تازہ ترین

ملک میں 61 ہزار سے زائد کورونا کیس ظاہر، مجموعی تعداد2088612

نئی دہلی// ملک میں دن بہ دن کورونا وائرس کے بگڑتے حالات کے درمیان لگاتار دوسرے دن 61 ہزار سے زائد نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر20.89 لاکھ ہوگئی ہے اور 933 افراد کی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 42518 ہوگئی ہے۔  شفایابی کی شرح میں لگاتاراضافے کے باوجود گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں 11،704 عدد کا اضافہ ہوا ہے ، اور یہ تعداد 619088 ہوگئی ہے۔ یہ اطمینان کی بات ہے کہ اسی عرصے کے دوران 48900 افراد کی شفایابی کی وجہ سے وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی 1427006 لاکھ ہوگئی۔  مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 61537 کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 2088612 ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز62538 کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 68.32اور اموات کی شرح 2.04 فیصد ہے۔

کیرالہ طیارہ حادثے میں 18 افراد کی موت کی تصدیق

ملا پورم// کیرالہ میں ملاپورم کے ضلع مجسٹریٹ کے گوپال کرشنن نے کوزیکوڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر پیش آئے طیارہ حادثے میں سنیچر کے روز 18 افراد کی موت اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ۔  گوپال کرشنن نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ملاپورم اور کوزیکوڈ کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کے بہتر علاج کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ کیرالہ کے کوزیکوڈ میں جمعہ کی شب کو دبئی سے آرہا ائیر انڈیا کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے بتایا کہ دبئی سے آ یا ایئر انڈیا ایکسپریس کا طیارہ ہوائی اڈے پرشام 19:41 بجے ہوئی اڈے کے رن وے 10 سے پھسل کرحادثے کاشکار ہو کر دو ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے میں 174 مسافر ، 10 شیرخوار بچے ، دو پائلٹ اور پائلٹ عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹ

نئی تعلیمی پالیسی ایک نئے ہندوستان کی بنیاد رکھے گی:مودی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ تین سے چار سال کے غور وخوض اور لاکھوں مشوروں اور آرا کے بعد نئی تعلیمی پالیسی کو عملی شکل دی گئی ہے اور یہ ایک نئے ہندوستان کی بنیاد رکھنے میں کام کرے گی۔مسٹر مودی نے نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت ہائر ایجوکیشن میں ہونے والی تبدیلیوں پر قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر نظریہ کے لوگ اس نئی تعلیمی پالیسی پر منتھن اور غور و خوض کر رہے ہیں۔ اس پالیسی کی کوئی مخالفت نہیں کررہا ہے کیونکہ اس میں یکطرفہ کچھ بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک سرکلر نہیں ہے بلکہ ایک مہا یگیہ ہے ، جو ایک نئے ملک کی بنیاد رکھے گا اور ایک صدی تعمیر کرے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ تعلیم پالیسی میں ملک کے اہداف کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے تاکہ مسقتبل کیلئے نسل کو تیار کیاسکے ۔ کئی دہائیوں سے تعلیمی پالیسی میں کوئی تبدیل نہیں ہوئی تھی ، جس سے سماج میں ب

ملک میں 1383 لیباریٹریاں قائم | ایک دن میں6.39 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ

نئی دہلی// 06 اگست کو پورے ملک میں 6,39,042 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی اب تک جانچ کئے گئ نمونوں کی تعداد مجموعی طور سے 2,27,88,393 ہوگئی ہے ۔اس دوران ملک میں کورونا ٹسٹ لیبوں کی تعداد بڑھ کر 1,383 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 62,538 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اورپورے ملک میں اس وقت انفیکشن کے سرگرم معاملے 6,07,384 ہیں۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیباریٹریوں کی فہرست میں تیرہ اور نام جڑ گئے ہیں۔ ان میں سرکاری 931 اور نجی لیباریٹریاں 452 ہیں۔ اس وقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹسٹ لیباریٹریاں 701 ہیں جن میں سرکاری 422 اور نجی 276 ہیں جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹسٹ لیباریٹریوں کی تعداد 573 ہیں جن میں سرکاری 476 اور نجی 97ہیں اور سی بی این اے ٹی

ترکی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے:بھارت

نئی دلی//ہندوستان کی وزارت خارجہ نے جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو لے کر گزشتہ دنوں ترکی کی جانب سے دئے گئے بیان کو حقائق کے طور پر غلط،جانبدارانہ اور غیر ضروری بتایا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ترکی ہندوستان کے داخلی معاملات میں اس وقت دخل اندازی کرے، جب اس کو یہاں کی زمینی حقیقت کا علم ہو۔ دراصل گزشتہ دنوں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے کشمیر کا موازنہ فلسطین سے کرنے کے ساتھ ہندوستان پر کورونا بحران کے دوران کشمیر میں مظالم کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔ عید الاضحی کے موقع پر اردگان  نے پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے بات کی تھی اور کشمیر کے معاملہ میں پاکستان کو حمایت دینے کی بات کہی تھی۔وہیں کچھ دنوں پہلے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستانی ہم منصب عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے فون پر بات کرتے ہوئے یقین دلایا تھا کہ ان کا ملک کشمیر کے معاملہ پ

کیرالہ میں شدید بارشیں | تودہ کھسکنے سے 15 افرادہلاک، 70لاپتہ

ایڈُکی// کیرالہ میں ایڈُکی ضلع کے راجمالہ میں جمعہ کو شدید بارش ہونے کے سبب تودہ کھسکنے سے کم سے کم 15 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر 70 افراد لاپتہ ہو گئے ۔ اس دوران 16 افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی رات سے علاقے میں شدید بارش ہو رہی ہے جس کے سبب مُنار میں راجمالہ کے پیٹیمُڈی میں علی الصباح تقریباً چار بجے تودہ کھسکنے کا یہ واقعہ ہوا۔ جائے وقوعہ سے 15 لاش برآمد کی گئی ہیں جبکہ 16 افراد کو بچا لیا گیا ہے جن میں سے چار افراد کی حالت سنگین ہے ۔ بچائے گئے لوگوں کو یہاں کے کنَّن دیون اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔ اس علاقے سے دیگر علاقوں کا رابطہ کم ہونے کے سبب واقعہ کے بارے میں کئی گھنٹوں بعد صبح پتہ چل سکا۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسپونس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور راحت رسانی کا کام شروع کر دیا۔ ایک افسر سے بتایا کہ راحت اور بچاؤ مہم کے تحت عوام کو

کورونا وائرس| بھارت میں تعداد 20لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر سے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 62 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 20.27 لاکھ کی حدعبور کر چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسزکی تعداد چھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔یہ اطمینان کی بات ہے کہ اس عرصہ کے دوران 49769 افراد شفایاب ہونے سے جان لیوا وائرس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 1378106 لاکھ ہوگئی ہے ۔جمعہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں پہلی بار کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 2027075 ہوگئی ہے اور886 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 41585 ہوگئی ہے ۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 67.98 فیصد اور اموات کی شرح 2.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔شفایابی کی شرح میں مسلسل اضافے کے باوجودملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے نئے کیسز میں 11883 عدد کا اضافہ ہوا ہے ، جس س

تازہ ترین