوانوں کے جانے سے پورا ملک دکھی تھا لیکن کچھ لوگ اس دکھ میں شامل نہیں تھے۔ وہ اس میں بھی اپنا مفاد دیکھ رہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر کی حفاظت کیلئے جان دینے والے جوانوں کے خون پر سیاست کرنے سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لداخ اور کشمیر کی ایک انچ بھی ہم کسی کو ہڑپنے نہیں دیں گے، اس کیلئے سارا دیش ایک جُٹ ہے ۔ گجرات کے کیوڑیا میں اسٹیچو آف یونٹی پہنچ کر سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی سالگرہ پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے پلوامہ حملے کو لے کر سوال اٹھا رہی اپوزیشن پارٹیوں پر جم کر نشانہ سادھا۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں پچھلے سال ہوئے پلوامہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تب کیسی کیسی باتیں کی گئیں، کیسے کیسے بیان دئیے گئے، ملک بھول نہیں سکتا کہ جب ملک پر اتنا بڑا زخم لگا تھا ت

مودی نے ملک کی پہلی سی پلین سروس کی شروعات کی، خود بھی پروازکی

کیوڑیا (گجرات)// وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنی آبائی ریاست گجرات کے نرمدا ضلع کے کیوڑیا، جہاں دنیا کاسب سے اونچا مجسمہ اسٹیچو آف یونیٹی ہے ، سے احمد آباد کے سابرمتی ریورفرنٹ کے درمیان پرواز کرکے ملک کی پہلی سی پلین سروس کی باقاعدہ شروعات کی۔مسٹر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 145ویں یوم پیداٰش پر ان کے 182میٹر اونچے مجسمہ پر گلہائے عقیدت اور منوہری ایکتا پریڈ کا معائنہ کرنے کے بعد یہاں تالاب نمبر 3پر واقع ووٹر ایروڈروم سے پرواز کرکے اس سروس کی شروعا ت کی۔ جب وہ پہاڑیوں سے گھرے اس ہوائی اڈے سے جہاز پر سوار ہونے والے تھے اس سے پہلے انہیں عملہ کے رکن نے ایمرجنسی سیکورٹی سے متعلق معلومات دی اور انہوں نے اسے غور سے سنا۔اس سروس کے لئے ہوابازی شعبہ کی پرائیویٹ کمپنی اسپائس جیٹ 19سیٹوں والے ایک طیارہ کا استعمال کررہی ہے جس میں شروعات میں 12سیٹوں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ یہ کیوڑیا او ر احم

لگاتار چھٹے دن کورونا کے 50ہزار سے بھی کم کیس،متاثرین کی مجموعی تعداد81لاکھ50ہزار کے پار

نئی دہلی// ملک میں لگاتار چھٹے دن کورونا وائرس کے نئے کیسز 50،000 سے بھی کم رپورٹ ہوئے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ رہنے سے اموات اور ایکٹیو کیسز کی شرح میں کمی آرہی ہے ۔ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا کو مات دینے والوں کی شرح 91.34 فیصد رہ گئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح گھٹ کر 1.49 فیصد اورایکٹیو کیسز کی شرح 7.16 فیصد رہ گئی ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 48،268 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور یہ لگاتار چھٹا دن ہے جب کووڈ 19 کے 50 ہزارسے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل جمعہ کے روز 48،648 ، جمعرات کو 49،881 ، بدھ کے روز 43،843 ، منگل کو 36،470 اور پیر کو 45،149 کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59،454 مریض اس جان لیوا وبا سے شفایاب اور 551 افراد ہلاک ہوئے ہ

سردار پٹیل نے ایک مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی:شاہ

نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہی آج کے مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی تھی۔سردار پٹیل کی 145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر شاہ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ‘‘قومی یکجہتی کے عکاس: ہر ہندوستانی کے دل میں بسنے والے آئرن مین سردار پٹیل جی کو خراج عقیدت۔ آزادی کے بعد سینکڑوں ریاستوں میں میں بکھرے ہوئے ہندوستان کو متحد کرنے کے بعد انہوں نے ہی آج کے مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی۔ ان کی مضبوط قیادت ، قومی جذبہ اور زبردست تعاون کو ہندوستان کبھی فراموش نہیں کر سکتا’’۔انہوں نے کہا ‘‘آئین اور سناتن کے توازن کی ایک انوکھی علامت ، سردار پٹیل نے اپنی زندگی کے ہر لمحے کو ملک کے انضمام سے لے کر سومناتھ مندر کی تعمیر نو کے لئے ہندوستان میں ایک قوم کے احساس کو بیدار کرنے کے لئے وقف کیا تھ

۔2005سے قبل تک کچھ لوگ صرف اپنے خاندان کی ترقی میں مصروف تھے :نتیش

 بھاگل پور//بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے انصاف کے ساتھ ریاست کے ہرایک علاقے کی ترقی کرنے کی کامیابی شمارکراتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کا نام لیے بغیر ان پر نشانہ لگایا اور کہا کہ سال 2005 سے قبل تک تو کچھ لوگ محض اپنے خاندان کی ترقی میں ہی مصروف تھے ۔جنتا دل یونائیٹڈ(جے ڈی یو)کے قومی صدر مسٹر کمار نے ہفتہ کو ضلع کے ناتھ نگر اور گوپال پور اسمبلی حلقوں میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے )امیدوار کے حق میں منعقد انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2005 میں ان کی حکومت بننے کے بعد سے انہوں نے ریاست میں بڑھتے جرائم پر روک لگائی اور قانون کی حکمرانی قائم کی۔اس کے بعد ہر علاقے میں ترقیاتی کاموں کو تیزی سے کرایا گیا، جس سے سماج کی آخری قطار میں کھڑے لوگوں تک بنیادی سہولیات پہنچائی گئیں۔مسٹر کمار نے کہا کہ ان کی حکومت کا بنیادی اصول انصاف کے ساتھ ترقی رہا

تازہ ترین