تازہ ترین

ملک میں 81484 نئے کورونا کیس، مہلوکین کی تعداد تقریبا ایک لاکھ

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 81484 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد نسبتا کم یعنی 78877 رہنے سے ایکٹیو کیسز میں 1500 سے زائد کا اضافہ ہوا اور اسی مدت کے دوران 1095مریضوں کی موت سے کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ جمعہ کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 63،94،069 تک جا پہنچی ہے ، جبکہ کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 53،52،078 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسزکے مقابلہ میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد 1،512 سے بڑھ کر9،42،217 ہوچکی ہے۔ ملک میں جان لیوا وبا کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6394069 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 14.74 فیصد، اموات کی شرح 1.56 فیصد جبکہ شفایابی کی شرح 83.70 ف

مہاتما گاندھی کو یوم پیدائش پر وزیر اعظم مودی اورصدر کووند کا خراج عقیدت

نئی دہلی// صدررام ناتھ کووند نے جمعہ کے روز مہاتما گاندھی کو اُن کے جنم دن کے موقع پر یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔  کووند نے ٹویٹ کیا”گاندھی جینتی کے دن ممنون ملک کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی سچائی ، عدم تشدد اور محبت کا پیغام معاشرے میں ہم آہنگی پیدا کرکے پوری دنیا کی فلاح و بہبود کا سرچشمہ بنے ہوئے ہیں۔“ انہوں نے مزید کہا ”آئیے ہم سب ایک بار پھر گاندھی جینتی کے موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم ہمیشہ حق اور عدم تشدد کے راستے پر چلتے ہوئے ملک کی فلاح و بہبود اور ترقی ، ایک صاف ستھرا ، خوشحال ، مضبوط اور ایک جامع ہندوستان بنا کر ہم گاندھی جی کے خوابوں کی تعبیر دیں گے۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نظریہ ہندوستان کو خوشحال اور مہربان بنانے میں ہماری ر

تازہ ترین