تازہ ترین

خودکفیل ہندوستان ،معیشت کو کورونا کے اثر سے جلد باہر نکالنا ترجیحات

نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے عالمی معیشت میں ہندوستان کی خدمات کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کل کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو کورونا کے اثر سے جلد سے جلد باہر نکالنا ان کی ترجیحات ہے اور اس کے لئے 110 لاکھ کروڑ روپے کے سات ہزار سے زیادہ منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔مسٹر مودی نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا آپس میں منسلک ہے اور آزاد بھی ہے ۔اس لئے وقت کی مانگ ہے کہ عالمی معیشت میں ہندوستان جیسے بڑے ملک کی خدمات بڑھنا چاہئے ۔ عالمی بھلائی کے لئے بھی یہ ہندوستان کی ذمہ داری ہے ۔ ہندوستان کا اپنی خدمات میں اضافہ کرنا ہے تو ہندوستان کو خود کو بااختیار ہونا ہوگا، ہندوستان کو خودکفیل ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں کی زندگیوں کو، ملک کی معیشت کو کورونا کے اثر سے جلد سے جلد باہر نکالنا ان کی ترجیحات ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی

ملک میں شفایابی کی شرح 71.61 فیصد

نئی دہلی// ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 57381 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے ملک کی قومی اوسط شفایابی کی شرح 71 فیصد سے بڑھ کر ریکارڈ 71.61 فیصد ہوگئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے ہفتہ کے روز کہا کہ ملک کی 32 ریاستوں میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 50 فیصد سے زیادہ ہے اور دس ریاستوں میں شفایابی کی شرح قومی اوسط سے بھی زیادہ ہے ۔ شفایابی کی شرح کے لحاظ سے دہلی پہلے نمبر پر ہے ۔ اس کے علاوہ ہریانہ، تمل ناڈو، گجرات، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، راجستھان، تلنگانہ، اڈیشہ اور جموں کشمیر میں شفایابی کی شرحیں بہت بہتر ہیں۔وزارت صحت کی طرف سے کل جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، 14 اگست کو ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 57381 متاثرہ افراد صحتیاب ہوگئے ہیں، جس سے شفایابی کی شرح 71.61 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ اس طرح سے اب تک پورے ملک میں 1808936 ک

نئی تعلیمی پالیسی سے نیا معیاری تعلیمی نظام تیار ہوگا: کووِند

نئی دہلی// صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر جوانوں کو ہفتے کو خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر کووند نے ملک کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر انڈیا گیٹ پر واقع ‘نیشنل وار میموریل ’ جاکر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ان کی قیادت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کی۔انہوں نے جمعہ کی شام قوم کے نام خطاب میں کہا کہ ملک کے نو نہالوں اور نوجوانوں کو مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق تعلیم دینے کے نقطہ نظر سے مرکزی حکومت نے حال ہی میں ’قومی تعلیمی پالیسی‘ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ نئی تعلیمی پالیسی سے ایک نیا معیاری تعلیمی نظام تیار ہوگا جو مستقبل میں آنے والے چیلنجز کو موقع میں بدل کر نئے بھارت کی راہ ہموار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ’ہمارے نواجونوں کو اپنی دلچسپی اور ہنر کے مطابق اپنے اپنے موضوعات کا انتخاب کرنے کی آزادی

’آتم نربھربھارت ‘کے خواب کو پورا کرنے کا عہد کریں:امیت شاہ

نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہفتہ کے روزملک کے عوام کو 74 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘آتم نربھر بھارت’ کے خواب کو پورا کرنے کا عہد کریں۔ شاہ نے ٹوئٹ کیا‘‘یوم آزادی کے موقع پر کہاآئیے ہم اس یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم مودی کے ‘آتم نربھر بھارت’ کے خواب کو پورا کرنے کا عزم کریں ۔