ڈاکٹر فاروق کی ای ڈی میں طلبی| راہل گانڈھی اور یچوری کی مرکز پر شدید تنقید

 سرینگر// کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ) کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری نے نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے طلبی اور پوچھ تاچھ پر مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت تحقیقاتی ایجنسیوں کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ’’ موجودہ سرکار کا یہ رجحان رہا ہے کہ وہ ایجنسیوں کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے،اور  وہ سیاسی طور پر چاہتی ہے،اگر انکی  راہ پر نہ چلے تو وہ سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو انہیں دبائو میںڈالنے اور ہراساں کرنے کیلئے استعمال کریں گے‘‘۔ کیرالہ کے تین روزہ دورے کے دوران راہل گاندھی نے کہا’’ یہ صرف ڈاکٹر فاروق عبداللہ ہی نہیں ،کئی لوگ اس حملے کا سامنا کر رہے ہیں،میں ذاتی طور پر بھی اس حملے کا سامن

ملک میں 46790 نئے کوروناوائرس متاثرین ، تعداد7597063

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) متاثرین کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے ساتھ 75.97 لاکھ ، جبکہ جان لیوا وباسے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7.48 لاکھ ہوچکی ہے۔ منگل کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 46790نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد7597063 ہوگئی۔  

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 76لاکھ کے قریب

 نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے ساتھ 75.50 لاکھ ، جبکہ فعال کیسزکی تعداد کم ہوکر 7.72 لاکھ رہ گئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55،722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر 75،50،273 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 66،399 مریضوں نے جان لیوا وبا کورونا کو شکست دی جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد 66.63 لاکھ ہوچکی ہے ۔ ایکٹیو کیسز 11،256 سے گھٹ کر 7،72،055 پر آگئے ، تاہم صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد میں ایک دن کے اضافے کے بعد اس میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی اور اتوار کے روز اس کی تعداد 104 کے مقابلے میں 454 کم ہوکر 579 ہوگئی ، جس کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،14،610 ہو چکی

نمونوں کی جانچ ساڑھے نو کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹسٹ کے ذریعہ متاثرہ افراد کا پتہ لگانے کی مہم میں ٹسٹوں کی مجموعی تعداد18 اکتوبر کوساڑھے نو کروڑ سے تجاوز کر گئی اور یہ شرح فی 10 لاکھ پر 68 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے 19 اکتوبر کو جاری کااعدادوشمار میں کہا گیاہے کہ 18 اکتوبر تک ملک میں کورونا وائرس کے نمونوں کی کی کل جانچ 9.50 کروڑ تک پہنچ گئی۔ اس میں سے 18 اکتوبر کو 8.59 لاکھ جانچ کی گئی ہے ۔18 اکتوبر کو ملک میں فی دس لاکھ آبادی پر ہونے والی جانچ کا اعداد و شمار بھی بڑھ کر 68،821 ہو گئے ۔خیال رہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 14.92 لاکھ کورونانمونوں کا ٹسٹ کیا گیا تھا۔یواین آئی  

کورونا معاملات میں آئی کمی لاپرواہی کی وجہ نہ بنے :ڈبلیو ایچ او

نئی دہلی//عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے آج جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ‘کووڈ 19’ کے نئے کیسز میں آئی کمی کودیکھ کرلاپرواہی برتنے سے اس تہواروں کے موسم میں صورتحال سنگین ہو سکتی ہے ۔ روز ڈبلیو ایچ او کی جنوب مشرقی ایشیائی خطے کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس خطے میں کورونا انفیکشن کے حالیہ کیسز میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے ، لیکن اس سے لاپروا ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس خطے میں ابھی بھی کورونا انفیکشن کے بہت زائد کیسز ہیں۔ کورونا وبا کا قہر اب ابھی جاری ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مسلسل احتیاط ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تہواروں کے موسم اور سردیوں کے موسم میں لاپرواہی برتنے سے کورونا انفیکشن کی صورتحال زیادہ سنگین ہوسکتی ہے ۔ انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مسلسل کوشش ضروری ہے ۔ انہو

وائرس کے اثرات پر2021کا حج منحصر:نقوی

نئی دہلی//اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج 2021 کورونا کی وبا کے پیش نظر قومی - بین الاقوامی پروٹوکول کے رہنما ہدایات پر منحصر ہوگا۔پیر کو یہاں حج 2021 کے سلسلہ میں جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ حج- 2021 جون جولائی کے مہینے میں ہونا ہے لیکن کوروناوائرس اور اس کے اثرات اور سعودی عرب اور حکومت ہند کے عوام کی صحت کا مکمل جائزہ لینے اور رہنما ہدایات کی بنیاد پر حج 2021 کا حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا ، دیگر ہندوستانی ایجنسیاں جلد ہی 2021 میں حج کے لئے درخواستیں حاصل کرنے اور دیگر تیاریاں جلد ہی شروع کردیں گی۔ حج- 2021 کی درخواست اور دیگر کارروائیوں کے سلسلہ میں سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے رہنما ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حج انتظامات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی

عدالتیں سیر گاہ نہیں کہ جب دل میں آیاچلے آئے : عدالت عظمیٰ

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومتیں جان بوجھ کر اپیلیں دائر کرنے میں تاخیر کرتی ہیں ، کیونکہ انہیں عدالتیں بطور سیر گاہ نظر آتی ہیں۔جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس دنیش مہیشوری کی بنچ نے حال ہی میں مدھیہ پردیش حکومت کی خصوصی عرضی خارج کرتے ہوئے ان پر 25،000 روپے جرمانہ عائد کیا۔ دریں اثنا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریاستی حکومتیں جان بوجھ کر اپیلیں دائر کرنے میں تاخیر کرتی ہیں ، تاکہ ان کے پاس یہ کہنے کا بہانہ ہو کہ درخواست خارج کردی گئی ۔بنچ نے کہا کہ مقررہ مدت (لمیٹیشن پیریڈ)کونظر انداز کرنے والی ریاستی حکومتوں کیلئے عدالت عظمیٰ سیر گاہ نہیں ہوسکتی کہ جب دل میں آیا یہاں چلے آئے ۔عدالت نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو ‘عدالتی وقت ضائع کرنے کا خمیازہ برداشت کرنا چاہئے ’ اور اس کے ذمہ دار حکام سے قیمت وصول کی جانی چاہئے ۔خیال رہے مدھیہ پردیش حکومت نے ‘بھیرو لال معاملہ

عدالتیں سیر گاہ نہیں کہ جب دل میں آیاچلے آئے: سپریم کورٹ

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومتیں جان بوجھ کر اپیلیں دائر کرنے میں تاخیر کرتی ہیں ، کیونکہ انہیں عدالتیں بطور سیر گاہ نظر آتی ہیں۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس دنیش مہیشوری کی بنچ نے حال ہی میں مدھیہ پردیش حکومت کی خصوصی عرضی خارج کرتے ہوئے ان پر 25000 روپے جرمانہ عائد کیا۔ دریں اثنا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریاستی حکومتیں جان بوجھ کر اپیلیں دائر کرنے میں تاخیر کرتی ہیں ، تاکہ ان کے پاس یہ کہنے کا بہانہ ہو کہ درخواست خارج کردی گئی۔ بنچ نے کہا کہ مقررہ مدت (لمیٹیشن پیریڈ)کونظر انداز کرنے والی ریاستی حکومتوں کیلئے عدالت عظمیٰ سیر گاہ نہیں ہوسکتی کہ جب دل میں آیا یہاں چلے آئے۔ عدالت نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو ’عدالتی وقت ضائع کرنے کا خمیازہ برداشت کرنا چاہئے‘ اور اس کے ذمہ دار حکام سے قیمت وصول کی جانی چاہئے۔ یاد رہے مدھیہ پردیش حکومت نے ’ب

حج 2021کا انحصار کورونا وائرس کے اثرات پر:نقوی

نئی دہلی//اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ حج 2021 کورونا کی وبا کے پیش نظر قومی - بین الاقوامی پروٹوکول کے رہنما ہدایات پر منحصر ہوگا۔ پیر کو حج 2021 کے سلسلہ میں جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ حج- 2021 جون جولائی کے مہینے میں ہونا ہے لیکن کوروناوائرس اور اس کے اثرات اور سعودی عرب اور حکومت ہند کے عوام کی صحت کا مکمل جائزہ لینے اور رہنما ہدایات کی بنیاد پر حج 2021 کا حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا ، دیگر ہندوستانی ایجنسیاں جلد ہی 2021 میں حج کے لئے درخواستیں حاصل کرنے اور دیگر تیاریاںشروع کریں گے۔ حج- 2021 کی درخواست اور دیگر کارروائیوں کے سلسلہ میں سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے رہنما ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حج انتظامات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی

ملک میں 75.50لاکھ کورونا متاثرین ، ہلاک شدگان کی تعداد 1.14لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے ساتھ 75.50 لاکھ ، جبکہ فعال کیسزکی تعداد کم ہوکر 7.72 لاکھ رہ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر7550273 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران66399 مریضوں نے جان لیوا وبا کورونا کو شکست دی جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد 66.63 لاکھ ہوچکی ہے۔  

پاکستان میں اپوزیشن پارٹیوں کی صف بندی ، حکومت بھی حرکت میں

اسلام آباد// پاکستان میں عمران خان حکومت کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کے متحرک ہونے کے بعد حکومت بھی ایکشن میں ہے اور پیر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر اعوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گذشتہ روز پاکستان کی اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے عمران خان کی حکومت کے خلاف ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ہزاروں افراد جمع ہوئے تھے۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم شریف نے اپنے شوہر کی گرفتاری کی اطلاع ٹوئٹر سے دی۔ مریم نے الزام لگایا ”پولیس صبح سویرے کراچی میں ہمارے ہوٹل کے کمرے میں آئی اور دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا۔“ آخری دن کی ریلی میں مریم شریف کے علاوہ بلاول بھٹو ، شاہد خاقان عباسی ، مولانا فضل الرحمن اور عوامی پارٹی کے محمود وغیرہ شامل تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن رہنماو¿ں کا نشانہ بنے رہے۔ یاد رہے کہ حال

’بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن کیلئے خطرہ‘

سرینگر/ /پاکستان میں کشمیرمیں دراندازی کے بھارت کے الزمات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکافوری حل خطے میں دیرپاامن کیلئے لازمی ہے۔ سی این آئی کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حافظ چودھری نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے حاشیہ پر بولتے ہوئے کہا کہ  بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے اور پاکستان بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جوا ب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے رواں سال کے دوران حدمتارکہ اوربین الاقوامی سرحدپرجنگ بندی معاہدے کی1137 بارخلاف ورزیاں کیں۔ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا فوری حل خطے میں دیرپا امن کے لئے ضروری ہے اور اقوام متحدہ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت ،پاکستان پرکشمیر میں دراندازی کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات لگاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے منفی پروپیگنڈہ مہم کا تعلق کسی

جموں وکشمیر میں علاقائی جماعتوںکااتحادخوش آئند:چدمبرم

نئی دہلی//کانگریس نے جموں کشمیرکی علاقائی جماعتوں کے اتحاد کاخیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جموں کشمیرمیں دفعہ370اور لوگوں کے حقوق کوبحال کیا جائے ۔کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ مرکز کو ہندنوازسیاسی جماعتوں اور جموں کشمیرکے لوگوں کو ’قوم دشمن ‘ ہونے کی نظر سے دیکھنے کو ترک کرناچاہیے ۔چدمبرم کایہ بیا ن جموں کشمیرمیں دفعہ 370 کی بحالی کیلئے علاقائی جماعتوں کے اتحاد کے معرض وجود میں آنے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔چدمبرم نے ٹوئٹر پر لکھا،’’جموں کشمیرکی علاقائی جماعتوں کا جموں کشمیر اورلداخ کے لوگوں کے حقوق کی بحالی کیلئے آئینی جنگ لڑنے کیلئے اکٹھے ہونا ایک اہم پیش رفت ہے جس کابھارت کے تمام لوگوں کو خیر مقدم کرنا چاہیے۔‘‘ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ کانگریس جموں کشمیرکے لوگوں کے درجہ اور حقوق کی بحالی کی طرفدار ہے اور مودی حکومت کی5اگست2

سیما مصطفیٰ ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کی صدر منتخب

نئی دلی // دی سٹیزن کی ایڈیٹر سیما مصطفیٰ ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کی صدر منتخب ہوئی ہیں ۔اس سلسلے میں گلڈ کے چنائو16اکتوبر کو آن لائین منعقدہوئے جس کے بعد نتائج ظاہر کئے گئے جس میں سیما مصطفیٰ ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کی صدر ،ہارڈ نیوز کے ایڈیٹرسنجے کپور جنرل سیکرٹری جبکہ دی کاراون کے ایڈیٹر اننت ناتھ گلڈ کے خزانچی منتخب ہوئے ۔  

ملک میں 7370478 کورونامتاثرین ، ہلاکتوں کی تعدادایک لاکھ 12ہزارسے متجاوز

نئی دہلی// کورونا وائرس کی زد میں آئے مریضوں کی جانچ میں تیزی اور مناسب علاج کی وجہ سے وائرس کے شکار متاثرین کی تعداد لگاتار بڑھتی جارہی ہے جس سے اب تک کے 73.70 لاکھ سے زائد کیسز کے مقابلے میں فعال کیسز کم ہوکر آٹھ لاکھ رہ گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70348کورونا متاثرین شفایاب ہوئے جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد6453789 ہوچکی ہے۔ اسی مدت میں مزید 63371نئے کیسز کے رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد7370478 ہو گئی۔  

پاکستان میں 2 جنگجویانہ حملوں میں 20 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

اسلام آباد//پاکستان کے مغربی حصے میں دو الگ جنگجوانہ حملوں میں کم از کم 20 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پاکستان کے روزنامہ ’ایکسپریس ٹربیون‘ نے ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق پہلا حملہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں جبکہ دوسرا حملہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ہوا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایک آئی ای ڈی پھٹا ، جس میں ایک افسر سمیت 6 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔جبکہ جنگجوﺅں نے بلوچستان کے قصبے اوراومارہ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے قافلے پر حملہ کیا جس میں 14 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیاہے۔  

ہندوستان کا چین کو جواب

نئی دہلی// ہندوستان نے جموں و کشمیر اور لداخ کے بارے میں تبصرہ کیلئے چین پر سخت تنقید کرتے ہوئے اپنے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ چین کو اس معاملے میں مداخلت یا بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے ہفتہ وار ورچوئل بریفنگ میں کہا ، ‘‘اس بارے میں ہمارا موقف ہمیشہ واضح اور مستحکم ہے۔ جموں و کشمیر اور مرکزی علاقہ لداخ  ہندوستان کا اٹوٹ انگ رہے ہیں اور رہیں گے۔ چین کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ممالک ہندوستان کے اندرونی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے جو دوسروں سے اس کی توقع کرتے ہیں۔ "ترجمان نے کہا کہ ہندوستان اروناچل پردیش کے بارے میں بھی متعدد بار اپنا موقف واضح کرچکا ہے۔ ‘‘اروناچل پردیش ہندوستان کا لازمی اور ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ اس حقیقت کوچینی فریق کو اعلی سطح پر واضح

التجا مفتی کی دائر عرضی

سرینگر//پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی پی ایس اے کے تحت نظر بندی ختم ہونے کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے اُن کی صاحبزادی التجا مفتی کی جانب سے دائر کی گئی عرضی کی فائل بند کر دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محبوبہ مفتی کی رہائی کے بعد سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ محبوبہ مفتی دو دن قبل رہا کی گئی ہے اور ان پر عائد پی ایس اے کو کالعدم کر دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی رہائی سے متعلق عدالت عظمیٰ میںدائر کی گئی عرضی کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور عدالت عظمیٰ نے فائنل کو بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔   

کورونا کے 67708 نئے کیسوں سے ملک میں متاثرین کی تعداد 7307097

سرینگر//مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا کہ ملک میں گذشہ24گھنٹوں کے دوران67708کورونا کیس سامنے آنے سے اس مہلک وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد7307097تک پہنچ گئی ہے۔  عالمی وبا کورونا انفیکشن کے معاملے میں ،دنیا بھر میں پہلے مقام پر امریکہ سے محض چھ لاکھ کی تعداد میں پیچھے رہ گئے ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 73 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ، تاہم ، نئے معاملات کے مقابلے میں صحت مند افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اب تک 63.83 لاکھ افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔  صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 81514 کورونا متاثرین کی صحت میں بہتری آئی ہے ، جنھیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔ اب تک ملک میں6383441 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔  

قومی دیہی روزگار مشن | مرکزکا520کروڑ روپے کا پیکیج منظور

نئی دہلی//بھاجپا کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد حکومت نے نئے قائم کئے گئے دومرکزی زیرانتظام علاقوں جموں وکشمیراورلداخ میں دیہی کنبوں کی آمدن میں اضافہ کرنے کیلئے قومی دیہی روزگارمشن کووسعت دی ہے۔پروگرام جو خواتین پر مرکوز ہے ،اس بات کو یقینی بنائے گاکہ انہیں قرضہ کی بہتر سہولیات بہم ہو۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاویڈکرنے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے اس سلسلے میں 520کروڑ روپے کے ایک خصوصی پیکیج کو منظوری دی تاکہ قومی دیہی روزگار مشن کو جموں کشمیراور لداخ تک توسیع دی جائے جس سے10,58,000خواتین اس پروگرام کے دائرے میں آئیں گی ۔سرکاری ترجمان کے ایس دھت والیا نے ٹویٹر پر لکھا،’’کابینہ نے جموں کشمیراور لداخ کے مرکزی زیرانتظام علاقوں میں دین دیال انتودیایوجنا۔۔قومی دیہی روزگار مشن کیلئے 520کروڑ روپے کے پیکیج کو منظوری دی۔‘‘دھت والیا