لگاتار چھٹے دن ملک میں کورونا وائرس کے 50 ہزار سے کم کیس ظاہر

نئی دہلی// ملک میں لگاتار چھٹے دن کورونا وائرس کے نئے کیس50ہزار سے کم رپورٹ ہوئے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ رہنے سے اموات اور ایکٹیو کیسوں کی شرح میں کمی آرہی ہے۔ ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا کو مات دینے والوں کی شرح 91.34 فیصد رہ گئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح گھٹ کر 1.49 فیصد اورایکٹیو کیسز کی شرح 7.16 فیصد رہ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے48268 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور یہ لگاتار چھٹا دن ہے جب کووڈ 19 کے 50 ہزارسے کم کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔  

ملک میں کورونا ٹسٹ کی تعداد 10.77 کروڑ سے زیادہ

نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ جانچ کرکے انفیکشن سے متاثروں کا پتہ لگانے کی مہم میں 29 اکتوبر کو فی دس لاکھ کی آبادی پر ٹسٹ کا اوسط 77 ہزار سے زیادہ ہوگیا ہے ۔انڈین میڈیکل ریسرچ کونسل آف انڈیا (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جمعہ کو جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو 11 لاکھ 64 ہزار 648 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اسے ملا کر مجموعی طورسے 10 کروڑ 77 لاکھ 28 ہزار 88 ہوگیا ہے ۔اس بنیاد پر ملک میں فی دس لاکھ کی آبادی پر جانچ کا اوسط 77,937 ہوگیا ہے ۔کورونا وائرس کے بڑی سطح پر پھیلنے کو روکنے کے لئے ملک میں روزانہ اس کی جانچ کی مہم کے تحت 24 ستمبر کو ایک دن میں چودہ لاکھ بانوے ہزار 409 نمونوں کی ریکارڈ جانچ کی گئی تھی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں اس جان لیوا وبا کے مریضوں کی شفایابی میں اضافے سے ملک میں ایکٹیو کیس

شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کاکورونا سے متاثر

نئی دہلی//کورونا کے بحران کے دوران لوگوں کی مالی حالت خراب ہونے کے پیش نظر شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بیدر کرناٹک نے اپنے کوچنگ مراکز پر زیر تعلیم طلبہ کے لیے پانچ کروڑ روپے کی اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کا اعلان آج یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے چیرمین ڈاکٹر عبد القدیر نے کہا کہ وبائی مرض کی وجہ سے پورے ہندوستان میں بچوں مزدوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی اطلاع ملی ہے۔دنیا بھر کے کاروباری حالات خراب ہیں ایسے میں والدین اور سرپرستوں کے لیے اعلیٰ تعلیم دلانا مشکل ہوگیا ہے۔اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہین کوچنگ مراکز پر زیر تعلیم طلبہ کے لیے پانچ کروڑ روپے کی اسکالر شپ دی جائے۔یہ اسکالر شپ بلا تفریق دی جائے گی،البتہ کنڑا میڈیم کو ترجیح دی جائے گی۔ان طلبہ کو بھی ترجیح دی جائے گی جن کے والدین کورونا بیماری سے فوت ہوگئے ہوں۔شاہین سے وابس

وزیراعظم کا 2 روزہ گجرات دورہ

گاندھی نگر//وزیر اعظم نریندر مودی آج سے اپنی آبائی ریاست گجرات کے دو روزہ دورہ پر ہوں گے اور اس دوران وہ متعدد منصوبوں کے ساتھ ملک کی پہلی ‘سی پلین سروس’کابھی افتتاح کریں گے ۔کل یعنی 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وہ ضلع نرمدا کے کیوڈیا میں دنیا کی سب سے بلند مجسمہ ‘اسٹیچیو آف یونٹی’ پر گلپوشی کریں گے ۔سرکاری اطلاعات کے مطابق وہ آج سہ پہر کے آخر میں وسطی گجرات کے ضلع نرمدا کے کیوڈیا پہنچیں گے اور مختلف ترقیاتی کاموں کے 17 پروجیکٹوں کا افتتاح جبکہ چار کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اس موقع پر گورنر آچاریہ دیوورت اور وزیر اعلی وجے روپانی بھی موجود ہوں گے ۔سال 2019 کے دوران یہ 17 پروجیکٹ ریکارڈ وقت میں مکمل ہوئے ہیں۔ دوسال قبل 31 اکتوبر 2018 کو ‘اسٹیچیو آف یونٹی’ قوم کو وقف کرنے کے بعد وزیر اعظم نے کیوڈیا کو عالمی سطح کا ای

پلوامہ حملے کو سازش بتانے والی کانگریس ملک سے معافی مانگے: جاوڈیکر

نئی دہلی// وزیر اطلاعات نشریات پرکاش جاوڈیکر نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کو سازش قرار دینے والی کانگریس کو ملک سے معافی مانگنی چاہئے ۔مسٹر جاوڈیکر نے آج ٹوئیٹ کرکے کہا ، "پاکستان نے اعتراف کیا کہ اس نے پلوامہ میں حملہ کیا۔ اب کانگریسیوں اور باقی لوگوں نے جو سازش کی بات کی تھی انہیں ملک سے معافی مانگنی چاہئے ۔پاکستان کے وزیر فواد چوہدری نے جمعرات 29 اکتوبر کو پاکستانی پارلیمنٹ میں دئے گئے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ پلوامہ دہشت گردی کے حملے میں پاکستان کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے گذشتہ سال پلوامہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کو پاکستان اور اس کے وزیر اعظم عمران خان کا کارنامہ قرار دیا تھا۔ گذشتہ سال 14 فروری کو پلوامہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا۔ خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار کو سی آر پی ایف کے قافلے میں گھسادیا۔ اس دھماکے

نقوی نے مہرشی سوامی دیانند سرسوتی کو یاد کیا

نئی دہلی // اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے جمعہ کے روز آریہ سماج کے بانی مہرشی سوامی دیانند سرسوتی کو ان کی برسی پر یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔نقوی نے ٹوئٹ کیا‘‘آریہ سماج کے بانی ، عظیم مفکر ، سماجی مصلح ، مہرشی سوامی دیانند سرسوتی کی برسی پر خراج عقیدت’’۔ سوامی دیانند سرسوتی کو 30 اکتوبر 1883 کو اجمیر میں قتل کردیا گیا تھا۔یاد رہے انہوں نے ویدوں کو فروغ دینے اور آریہ ورت کو آزادی دلانے کے لئے ممبئی میں آریا سماج کی بنیاد رکھی تھی ۔یواین آئی  

مودی اور راہل گاندھی کی عید میلادالنبیؐ کی مبارکباد

سرینگر // وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ملک کے لوگوں کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد دی ہے اور سبھی لوگوں سے سماج کی بھلائی اور ملک میں امن وسلامتی اور ہم آہنگی کے لئے کام کرنے کی اپیل کی ہے۔ عید میلاد النبیؐ آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے۔سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے آج میلاد النبی کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سبھی میں ہمدردی اور بھائی چارہ قائم رہے۔ نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا، ’’میلاد النبیؐ کی مبارکباد۔ امید ہے سبھی میں دردمندی اور بھائی چارہ قائم رہے۔ سبھی لوگ صحت مند اور خوش رہیں۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی سبھی کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد دی۔ کانگریس کے سابق صدر نے لکھا،’’  عید میلاد النبی کے موقع پر ہمدردی اور بھائی چارے کا جذبہ سبھی کی رہنمائی کر سکتا ہے۔ عید میلاد النبی ؐکی دل سے م

تازہ ترین