ممبئی کے شاپنگ مال میں آگ، کروڑوں کی مالیت کا نقصان

ممبئی // جنوبی ممبئی کے گنجان مسلم آبادی والے علاقے بلاسیس روڑ پر واقع سٹی سینٹر شاپنگ مال میں گذشتہ رات بڑی آتشزدگی کے سبب کروڑوں کی مالیت کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ اس سانحہ میں دو فائر مین کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم ان حالت مستحکم ہے۔ فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق ، مال میں آگ جمعرات کی رات نو بجے کے وقت لگی جب اس وقت مال کے اندرتقریبا 200 سے 300 افراد موجود تھے جو آگ لگتے ہی محفوظ مقام پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لئے 24 انجن اور6 واٹر ٹینکر کی خدمات حاصل کی گئیںجو اس چار منزلہ مال کی آگ کو قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مال کے پڑوس میں واقع عمارتوں سے 3 ہزار افراد کو حفظ ماتقدم کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔مال میں زیادہ تر موبائل کی دکانیں ہیں اور اس کی پرزے فروخت ہوتے ہ

کورونا کیسوں میں بتدریج کمی، ملک میں54336 نئے کیس ظاہر، متاثرین کی تعداد 77.61 لاکھ

نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے54366 نئے کیس رپورٹہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 77.61 لاکھ ہو گئی ہے۔اس وقت ملک میں کورونا کے کل 595509 ایکٹیو کیس ہیں اور اب تک6948497 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔  ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ریاستوں کو چھوڑ کر بقیہ 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ایکٹیو کیس گھٹے ہیں۔ اس دوران کورونا کے متحرک کیسوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے جس سے اب یہ گھٹ کر 6.95 لاکھ رہ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 77.61 لاکھ ہوچکی ہے۔ ملک میں صحت یاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔  

دہلی میں آلودگی اور کورونا وائرس کی دوہری مار

نئی دہلی // بھارت کی دارالحکومت کے موسم میں سردی کا اثر بڑھنے کے ساتھ لوگوں کو دوگنی پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ ایک طرف بڑھتی ہوئی آلودگی سے آب و ہوا روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے ، جبکہ کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسزمیں بھی گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ دہلی پولیوشن کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) نے دارالحکومت کی آب و ہوا کا انڈیکس جمعہ کو جاری کیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ دہلی میں آج صبح سات بجے آلودگی کی سطح 360 ہے۔ آسمان میں دھواں ہے۔ یہ موسم سانس کی بیماریوں میں مبتلا لوگوں کے لئے بالکل بھی سازگار نہیں ہے۔ ڈی پی سی سی کے مطابق دہلی کی ہوا اب بھی ’انتہائی خراب‘ کے زمرے میں ہے۔ دارالحکومت کا علی پور علاقہ 442 ایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ساتھ سب سے زیادہ آلودہ خطہ ہے۔ روہنی میں 391 ، دوارکا میں 390 ، آنند وہار میں 387 جبکہ آر کے پورم میں اے کیو

’کشمیر ٹائمس‘ دفتر مقفل کرنا پریس کی آزادی پر حملہ

نئی دہلی//یو این آئی// ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے سرینگر میں ’کشمیر ٹائمس‘ اخبار کے دفتر کو اچانک بند کئے جانے کی سخت مذمت کی ہے اور اسے پریس کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔گلڈ نے جموں وکشمیر حکومت سے اخبار دفتر کو پھر سے کھولے جانے کی مانگ کی ہے۔ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کی چیئرمین سیما مصطفی اور جنرل سکریٹری سنجے کپور نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ جموں۔کشمیر میں پہلے بھی اخبارات اور میگزینوں کے ایڈیٹروں اور صحافیوں کو جدوجہد سے پر صورتحال میں کام کرنا پڑا اور گزشتہ دہائی میں انہیں اشتہارا ت بھی ملنے بند ہوگئے تھے۔ اس کے بعد جموں۔کشمیر میں مواصلات نظام کو بھی بند کردیا گیا اور اب کورونا وبا کے بعد تو اخبارات کی معاشی حالت مزید خراب ہوگئی ہے۔ جب اخبارات کے آن لائن ایڈیشن شروع ہوئے تو سست انٹرنیٹ کی وجہ سے ان کی حالت مزید خراب ہوگئی، نتیجہ یہ ہوا کہ 55برس پرانے ’کشمیر ٹ

تازہ ترین