نہرو-گاندھی خاندان نے کبھی بھی وزیراعظم دفتر کااحترام نہیں کیا:نڈا

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے کانگریس اور گاندھی خاندان کی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں راہل گاندھی کی ہدایت پر نریندر مودی کا پتلا جلانے کا” ڈرامہ“ شرمناک ہے۔  نڈا نے سلسلہ وار ٹویٹ کرکے کہا ”ایسا ڈرامہ غیرمتوقع نہیں ہے کیونکہ نہرو۔گاندھی خاندان نے کبھی بھی پی ایم او کا احترام نہیں کیا ہے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2004 سے 2014 تک متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے دوراقتدارکے دوران وزیراعظم کے اختیارات کو ادارہ جاتی طورپر کمزور کرتے ہوئے دیکھا گیا۔  

سابق مرکزی وزیردلیپ رائے کو کوئلہ گھپلہ معاملے میں تین سال کی قید

نئی دہلی// دہلی کی ایک مقامی عدالت نے پیر کے روز سابق مرکزی وزیر دلیپ رائے کو کوئلہ گھپلہ معاملے میں تین سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے سابق وزیر کو 1999 کے جھارکھنڈ کوئلہ گھپلہ معاملے میں تین سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں وزیر مملکت رہے رائے کو اس ماہ کے اوائل میں دیگر افراد کے ساتھ قصوروار ٹھہرایا تھا۔  

ترنگے کی توہین ناقابل برداشت : جاوڈیکر

نئی دہلی// اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کے ترنگے کے سلسلے میں دئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ” ترنگے کی توہین بالکل بھی برداشت نہیں ہے“۔  جاوڈیکر نے پیر کو ٹویٹ کرکے کہا،”ترنگا ہندوستان کی شان ہے،ترنگا ہندوستان کی پہچان ہے“۔ واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے اپنی رہائی کے بعد بتایا کیا تھا کہ وہ اُس وقت تک جموں و کشمیر کے علاوہ دوسرا کوئی پرچم نہیں اٹھائیں گی جب تک سابق ریاست کا پرچم اور اس کی خصوصی پوزیشن نہیں لوٹائی جائے گی۔  

ملک میں کورونا وائرس کے 50 ہزار سے کم نئے معاملے ظاہر

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کی رفتار مسلسل سست ہوتی جارہی ہے اور کافی دنوں بعد اس کے ایک دن میں 50 ہزار سے کم نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی پانچ سو سے کم ہوگئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کووڈ 19 کے 45149 نئے معاملے سامنے آئے اور اس کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد 79,09,960 ہوگئی۔ اسی مدت میں 59,165 لوگوں نے س جان لیوا وائرس کو مات دی ہے۔  

دفعہ 370 بحال نہیں کیا جائیگا: روی شنکر پرساد

نئی دہلی// مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی آئینی طور پر کی گئی ہے اور اسے بحال نہیں کیا جائے گا۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی جانب سے ترنگا سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے روی شنکر پرساد نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے ترنگے کی توہین کی ہے جس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 جس نے سابقہ ریاست کو ایک خاص درجہ دیا تھا اور جسے گزشتہ سال منسوخ کیا گیا، کو بحال نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مناسب آئینی عمل کے بعد اسے ہٹا دیا گیا اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے بھاری تعداد میں اس کی منظوری دی ۔انہوں نے کہا کہ اس کو منسوخ کرنا قوم سے ہماری وابستگی ہے اور لوگوں نے اس کی تعریف کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متعدد طریقوں سے محبوبہ مفتی نے ہندوستان کی اس شبیہہ کی بے قدری کا مظاہرہ کیا، جو نا قابل برداشت ہے ۔ انہوں نے دوسری حزب اختلاف کی جماعتوں پر بھ

تازہ ترین