تازہ ترین

چرنجیت سنگھ چنی نے پنجاب کے 16 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

 چنڈی گڑھ // (یو این آئی) کیپٹن امریندر سنگھ حکومت میں وزیر رہے چرنجیت سنگھ چنی نے سوموار کو پنجاب کے 16 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔گورنر پنجاب بنواری لال پروہت نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر  چنی کو عہدے کا حلف دلایا۔ ان کے بعد سکھجندر سنگھ رندھاوا اور او پی سونی نے بھی حلف لیا۔ انہیں ڈپٹی چیف منسٹر بنایا گیا ہے۔حلف برداری کی تقریب میں میڈیا کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی جس کی وجہ سے میڈیا اہلکاروں کو سخت گرمی میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔حلف برداری کی تقریب کے درمیان راہل گاندھی گورنر ہاؤس پہنچے۔ ان کے ہمراہ پنجاب امور کے انچارج ہریش راوت ، ہریش چودھری، اجے ماکن ، سابق وزیر اعلیٰ راجندر کور بھٹال ، ریاستی کانگریس پارٹی کے صدر نوجوت سنگھ سدھو ، ورکنگ صدر کلجیت سنگھ ناگڑ، سکھویندر سنگھ ڈینی اور سنگت سنگھ گلجیان

نائیڈو نے اعلی اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کی اپیل کی

نئی دہلی// (یو این آئی) زندگی کے تمام شعبوں میں اعلی اخلاقی اقدار کو فرو غ کی اپیل کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو نے پیر کو کہا کہ اراکین پارلیمنٹ اور ایم ایل اے اور دیگر منتخب نمائندوں کو اپنے طرز عمل میں شائستگی اور وقار کی حد کو عبور نہیں کرنا چاہئے۔ نائیڈو نے اپنی رہائش گاہ پر گجرات میں ودوڈرہ کی مہاراجہ سایاجی راو یونیورسٹی میں ’سیاسی قیادت اور حکمرانی‘ میں ایک سالہ ڈپلوما کورس کے طلبا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سب سے بڑی جمہوریت کے طورپر ہندستانی پارلیمنٹ اور مقننہ کو دوسروں کے لئے مثال قائم کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اراکین پارلیمان اور اراکین اسمبلی کو کبھی ایسا نہیں کرنا چاہئے جو شائستگی اور وقار کی لکشمن ریکھا کو پارکرے۔

کانگریس پنجاب میں کررہی ہے دلتوں سے محبت کا جھوٹا دعویٰ :بی جے پی

 نئی دہلی// (یو این آئی) بھارتیہ جنتاپارٹی نے کہا کہ پنجاب کے دلت کانگریسی لیڈر چرنجیت سنگھ چنّی کو محض چھ مہینے کیلئے وزیراعلی بناکر کانگریس نے دلت محبت کاجھوٹا دکھاوا کیا ہے۔بی جیپی کے سکریٹری اور درج فہرست ذات محاذ کے سابق صدر ونود سونکر نے پیر کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مسٹر چنی کو وزیراعلی بناکر کانگریس ملک میں دلتوں کو بااختیار بنانے کا راگ الاپ رہی ہے لیکن سچ یہ ہیکہ پنجاب کے عوام نیکانگریس کو مسترد کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اور دلت فرقہ بھولا نہیں ہے کہ کانگریس  نے آئین  کے معمار بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے ساتھ کیسا سلوک کیا تھا۔ کانگریس نے بابو جگ جیون رام کو ملک کا وزیراعظم نہ بننے دیا۔ سونکر نے کہا ’’عوام کو یاد ہے کہ سال 04-2003 میں کانگریس کے اقتدار والے مہاراشٹر میں اس وقت کے وزیراعلی ولاس راؤ  دیش مکھ کے خلاف ع

کابل کے میئر نے خواتین ملازمین کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا

 کابل // (یو این آئی) افغانستان  کے کابل میں طالبان کے نئے میئر حمد اللہ نعمانی نے شہر کی محنت کش خواتین کو کچھ عرصہ گھر پر رہنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ مردوں کو ان کی جگہ نوکریاں دی جا سکیں۔ لیکن خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کاموں کو جاری رکھیں جو صرف خواتین ہی کر سکتی ہیں۔نیوز ایجنسی ریا نووستی نے نعمانی کے حوالے سے بتایا کہ "طالبان ضروری سمجھتے ہیں کہ خواتین کو ایک مدت تک کام کرنے سے روکا جائے" اور یہ کہ خواتین کو صرف وہ کام کرنے کی اجازت دی جائے گی جو مرد نہیں کر سکتے۔طالبان میئر کے مطابق شہر میں تعمیراتی ، انجینئرنگ اور ضلع انتظامیہ میں کل افرادی قوت کا 27 فیصد خواتین ہیں۔میئر نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایاکہ "ہم نے خواتین کو کام کرنے کی اجازت دی ہے جن کے کام مرد نہیں کر سکتے اور جو مردوں کے لیے نہیں ہیں۔ مثال کے طور پر  ہم ان خواتین کے بارے میں بات کر ر