تازہ ترین

ملک میں کورونا کے 96424 نئے کیس، ہلاک شدگان کی تعداد 84ہزار سے متجاوز

نئی دہلی//گذشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں سب سے زیادہ اور ریکارڈ اضافے کے بعد پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 96424 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 52 لاکھ سے متجاوز ہوچکی ہے جبکہ اسی عرصہ کے دوران ریکارڈ 87472افراد کی شفایابی سے صحتیاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 41 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ جمعہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ مریضوں کی تعداد96424 سے بڑھ کر مجموعی تعداد5214677 ہوگئی۔ اس سے قبل جمعرات کو سب سے زیادہ (97894) نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ اس سے پہلے دو دن میں نئے کیسز میں کمی آئی تھی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 19.52 فیصد ،شفایابی کی شرح 78.86 فیصد اوراموات کی شرح 1.62 فیصد ہے۔    

وزیر اعظم کی ماسک پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے وبا کو دیکھتے ہوئے ماسک پہنیں اوردو گز کا جسمانی فاصلہ رکھیں۔  مودی نے کورونا کے خلاف تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، اپنی قوت مدافعت بڑھانے کے علاوہ اپنی صحت بنانے میں تعاون دینے کی اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے ملک اور گھر کو صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔  مودی نے ٹویٹ کیا ”بہت سے خیر خواہوں نے یہ جاننا چاہا ہے کہ میں اپنی سالگرہ کے موقع پر ان سے کیا توقع کرتا ہوں ، مجھے ان سے ماسک پہننے ، جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے اور دو گز کی دوری کے ضابطوں پر چلنے کی امید ہے۔ پرہجوم علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ اپنی قوت مدافعت کو بہتر بنائیں۔ ایک ساتھ آئیں اور اپنی سرزمین کو صحت مند بنائیں۔“  

مودی کی 70 ویں سالگرہ کے موقعہ پر ملک بھر میں پروگراموں کا اہتمام

 نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو 70 سال کے ہوگئے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ان کی سالگرہ کے موقع پر پیر (14 ستمبر) سے تین ہفتوں تک جاری رہنے والے ملک گیر پروگراموں اور تقریبات کا اعلان کیا ہے ۔ دو اکتوبر تک جاری رہیں گے ۔اس موقع پر وزیر اعظم کی طرف سے تقریبا تین دہائیوں قبل لکھے گئے خطوط کا مجموعہ بھی جاری کیا جائے گا۔ ‘لیٹرٹو مدر ’ (جگت جننی) کو مخاطب خط کے اس مجموعے میں انہوں نے اپنے مقاصد اور خدشات کے تعلق سے تفصیل سے لکھا ہے ۔تین ہفتوں تک جاری رہنے والے اس پروگرام کے تناظر میں کئی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں بی جے پی کی پلاسٹک مخالف مہم کے تحت ملک کے دیہی علاقوں میں لوگوں کو کپڑے سے تیار کردہ تھیلے فراہم کئے جائیں گے ۔ بی جے پی کی جانب سے مسٹرمودی کی سالگرہ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ ، مفت آنکھوں کی جانچ کے کیمپ ، چشمے تقسیم کرنے کے پل

ایک دن میں کورونا کے سب سے زائد 97894 نئے کیس

نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں دودن تک کچھ کمی رہنے کے بعد ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی مرتبہ کورونا کے 97،894 کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد 51 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ وہیں راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 82 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 97،894 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 51،18،254 ہوگئی ۔ اس دوران 1،132 متاثرہ مریضوں کی موت سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 83،198 ہو گئی ہے اور 82،719 مریض صحت یاب ہو ئے ہیں ، جس سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 40،25،080 ہو گئی ہے ۔ صحت یاب ہونے والوں کے مقابلے میں کورونا کے نئے کیسززیادہ ہونے سے ایکٹو کیسز 14،043 سے بڑھ کر 10،09،976 ہوگئے

راہل نے دسمبر میں کورونا کے سلسلے میں وارننگ دی تھی: آزاد

نئی دہلی// راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے آج کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دسمبر 2019 میں کورونا کے سلسلے میں سونامی آنے کی وارننگ دے دی تھی لیکن حکومت نے وہ سنہرے ماہ گنوا دئے ۔مسٹر آزاد نے ایوان میں کورونا کی وبا پر بحث کے دوران الزام لگایا کہ اس حکومت نے کووید کو روکنے کا جو سنہرا وقت تھا اسے گنوا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی نے پچھلے دسمبر میں کورونا کے سلسلے میں وارننگ دی تھی کہ سونامی آنے والی ہے ۔ اس کے بعد پھر انہوں نے فروری میں حکومت کو پھر وارننگ دی لیکن اس حکومت نے کسی پر توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سینیٹائزر کا پروڈکشن بڑھا ہے اس لئے اس کی قیمتیں آدھی کی جانی چاہئے تاکہ غریب بھی آسانی سے اس کا استعمال کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سابن کی قیمتین بھی آدھی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کورونا سے نمٹنے کے لئے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع اور

مسلسل دوسرے روز 82 ہزار سے زائد مریض صحت یاب

نئی دہلی // ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ تعداد میں کورونا مریضوں کے 97,894 نئے کیسز کی تصدیق کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ 16ستمبر کو مسلسل دوسرے روز 82،000 سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 82,719 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک کورونا انفیکشن کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھا کر 40,25,079 ہوگئی ہے ۔

تازہ ترین